بینگن

بینگن کا چھوٹا پتا

Phytoplasma

بیکٹیریا

لب لباب

  • پتے چھوٹے، پیلے ہو جاتے ہیں۔
  • پھل کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

بینگن

علامات

متاثرہ پودوں کی پہچان پتوں کے ہلکے پیلے ہونے کے ساتھ نرم، چھوٹے، بدنما ہونے سے ہوتی ہے۔ خاردار اقسام کے پودے نرم اور خاردار نہیں رہتے۔ پودوں کی نشوونما رک اور ان کے ڈنٹھل اور ڈوڈے چھوٹے ہوجاتے ہیں۔ ان کی شاخیں اور جڑیں اچھے پودوں کی نسبت زیادہ اور بدنما ہوتی ہیں اور ا سکو ویچس برم کہا جاتا ہے۔ پھل کا حصہ ( فیلوڈی) بدنما اور سخت ہو جاتا ہے۔ نشوونما پانے والے پھل سخت اور نشوونما پانے کے قابل نہیں رہتے۔ جیسے جیسے بیماری بڑتی ہیں، نئے پتے صرف 3/1-4/1 تک ہی نشوونما پاتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

فائدہ مند کیڑے جیسا کہ لیسونگ، ڈیمسل بگ، چھوٹے بگ اس کیڑوں کے انڈے اور سنڈی کے مرحلے کے لیے شکارخور ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

حیاتیاتی علاج کے ساتھ، اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ تھامیتھوکسزم ، ایسیٹیمپریڈ ، تھیوسیکلام اور میلاتھیون کیڑوں کے ویکٹر کو ختم کی لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات فیٹوپلازما بیکٹریا سے ہوتی ہیں۔ پودے سے پودے تک پھیلاؤ کیڑوں، لیف ہوپر کی مختلف نسلوں، خاص طور پر ہیسیمونس فیسیٹز سے ہوتا ہے۔ یہ پودے کو پودے کے تمام مراحل میں متاثر کرتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • بیماری کے خلاف مزاحمت والی اقسام جیسا کہ پیڈاگوڈا کو لگائیں۔
  • مرچ یا کلای مرچ جیسے متبادل ہوسٹ کو لگانے سےگریز کریں۔
  • پودوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، بہترین فاصلہ 75٭90 ہے۔
  • بوائی کے وقت کا انتخاب کریں کہ موسم کے دوران بیماری شدید ہو سکتی ہے۔
  • کھیت کی نگرانی کریں۔
  • فورا متاثرہ پودوں کو ہٹا اور جلا دیں۔
  • حساس پوسٹ ہودوں کو ہٹا دیں ( گھاس)۔
  • اپنے کھیت کے اردگرد رکاوٹی فصلیں لگائیں تاکہ کیڑے بآسانی آپ کی فصل کو متاثر نہ کر سکیں۔
  • قدرتی دشمنوں اور فائدہ مند کیڑوں کو بچائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں