دیگر

کراؤن گال

Agrobacterium

بیکٹیریا

لب لباب

  • انگور کی بیلوں کے نچلے تنے پر آبلوں کی موجودگی۔
  • ابتدائی طور پر، چھوٹے، گٹے نما شاخسانے گرمیوں کے آغاز میں نمودار ہوتے ہیں جب درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر ہوتا ہے۔
  • یہ گٹے تیزی سے بڑھتے ہیں اور ہلکے رنگ کے، کم و بیش گول آبلے پیدا کرتے ہیں جو خاصے بڑے حجم تک پہنچ جاتے ہیں۔
  • جیسے جیسے یہ میچور ہوتے جاتے ہیں، یہ خشک اور انحطاطی ہو جاتے ہیں اور ان کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

4 فصلیں
بادام
انگور
زیتون
آڑو

دیگر

علامات

تاکوں کے نچلے تنے پر آبلوں کا بننا اس مرض کی مخصوص علامت ہے۔ تنوں اور کراؤنز کے علاوہ (اس مرض کے عام نام کی وجہ)، یہ سوجن والی جگہیں پیوند والی یونینز کے اردگرد یا جڑوں پر بھی بن سکتی ہیں۔ ابتدائی طور پر، چھوٹے، گٹے نما شاخسانے گرمیوں کے آغاز میں نمودار ہوتے ہیں جب درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہوتا ہے۔ یہ گٹے تیزی سے بڑھتے ہیں اور نرم، اسفنج گوں، تقریباً گول آبلے پیدا کرتے ہیں جو خاصے بڑے حجم تک پہنچ جاتے ہیں۔ جیسے جیسے یہ میچور ہوتے ہیں، یہ خشک اور انحطاطی ہو جاتے ہیں اور رنگ میں گہرے ہو جاتے ہیں۔ جب آبلہ بڑھنا شروع کرتا ہے تو یہ متاثرہ درخت کی تاک یا شاخ کو پٹکا ڈال سکتا ہے اور پانی اور غذا کے بہاؤ میں مخل ہو سکتا ہے۔ اس سے نشوونما رک جاتی ہیں اور نو عمر تاکوں یا درختوں کا سرے مرنا شروع ہو جاتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

معاند بیکٹیریا ایگروبیکٹیریم ریڈیوبیکٹر نوع کے-84 کو متعدد فصلوں میں مؤثر انداز میں کراؤن گال کو قابو کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے، یہ طریقہ کار انگوروں پر کام نہیں کرتا۔ ایک متبادل طریقہ کار جس میں بیکٹیریم اے۔ وائٹس کی نوع ایف ٹو/5 کو استعمال کیا گیا ہے اس نے حوصلہ کن نتائج ظاہر کیے ہیں مگر وہ تجارتی بنیادون پر تاحال دستیاب نہیں ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ موجودہ دستیاب کیمیائی معالجات (بیکٹیرا کش ادویات، اینٹی بائیوٹکس) کراؤن گال کے خلاف مؤثر نہیں ہیں کیونکہ یہ صرف علامات کا علاج کرتے ہیں اور بیکٹیریل انفیکشن کا خاتمہ نہیں کرتے۔ مرض کا کنٹرول تاکوں کو لگنے والی چوٹوں سے بچانے اور زراعت کے مقام پر توجہ دیتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

کراؤں گال ایک ایسا مرض ہے جو انگور کی بیلوں اور معاشی طور پر اہم میزبان درختوں کے ایک طویل سلسلے کو متاثر کرتا ہے جن میں آڑو کے درخت بھی شامل ہیں۔ یہ بیکٹیریا ایگربیکٹریم وائٹس کی وجہ سے ہوتا ہے جو کئی سال تک مردہ پودے کے فضلے میں زمین کے اوپر یا مٹی میں مدفون زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ پھر طعم کا مآخذ بن جاتے ہیں اور نئی لکڑی کے انفیکشن زدہ ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ زخم کا کوئی بھی مقام مرض زا کیلئے ممکنہ طور پر داخلے ی جگہ ہے اور اس کا نتیجہ آبلہ بننے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ یہ زخم ناموافق موسمی حالات (انجماد، ژالہ باری)، جڑوں کی میکانکی رگڑ یا کھیت کے دوران کام کرتے ہوئے (کاٹ چھانٹ، پیوندی یونینز، سکرز کو نکالنا) کے دوران لگنے والی چوٹیں۔ یہ بیکٹیریا زندہ لکڑی اور پودے کی بافتوں میں سالوں تک بغیر علامات پیدا کیے رہ سکتا ہے۔ چنانچہ، اس مرض کا انتقال ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں بظاہر صحت مند کٹائیوں کی نقل و حمل سے بھی ہو سکتا ہے۔ مرض کے بدترین اثرات سے بچنے کیلئے موزوں مقام منتخب کرنا اہم ہے۔ مثلاً، ایسے علاقے جہاں سردیوں کے دوران انجماد سے ہونے والی انجری عام ہے، کراؤن گال کا وقوع زیادہ ہو سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • سندیافتہ ذرائع سے صحت مند پودے کے مواد منتخب کریں۔
  • ایسی انواع لگائیں جو انجماد سے ہونے والی انجریوں کے خلاف مزاحمت رکھتی ہوں۔
  • مرض سے اجتناب کیلئے مقام کا انتخاب اہم ہے، بالخصوص ایسے علاقوں میں جہاں درجہ حرارت منفی میں میں پہنچ جاتا ہو۔
  • تاکوں کو ایسے مقامات پر لگائیں جہاں کراؤں گال پہلے نہ ہوا ہو۔
  • ہواداری کو مناسب کاٹ چھانٹ وغیرہ کے ذریعے بڑھائیں۔
  • کھیت میں اچھی نکاسی آب کی اجازت دیں۔
  • کھیت میں کام کے دوران پودوں کو نقصان سے بچائیں۔
  • دیگر تاکستانوں میں مشتبہ پودے کا مواد منتقل نہ کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں