انگور

انگور کی آبلہ کرمک

Colomerus vitis

جوں/مائٹ

5 mins to read

لب لباب

  • پتے کی اوپعی سطح پر آبلہ نما سوجن۔
  • اُبھرے ہوئے علاقہ کے نیچے چھوٹے نفیس بالوں کی تہ (سفید سے گلابی مائل سُرخ)۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

انگور

علامات

علامات ملوث کرمکوں کی قسم، انگور کی نوع اور ماحولیاتی حالات پر منحصر ہیں۔ سب سے عام علامات بہار کے آخری حصے میں نمودار ہوتی ہیں جب نو عمر پتوں کے کی اوپری سطح کے کچھ حصے پھول کر اوپر کی طرف ہو جاتے ہیں اور چھالے نما سوجن (جسے ایرینئم بھی کہتے ہیں) میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ چھوٹے، باریک بالوں کی ایک تہ جو رنگ میں سفید سے لیکر گلابی سرخ تک متغیر ہو سکتی ہے، ان گڑھوں کے اندر ان ابھرے ہوئے حصوں کے نیچے پائی جاتی ہے۔ چھوٹے اور شفاف کرمک بالوں کے گھنے غلافوں سے محفوظ ہوتے ہیں۔ بعد ازاں، سوجن اور وہ بال جو ان پر غلاف کی طرح موجود ہوتے ہیں سوکھ جاتے ہیں اور بھورے ہو جاتے ہیں۔ کچھ ممالک میں، یہ کرمک ایک مختلف قسم کا نقصان پہنچا سکتے ہیں، مثال کے طور پر بنیادی پتوں کی بدہیئتی اور اس کے ساتھ ساتھ کلیوں کی بدہیئتی اور پتوں کا مڑ جانا۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

شکار خور کرمک گیلنڈرومس آکسی ڈینٹالس چھالوں کی کرمکوں کو خوراک بناتی ہے اور ان کی تعداد کو کم کرنے میں مؤثر پائی گئی ہے۔ حشرات کش صابن یا تیم کا تیل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں مگر یہ مفید حشرات کی آبادیوں کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، رطوبت پذیر گندھک کے ساتھ معالجات بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اسپائروٹیٹرامیٹ کو کامیابی کے ساتھ چھالوں کی کرمکوں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مرکب کو جذب کرنے کیلئے کافی بیل بوٹے ہوں اور اطلاق کے دوران 30 دنوں کا فاصلہ دیں۔ رطوبت پذیر گندھک کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پتوں پر چھالے نما شاخسانے کولومیرس وائٹس کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ واضح علامات کے علاوہ، اسے انگور کا اہم کیڑا نہیں مانا جاتا۔ زیادہ تر چھوٹے اور عرق چوسنے والے کرمک انگور کی تاک کو متاثر کرتے ہیں۔ پتوں کے برادمے کو غذا بناتے ہوئے، یہ ایک ہارمون نما شے ان کے خلیات میں داخل کرتے ہیں جو ان کی نشوونما کو تبدیل کر دیتی ہے اور مخصوص سوجن کا سبب بنتی ہے۔ چھالوں کے کرمک انگور کے پودے میں سردیاں گزارتے ہیں، مثلاً کلیوں کے اسکیلز کے نیچے چھپ کر۔ یہ بہار میں فعال ہو جاتے ہیں جب یہ نو عمر پتوں کے نچلے حصے میں منتقل ہو جاتے ہیں اور انہیں کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ گرمیوں کے آخر میں، یہ بیل بوٹوں کو چھوڑ دیتے ہیں اور سردیوں کیلئے پناہ تلاش کرنے لگتے ہیں۔ پتوں کے نچلے حصے پر موجود غلاف کو فطر سے ہونے والی بیماری جیسے کہ پھپھوندی کے طور پر غلط شناخت نہیں کیا جانا چاہیئے۔ علامات پتوں کے تیزی سے بڑھنے کے دوران گرم و نم موسم میں زیادہ سنگین ہوتی ہیں مگر کرمک کا پھل کی پیداوار پر کوئی نقصان دہ اثر نہیں دیکھا گیا۔


احتیاطی تدابیر

  • سندیافتہ ذرائع سے صحت مند پودے استعمال کریں۔
  • کھیت کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔
  • جب تک کہ ابتلاء کی سطح کم ہو ابتلاء زدہ شاخوں اور پودے کے اعضاء کو ہٹائیں، جمع کریں اور تباہ کر دیں۔
  • مفید حشرات کی آبادی کو نقصان سے بچانے کیلئے حشرات کش ادویات کے استعمال کو قابو کریں۔
  • انگور کے پودوں کے اردگرد نبات کش ادویات چھڑکنے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ مفید حشرات جیسے کہ شکار خور کرمکوں کیلئے بھی نقصان دہ ہوتی ہیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں