دیگر

صفرے کا کیڑا

Eriophyidae

جوں/مائٹ

لب لباب

  • صفرے کا بننا اور پتوں پر سخت حاشیے۔
  • پتوں کے نچلے حصے پر مخملی بُھر۔
  • ٹھہری ہوئی نشوونما والی ٹہنیاں اور بڑی کلیاں۔
  • کیڑوں کے غذا حاصل کرنے کی وجہ سے پتوں پر ابھرے ہوئے کانسی کے رنگ کے اجسام۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

5 فصلیں
سیب
خوبانی
چیری
آڑو
مزید

دیگر

علامات

پتوں پر بڑی تعداد میں اجسام (جنہیں صفرے کہا جاتا ہے) کا ظاہر ہونا۔ پتے کے حاشیے سخت ہو سکتے ہیں جس کا انحصار صفرے کے کیڑے کی نوع پر ہے۔ بالوں کی اضافی نشوونما پتوں کے نچلے حصے پر مخملی بُھر پیدا کرتی ہے۔ صفرے کا رنگ پیلے سے سرخ رنگ کا ہو سکتا ہے۔ ٹہنیوں کی نشوونما ٹھہری ہوئی معلوم ہوتی ہے اور کلیاں بڑی ہو سکتی ہیں۔ کیڑوں کا غذا حاصل کرنا پتے کی سطح پر ابھرے ہوئے سخت اجسام پیدا ہونے کی صورت میں نکلتا ہے۔ درخت ٹہنیوں کی افزائش ظاہر کر سکتا ہے جو "چڑیلوں کے جھاڑو" کی طرح لگ سکتی ہیں۔ پتوں کا کانسی کے رنگ کا ہو جانا بھی ممکن ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

زیادہ تر صورتوں میں، کسی علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر ابتلاء شدید ہو تو متاثرہ درخت کے حصوں کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس پر پہلے سے غور کر لیں کہ آیا انفیکشن زدہ مواد کو کاٹنا کیڑوں سے پہنچنے والے نقصان سے زیادہ نقصان تو نہیں پہنچائے گا۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ ایبامیکٹن یا بائی فینتھرن پر مبنی حشرات کش/کیڑے مار ادویات کے بچاؤ والے اسپرے کے ذریعے درختوں کو کیڑے کی ابتلاء سے بچائیں۔ گیلی ہو سکنے والی گندھک سے تیار کردہ چیزیں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں تاہم یہ مفید جانوروں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان چھوٹے کیڑوں کی وجہ سے ہوتا ہے جو عموماً سائز میں 0.2 ملی میٹر سے کم ہوتے ہیں اور بنیادی طور پر بیریز کو متاثر کرتے ہیں تاہم پھل والے درختوں یا اخروٹ کے درختوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ ان مخصوص کیڑوں کا جسم لمبوترا ہوتا ہے اور دوسرے کیڑوں کے برعکس ٹانگوں کے چار جوڑوں کے بجائے دو جوڑے ہوتے ہیں۔ یہ پتوں سے عرق چوس کر غذا حاصل کرتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے یہ پودے کے ٹشو میں کیمیکلز خارج کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ مخصوص صفرے پیدا ہوتے ہیں۔ کیڑے ان صفروں سے چوسنا جاری رکھتے ہیں جو دراصل غذائیت سے بھرپور پودے کے عرق سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ عموماً میزبان کو کوئی سنگین نقصان نہیں پہنچاتے۔


احتیاطی تدابیر

  • صفرے کے کیڑوں کی علامات کیلئے پھلواڑی کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔
  • اگر دستیاب ہو تو کیڑوں کے خلاف مزاحم یا متحمل درختوں کی انواع لگائیں۔
  • ابتلاء کا شکار پودے کے مواد کو کاٹ دیں اور مرض کے مزید پھیلنے کو روکنے کیلئے جلا دیں یا دفنا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں