شملہ مرچ اور مرچی

بیکٹیریل سافٹ راٹ آف پیپر

Pectobacterium carotovorum subsp. carotovorum

بیکٹیریا

لب لباب

  • پتوں کی رگوں کی بافت کا سیاہ ہونا۔
  • پتوں کی سبز رنگت ختم ہو جاتی ہے اور بعد میں انحطاطی ہو جاتے ہیں۔
  • شاخوں اور پھلوں پر پانی جذب کرنے کی وجہ سے دھبے بن جاتے ہیں۔
  • پھل کی ڈنڈی بد رنگ بھی ہوسکتی ہے۔
  • بدبو بھی ہو سکتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


شملہ مرچ اور مرچی

علامات

ابتدائی علامات اکثر سیاہ رگ بافت اور پتوں پر انحطاطی جگہوں کے طور پر نظر آتی ہیں۔ کھوکھلے ، پانی جذب کرنے والے دھبے نمودار ہوتے ہیں جو شاخوں،پھلوں اور پھل کی ڈنڈیوں تک پھیل جاتے ہیں۔ جیسے جیسے بیماری پھیلتی ہے خشک، سیاہ بھورے اور سیاہ شاخوں کے پت روگ بنتے ہیں جو شاخوں کے ٹوٹنے کا سبب بنتے ہیں۔ آخر کار پورا پھل پانی سے بھر جاتا ہے، نرم اور پتلا سا ہوجاتا ہے۔ یہ پانی سے بھرے بیگ کی طرح پودے سے لٹک رہا ہوتا ہے۔ عام طور پر متاثرہ بافت میں بیکٹیریل رطوبت کو دیکھا جا سکتا ہے اور بدبو بھی موجود ہو سکتی ہے۔ متاثرہ پودے بعد میں سڑ کر مر جاتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

افسوس، ہم پیکٹوبیکٹیریئم کاروٹوورم سبسپ۔ کاروٹوورم کے خلاف متبادل علاج نہیں جانتے۔ اگر آپ کسی ایسی چیز کے بارے میں جانتے ہیں جو اس بیماری کے خلاف لڑنے میں مدد کر سکے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ آپکی سماعت کے منتظر ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ سوڈیئم ہیپوکلورائیٹ محلول کا بیجوں اور کاشت کے پھلوں کے ساتھ کیمیائی علاج مزید آلودگی کو روکنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر بیجوں کو 30 سیکنڈ کے لیے 1 فیصد سوڈیم ہیپوکلورایئٹ (بلیچ) میں رکھیں اور بعد میں صاف پانی سے دھو لیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

مٹی میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا جو نرم سڑنے کا سبب بنتے ہیں وہ ماحول میں ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔ یہ پانی اور مٹی کی سطح کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ بیماری کے لیے گرم اور نم موسم انتہائی موثر ہوتا ہے۔ پودوں میں بیکٹیریا ان دھبوں سے داخل ہوتے ہیں جو فصل کی کاشت کو سنبھالنے میں ، کیڑے کے کاٹنے سے اور سورج کی گرمی سے بنتے ہیں ۔ پیکٹوبیکٹیرئیم کاروٹوورم سبسپ۔ کاروٹوورم میں بہت سے میزبان پودے ہوتے ہیں، مثال کے طور پر آلو، میٹھے آلو ، کاساوا، پیاز، گوبھی، گاجر، ٹماٹر، لوبیا، مکئی، کپاس، کافی اور کیلے۔


احتیاطی تدابیر

  • جوار، لوبیا اور سویابین کے ساتھ فصل بدل کر لگائیں۔
  • گوبھی یا آلو کے بعد مرچ لگانے سے گریز کریں۔
  • مٹی میں طعم کو کم کرنے کے لیے گہرائی تک ہل چلائیں۔
  • پودے، گھاس لگانےا ور کٹائی میں محتاط ہینڈلنگ کو یقینی بنائیں۔
  • گیلے حالات کے دوران کام کرنے سے گریز کریں۔
  • بہتر نکاسی فراہم کریں۔
  • زیادہ آبپاشی اور نایٹروجن کی کھاد سے گریز کریں۔
  • کھیت کے لیے بہتر اصول صحت ( پانی، کپڑے، سامان) کو یقینی بنایئں۔
  • جراثیم کُش مصنوعات ( ہاتھوں ، سامان) کا استعمال کریں۔
  • متاثرہ پودوں اور کٹائی کے فضلے کو ہٹا دیں اور جلا کر ختم کر دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں