ٹماٹر

ٹماٹر میں جراثیمی داغ یا دھبوں کی بیماری

Xanthomonas spp. & Pseudomonas syringae pv. tomato

بیکٹیریا

5 mins to read

لب لباب

  • نئے پتوں پر چھوٹے پیلے-سبز داغ ہوتے ہیں. پتے خراب ہو کر مڑجاتے ہیں. پرانے پتوں اور پھلوں میں پیلےرنگ کے ہالے کے ساتھ گہرے اور پانی سے بھیگے دھبے ہوتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

ٹماٹر

علامات

یہ جراثیم پتوں ، تنوں ، اور ٹماٹر کے پھلوں پر حملہ کرتے ہیں۔ جراثیمی حملے کی ابتدائی علامات نئے پتوں پر پیلے- سبز رنگ کے چھوٹے داغ ہیں ، جب کہ جراثیمی دھبے کے سبب پیلے رنگ کے ہالے کے ساتھ سیاہ داغ پڑ جاتے ہیں۔یہ عام طور پر پتوں کےکناروں یا نوک پر بہت زیادہ نمودار ہوتے ہیں ، جو کہ خراب اور مڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ شدید حملے کی صورت میں جراثیمی دھبے اکٹھے ہو سکتے ہیں یا اس سے زیادہ ہو سکتے ہیں ، جس کے نتیجے میں بڑے اور گہرے زخموں کا سامنا ہوتا ہے۔ جراثیمی دھبے 0.25 سے 0.5 سینٹی میٹر تک پھیل سکتے ہیں اور بھورے سے سرخ رنگ کے ہو جاتے ہیں ، جودرمیان سے سوکھ جانے کے بعد چھوٹے سوراخ کی طرح نظر آتے ہیں۔ جراثیمی داغ پھلوں میں اسی طرح کے زخم پیدا کرتا ہے جیسا کہ پتوں پر ہوتا ہے.بالآخر متاثرہ حصہ بھورا ہوجاتا ہےاور کھرنڈ بن جاتے ہیں جبکہ جراثیمی دھبوں میں چھوٹے ، تھوڑا سا اوپراٹھے ہوئے سیاہ داغ کا سبب ہوتے ہیں ۔ خاص طور پر ابتدائی مرحلے میں ان دو بیماریوں میں فرق کرنا مشکل ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

جراثیمی دھبوں کا علاج بہت مشکل اور مہنگا ہے۔ اگر بیماری ابتدائی مراحل میں ہو تو متاثرہ فصل کو تباہ کردیں۔ کاپر پر مشتمل جراثیم کش ادویات دونوں جراثیم کے لئےپودوں اور پھلوں پر حفاظتی پرت فراہم کرتے ہیں۔ جراثیمی وائرس (بیکٹیریافجز) جو خاص طور پر جراثیم کو ہلاک کرتے ہیں,جراثیمی داغ کے لئے دستیاب ہیں۔ بیج کو ایک منٹ کے لئے 1.3% سوڈیم ہائپوکلورائٹ یا 25 منٹ تک گرم پانی میں بھیگونے سے دونوں بیماریوں کے خدشات کم ہو سکتے ہیں.

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے ساتھ مربوط طریقہ پر غور کریں۔ کاپر پر مبنی جراثیم کش ادویات حفاظت کے طور پر استعمال ہوسکتی ہیں اور جزوی طور پر بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے. اس کا اطلاق بیماری کی ابتدائی علامات اور پھر 10 سے 14 دن کے وقفوں پر ہوتا ہے جب موسم گرم (داغ)/سرد(دھبے) اور نم ہو. چونکہ کاپر سے مزاحمت میں تیزی اتی ہے ، اسی طرح سے مانکوزیب کے ساتھ کاپر پر مبنی جراثیم کش مرکب کی بھی سفارش کی جاتی ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

جراثیمی دھبہ زینتھموناس طبقے کی متعدد انواع کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں پایا جاتا ہے اور گرم ، نم ماحول میں اگائے جانے والے ٹماٹر کی تباہ کن بیماریوں میں سے ایک ہے۔ یہ جراثیم بیجوں ، پودوں اور کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں پر زندہ رہ سکتا ہے۔ زمین میں اس کی بقا دنوں سے ہفتوں تک ہی محدود ہے۔ جب حالات سازگار ہوں تو یہ بارش یاآبپاشی کے ذریعے صحت مند پودوں تک پھیلتا ہے۔ پتوں کے مسام اور زخموں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 30 ° C تک پودوں کے ٹشو میں داخل ہوتا ہے.ایک بار فصل میں زخم ہوجانے کے بعداس بیماری پر قابو پانا بہت مشکل ہے اور فصل کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر ممکن ہو سکے تو تصدیق شدہ ادارے کا بیماری سے پاک بیج لگائیں. مقامی طور پر دستیاب مزاحمتی اقسام کا استعمال کریں۔
  • خاص طور پر ابر آلود موسم کے دوران باقاعدگی سے کھیت کا معائنہ کریں. جراثیمی دھبوں سے متاثر پودے کے حصوں کو ہٹا دیں اور جلا دیں۔
  • کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کریں. پودوں کو آلودگی سے بچانے کے لئے زمین میں ادھ سڑی گھاس بچھا دیں۔اوزار اور مشینری کو صاف کریں. پودوں کو زیادہ پانی نہ دیں اور جب پودوں میں نمی ہو تو کھیت میں کام کرنے سے گریز کریں. فصل کی کٹائی کے بعد گہرا ہل چلائیں. متبادل کے طور پرپودوں کی باقیات کو تلف کریں اور زمین کو کچھ ہفتوں یا مہینے کے لئے چھوڑ دیں۔
  • غیر متاثرہ فصل کے ساتھ 2-3 سال کی فصل کی گردش کا منصوبہ بنائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں