سویا بین

سویا بین کا بیکٹیریل بلائیٹ (مرجھانا)

Pseudomonas savastanoi pv. glycinea

بیکٹیریا

لب لباب

  • پتوں پر چھوٹے پیلے تا بھورے دھبے جو بعد میں مختلف سائز کے گہرے بھورے، بے قاعدہ یا زاویائی زخموں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
  • پھلوں پر زخموں کی موجودگی مگر بیج علامات ظاہر نہیں کرتے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سویا بین

علامات

موسم کے ابتدا میں انفیکشنز برگ تخم کے حاشیوں پر بھورے دھبوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ نو عمر پودوں کی عمر رک سکتی ہے اور اگر نشوونما کا نقطہ متاثر ہو جائے تو موت واقع ہو سکتی ہے۔ موسم کے آخر میں انفیکشن کا شکار ہونے والے پودے پتوں پر چھوٹے پیلے تا بھورے دھبے بناتے ہیں۔ نو عمر پتے عموماً پرانے والوں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں اور علامات بنیادی طور پر درمیانی سے اوپری کینوپی پر پائی جاتی ہیں۔ وقت کے ساتھ، جیسے جیسے دھبے ضم ہوتے جاتے ہیں، یہ مختلف سائز کے گہرے بھورے، بے قاعدہ اور زاویائی زخموں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ ایک پیلا مائل سبز 'ہالہ' پانی میں بھیگی ہوئی بافت کے ارد گرد ظاہر ہو گا جو زخموں کو گھیرے میں لیتا ہے۔ زخم کا مرکز آہستہ آہستہ خشک ہو جاتا ہے اور بالآخر گر جاتا ہے جس سے شاخ و برگ کو کھردری ظاہری حالت ملتی ہے۔ اگر انفیکشن پھلی کے بننےکے مرحلے کے دوران ہوتا ہے تو زخم پھلیوں پر بھی ظاہر ہو سکتے ہیں جس سے ان کی ظاہری حالت مرجھائی ہوئی اور بے رنگ ہو جاتی ہے۔ تاہم، بیج عموماً علامات کا اظہار نہیں کرتے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

کاپر پر مبنی فطر کش ادویات سویا بین پر بیکٹیریل بلائیٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے تجویز کی جاتی ہیں۔ مکمل طور پر مؤثر ہونے کیلئے علاج مرض کے چکر کے ابتدائی مرحلے میں کیا جانا چاہیئے جب علامات کا پہلی بار تعین ہو۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ کاپر پر مبنی فطر کش ادویات بیکٹیریل بلائیٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہیں مگر اثر دکھانے کیلئے انہیں مرض کے چکر کے ابتدائی مرحلے میں استعمال کرنا ضروری ہے۔ تاہم، مرکزی مربوط کیڑے کے نظم کے طریقہ کار کی پیروی کرنا ضروری ہے کیونکہ فطر کش ادویات اکثر اس مرض زا کے خلاف مؤثر نہیں ہوتیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بیکٹیریل بلائیٹ بیکٹیریم سوڈوموناس ساواستنوئی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بیج سے پھیلنے والا مرض ہے جو سردیاں کھیتوں میں پودے کی باقیات پر گزارتا ہے۔ تخمی پودے کے مرحلے میں ابتدائی انفیکشنز عموماً آلودہ بیجوں کی علامت ہوتے ہیں۔ پراے پودوں پر، ابتدائی انفیکشن عموماً تب ہوتا ہے جب معطل بیکٹیریا ہوا یا پانی کے چھینٹوں کے کے ذریعے پودے کی باقیات سے نچلے پتوں پر پھیلتے ہیں۔ پتے کی گیلی سطح مرض زا کی نشوونما کو بڑھاوا دے گی جو ایک موقع پر آ کر زخموں یا پتے کے سوراخوں کے ذریعے بافتوں میں داخل ہو جائے گا۔ بارش اور ہوا پودے کے اندر یا پودوں کے درمیان ثانوی پھیلاؤ کو بڑھاوا دیں گے۔ یہ مرض ٹھنڈے (20-25 ڈگری سینٹی گریڈ)، نم اور ہوادار موسم میں زیادہ بڑھتا ہے (طوفانی بارش) اور گرم اور خشک موسم سے محدود ہوتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • ایسی اقسام منتخب کریں جو مرض کے خلاف مزاحم ہوں۔
  • مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پودوں کے گیلا ہونے پر کھیتوں میں کام نہ کریں۔
  • کٹائی کے بعد ہل چلا کر فصل کے فضلے کو مٹی میں ملا دیں تاکہ اگلے موسم میں انوکلم کی تعداد کم ہو جائے۔
  • غیر حساس میزبانوں جیسے کہ باجرے، گندم اور دیگر بغیر پھلی والی فصلوں سے فصل کی گرداش کروائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں