مکئی

گاس کا مرجھانا

Clavibacter michiganensis

بیکٹیریا

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر، نسوں کے متوازی، بے قاعدہ حاشیوں کے ساتھ لمبوترے سانولے رنگ کے زخم۔
  • آہستہ آہستہ شاخ و برگ کے مرجھانے کا سبب بنتا ہے۔
  • زخموں اور سیاہ جھائیوں سے خشک بیکٹیریل گاد کا چمکدار مادہ رستاہے۔
  • تخمی پودوں کا مرجھانا اور موت۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

مکئی

علامات

پتوں پر بنیادی علامات میں بے قاعدہ حاشیوں والے لمبوترے سانولے زخم جو نسوں سے متوازی چلتے ہیں شامل ہیں۔ وقت کے ساتھ، یہ زخم شاخ و برگ کے مرجھانے کا سبب بن سکتے ہیں جس سے کینوپی کی ایک بڑی تعداد مر جاتی ہے اور پودوں کی ڈنٹھلیں سڑ جاتی ہیں۔ گہرے رنگ کے پانی سے بھرے دھبے (جھائیاں) زخموں میں پیدا ہو جاتی ہے۔ پتوں کے حاشیے اکثر انحطاطی ہو جاتے ہیں۔ خشک بیکٹیریل گاد کے چمکدار حصے عموماً زخموں پر موجود ہوتے ہیں۔ ڈنٹھل کے انفیکشن والے پودوں میں، نارنجی عروقی جتھے ڈنٹھلوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اگر انفیکشن تخمی پودے کے مرحلے کے دوران ہو تو اس سے نو عمر پودے مرجھا سکتے ہیں اور کچھ حصوں میں تخمی پودوں کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

فی الوقت سی۔ میشیگینسز کیلئے کوئی اور کیمیائی کنٹرول کے اختیارات دستیاب نہیں۔ اگر آپ کسی کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہمیں آگاہ کریں۔ مؤثر کنٹرول کے اقدامات محض بچاؤ سے تعلق رکھتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ فی الوقت سی۔ میشیگینسز کیلئے کوئی اور کیمیائی کنٹرول کے اختیارات دستیاب نہیں۔ اگر آپ کسی کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہمیں آگاہ کریں۔ مؤثر کنٹرول کے اقدامات محض بچاؤ سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات بیکٹیریم کلائی بیکٹر میشیگیننسز کی وجہ سے ہوتی ہیں جو انفیکشن زدہ مکئی کی باقیات یا دیگر میزبان پودوں کے فضلے میں سردیاں گزارتا ہے بشمول گرین فاکس ٹیل، بارن یارڈ گراس اور شیٹر کین۔ ان انفیکشن زدہ بافتوں سے بیکٹیریا بنیادی طور پر بارش کے چھینٹوں یا بلندی سے کی جانے والے آبیاری کے ہوا سے پھیلنے والے قطروں سے نشوونما پاتے پودوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔ گاس کا مرجھانا بنیادی طور پر زخمی پتوں کو انفیکشن کرتا ہے مثلاً وہ پتے جو ژالہ باری یا مٹی کے بھپکوں یا تیز آندھیوں سے زخمی ہوئے ہوں۔ مرض پودے کے اندر پتے کے انفیکشن کے بعد پھیلتا ہے جو بعد میں ایک پودے سے دوسرے پودے میں منتقل ہوتا ہے۔ مرض گرم درجہ حرارت (25 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ) سے مزید فروغ پاتا ہے۔ علامات عموماً ریشم بننے کے بعد سب سے زیادہ واضح ہوتی ہیں اور اس مرحلے کے بعد سنگینی میں اضافہ ہوتا ہے۔ حساس ہائبرڈز کو اگانا، کم کاشتاری اور مکئی در مکئی کی ایک ہی فصل کی کاشت مرض کو فروغ دیتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر آپ کے علاقے میں دستیاب ہوں تو مزاحم انواع لگائیں (مارکیٹ میں کئی دستیاب ہیں)۔
  • کھیت کو باقاعدگی کے ساتھ مرض کی علامات کیلئے مانیٹر کریں۔
  • زراعت میں استعمال ہونے والے تمام آلات کی صفائی ستھرائی کا بلند معیار قائم کریں۔
  • پودوں کو پہنچنے والے میکانکی نقصانات کو ممکنہ حد تک کم رکھیں۔
  • گہرے ہل جیسے طریقوں کے ذریعے پودے کی باقیات کو ہٹائیں۔
  • کسی بھی رہ جانے والی مکئی کی باقیات کو گلنے کا موقع دینے کیلئے ہر دوسرے سال فصلوں کی گردش کروائیں۔
  • متبادل میزبان جیسے کہ گرین فوکسٹال، بارن یارڈ گراس اور شیٹر کین کو ہٹائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں