کپاس

کپاس کی بیکٹیریل پھوئی

Xanthomonas citri subsp. malvacearum

بیکٹیریا

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں، تنوں اور ڈوڈوں پر مومی، پانی میں بھیگے ہوئے دھبے جن پر سرخ تا بھورا حاشیہ ہوتا ہے۔
  • دھبے بھورے ہو جاتے ہیں۔
  • تنوں اور شاخوں پر سیاہ پت روگ۔
  • قبل از بلوغت پت جھڑ۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

کپاس

علامات

بیکٹیریل پھوئی زاویائی، مومی اور پانی میں بھیگے ہوئے پتے کے دھبے کے طور شروع ہوتی ہے اور اس کے پتوں، تنوں اور ڈوڈوں پر سرخ سے سیاہ سرحدیں بھی ہوتی ہیں۔ زاویائی حلیہ کپاس کے پتے کی باریک نسوں سے ہونے والے زخموں کی حد بندی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کچھ صورتوں میں، پتے پر موجود دھبے پتے کی اہم نسوں کے ساتھ بھی پھیل سکتے ہیں۔ جیسے جیسے مرض بڑتھا ہے، یہ زخم آہستہ آہستہ بھورے، انحطاطی حصوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ تنوں کے انفیکشن کا نتیجہ سیاہ پت روگ کی صورت میں نکلتا ہے جو عروقی بافتوں کے اردگرد نشوونما پاتے ہیں اور انہیں پٹکا ڈال دیتے ہیں، جس کی وجہ سے پت روگ کے اوپر موجود حصے مر جاتے ہیں اور پودے میں وقت سے پہلے پت جھڑ پیدا ہو جاتی ہے۔ بیکٹیریم پر مشتمل ایک سفید مومی پپڑی پرانے پتے کے دھبوں یا پت روگوں پر بن سکتی ہے۔ ڈوڈوں میں بھی انفیکشن ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ڈوڈے سڑ سکتے ہیں، بیج سڑ سکتے ہیں اور لنٹ بے رنگ ہو سکتے ہیں۔ انفیکشن زدہ ڈوڈوں میں زاویائی کے بجائے گول زخم ہوتے ہیں جو ابتدا میں پانی میں بھیگے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے انفیکشن بڑھتا ہے، ڈوڈوں کے زخم دھنسے ہوئے اور گہرے بھورے یا سیاہ ہو سکتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

بیکٹیریا سوڈوموناس فلوریسینس اور بیسیلس سبٹیلس پر مشتمل ٹیلکم پر مبنی پاؤڈر فارمولیشنز کا استعمال بیکٹریا ایکس کے خلاف مؤثر ہے۔ ایزیڈیریکٹا انڈیکا (نیم کا عرق) کے عروق بھی اطمینان بخش نتائج کے ساتھ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ نشوونما کے ضابط جو بے قابو نشونما کو روکتے ہیں بیکٹیریل پھوئی کے انفیکشن سے بھی بچاتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ مجاز اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ بیجوں کا ٹریٹمنٹ اور کاپر آکسی کلورائیڈ کے ساتھ بیجوں کی ڈریسنگ کپاس میں بیکٹریل پھوئی پیدا کرنے والے بیکٹریا کے خلاف بے حد مؤثر ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

کپاس کی بیکٹیریل پھوئی زینتھوموناس سٹری سب ایس پی۔ میلواسیرم کی وجہ سے ہوتی ہے، ایک ایسا بیکٹیریم جو ابتلاء پذیر فصلوں کے فضلے یا بیجوں میں زندہ رہتا ہے۔ یہ کپاس کے تباہ کن ترین امراض میں سے ایک ہے۔ بارشوں کے اہم مواقع اور زیادہ نمی گرم درجہ حرارتوں کے ساتھ مل کر مرض کے پیدا ہونے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ بیکٹیریا پتے کی بافتوں میں پتون میں موجود قدرتی سوراخوں (مسام برگ) یا میکانکی زخموں کے ذریعے داخل ہوتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مرض ایسے طوفانوں کے بعد اس قدر سنگین کیوں ہو جاتا ہے جن میں بہت زیادہ بارشیں اور ژالہ باری ہو۔ چونکہ انفیکشن بیج کے ذریعے پھیلنے والے ہو سکتے ہیں، لہذا بیجوں کو تیزاب کے ذریعے ٹریٹ کر کہ ڈی-لنٹ کرنا آلودہ بیجوں کے ذریعے پھیلنے والی بیکیٹریل پھوئی کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے مفید پایا گیا ہے۔ رضاکار درختوں سے اگنے والے تخمی درخت بھی بیکٹیریل پھوئی کے ذریعے ہونے والے بنیادی انفیکشن کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • زیادہ معیار والے، مرض سے پاک یا تیزاب سے ٹریٹ کر کے ڈی لنٹ کیے گئے بیج لگائیں۔
  • اگر دستیاب ہوں تو پھوئی مزاحم انواع کا استعمال کریں۔
  • کھیتوں کا معائندہ کریں اور انفیکشن زدہ پودوں کی نشاندہی کر کہ انہیں نکال دیں۔
  • کینوپی کو جس قدر ممکن ہو کھلا رکھیں تاکہ نمی کم ہو اور بیل بوٹوں کو خشک رکھنے کی کوشش کریں جو کہ اس مرض کی بڑٖھوتری کو محدود کرنے کیلئے مفید ہے۔
  • جب بیل بوٹے گیلے ہوں تو کاشت نہ کریں یا سامان کو حرکت نہ دیں۔
  • جن کھیتوں میں ابتلاء ہو انہیں جتنی جلدی ممکن ہو کاٹ لیں۔
  • ڈنٹھلوں کو موقع ملتے ہی کاٹ دیں۔
  • کھیت جن میں بیکٹیریل پھوئی کی کثرت ہو انہیں اگلے سال پھوئی مزاحم نوع سے کاشت کرنا چاہیئے یا کوئی اور فصل لگانی چاہیئے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں