Striga hermonthica
فالتو جھاڑیاں
جامنی جادوگرنی کی جھاڑیوں کے بطور بھی جانے جانے والے اس پودے کی خصوصیات میں چمکدار سبز تنے اور پتے اور ساتھ ساتھ چھوٹے، چمکدار، جامنی رنگ کے پھول شامل ہیں۔ یہ پودا فصل پر طفیلی حملہ کرتا ہے اور میزبان پودوں سے پانی اور غذائیت کو کھینچ لیتا ہے جس سے قحط سالی کے تناؤ یا غذائیت کی کمی کی وجہ سے ہونے والی علامات جیسی علامات پیدا ہوتی ہے: بے خضری، پتوں کا مرجھانا اور پودے کی نشوونما کا ٹھہر جانا۔ قبل از وقوع علامات کی درست تشخیص مشکل ہے کیونکہ یہ غذائیت کی عمومی کمی کے مماثل ہوتی ہیں۔ جب اسٹریگا کا وقوع ہو جائے تو عموماً نقصان میں تخفیف کرنے کیلئے کافی دیر ہو چکی ہوتی ہے چاہے انہیں کھینچ کر نکال ہی کیوں نہ دیا جائے۔ اس سے پیداوار میں خاطرخواہ نقصان ہو سکتا ہے۔
جادوگرنی کی جھاڑی قابو کرنے کیلئے مشکل ترین طفیلی پودوں میں سے ہے جس کی بڑی وجہ اس کے پیدا کرہ بیجوں کی بھاری تعداد اور ان کی طویل عمر ہے۔ متاثرہ پودوں کو پھول لگنے سے پہلے اکھاڑ کر جلا دینا چاہیئے۔ فطر فیوسیریم آکسی پورم کو جادوگرنی کی جھاڑی کیلئے ممکنہ حیوی کنٹرول کے بطور استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ اسٹریگا پودے کی ابتدائی عروقی بافتوں کو انفیکٹ کرتا ہے اور اس کی نشوونما کے عمل کو بگاڑ دیتا ہے۔
اگر دستیاب ہوں تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ جادوگرنی کی جھاڑی کے خلاف دستیاب نبات کش مہنگی ہیں اور فصل کو بھی براہ راست متاثر کر سکتی ہیں۔ اسپرے کرنے والے کو بھی حفاظت کی ضرورت پیش آئے گی اور نبات کش ادویات مفید پودوں کو بھی مار سکتی ہیں۔ باجرے اور سرغو میں نبات کش کیلئے بیجوں کو تیار کرنا ابتلا کو 80 فیصد کم کرتا دیکھا گیا ہے۔ یہ عمل نبات کش کے خلاف مزاحم بیجوں کو بونے سے پہلے نبات کش محلول میں بھگونے پر مشتمل ہے۔
علامات طفیلی پودے اسٹریگا ہرمونتھکا کی وجہ سے ہوتی ہیں جسے عام طور پر جامنی جادوگرنی کی جھاڑی یا دیوقامت جادوگرنی کی جھاڑی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ خصوصاً سب سہارین افریقہ میں مسائل پیدا کرتی ہے۔ یہ غلہ، گھاس اور پھلیاں بشمول چاول، مکئی، افریقی باجرا، سرغو، گنا اور گوار کا بیج اگانے میں مسائل پیدا کرتی ہے۔ ہر پودا 90 ہزار سے 5 لاکھ بیج پیدا کر سکتا ہے جو مٹی میں 10 سال سے زائد کے عرصہ تک رہ سکتے ہیں۔ یہ بیج ہوا، پانی، جانور یا انسانی مشینری سے پھیلنے کے بعد مٹی میں سردیاں گزارتے ہیں۔ جب حالات سازگار ہوتے ہیں اور یہ کسی میزبان جڑ سے چند سینٹی میٹر دور ہوں تو ان میں نمو کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی یہ جڑ سے رابطے میں آتے ہیں جادوگرنی کی جھاڑیاں ایسے اجسام پیدا کرنے لگتی ہیں جو میزبان پودے سے جڑ جاتے ہیں اور ایک طفیلی رشتہ قائم ہو جاتا ہے۔ نائٹروجن سے بھرپور کھادیں بھی جادوگرنی کی جھاڑیوں کی انفیکشن کی شرح کو کم کرتی ہیں۔