سٹرس

سیٹرس ویریگیٹیڈ کلوروسز

Xylella fastidiosa subsp. pauca

بیکٹیریا

لب لباب

  • پتوں کی اوپری سطح کی اندرونی رگوں کا پیلا ہونا۔
  • پتوں کی خلوں کی نچلی طرف لاسبز جگہوں پر چھوٹے ابھرئے ہوئے دھبے بنتے ہیں۔
  • درختوں کی نشونما رک، متاثرہ شاخوں کے پتے قبل از وقت گر اور پھلوں کی جسامت میں کم واقع ہوتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سٹرس

علامات

سیٹرس ویریگیٹیڈ کلوروسز سے متاثرہ پودے زنک کی کمی کی علامات دیکھاتے ہیں۔ بڑے پتوں کی اوپری سطح کی اندرونی رگیں پیلی ہو جاتی ہیں۔ لاسبز ٹشوز کی نچلی طرف پتوں کی اندرونی طرف چھوٹے، ہلکے بھورے، ابھرے ہوئے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ یہ ابتدائی علامات ایک شاخ پر محدود ہو جاتے ہیں۔ لاسبز جگہیں پتوں کے کناروں تک پھیلتے ہیں اور پتوں کی نچلی طرف دھبے تیز بھورے یا انحطاط ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ درختوں کی توانائی کم اور ان کی نشونما رک جاتی ہے لیکن یہ مرجھاتے نہیں ہیں۔ پتوں کا قبل از وقت گرنا شاخوں کے کناروں سے شروع ہوتا ہے عموما چھوٹے پتوں کے ساتھ۔ پھل پر دھوپ سے نقصان ہو سکتا ہے یا پھل شاخوں پر سے پتوں کے قبل از وقت گرنے سے بدنما ہو جاتے ہیں۔ ان پھلوں کی چھال سخت اور ان میں رس کی کم اور اس کا گودا اسیڈک فلیور کا ہوتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

جنس گونیٹوسیرس کے کچھ طفیلی بھڑ کو شارپشوٹر کی آبادی کو قابو کرنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ ان چھوٹے بھڑ کی سنڈی ان کے انڈوں کے اندر ترقی پاتی ہپے اور بڑھتے ہوئے جنین کو مار دیتی ہیں۔ موڑے ہوئے پنکوں والے جراثیم کیڑوں کی اقسام کو متاثر کرتے ہیں جن میں شارپشوٹر بھی شامل ہے۔شارپ وٹر کے قدرتی دشمنوں میں شکارخور کیڑے جیسا کہ مینٹڈس، کچھ فعال مکڑیاں اور انولس شامل ہین۔ جنس ہرسوٹیلا کی کچھ پھپھوندی ان کیڑوں پر حمل کرتی ہیں اور نم ، ٹھنڈے موسم کے دوران فصل میں ان کو سکیڑ دیتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ پیلے چپچپے کارڈ کو لٹکا یا جھنڈ کی دیکھ بھال کر کے ویکٹر کی آبادی کی نگرانی کی جائے۔ اسیٹامیپرڈ پر مبنی سسٹیمیٹک اور ٹوپیکل کیڑے مار دوا کو شارپشوٹر کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

سیٹرس ویریگیٹیڈ کلوروسز کی علامات بیکٹریا زیلیلا فسٹیڈیوسا سے ہوتی ہیں۔ یہ ایک نظام پسند بیماری ہے جو درختوں کی عروقی نالیوں ( جس کو زیلم کہا جاتا ہے) میں ہوتا ہے اور یہ بیجوں کو شامل کر کے کینوپی اور پھلوں تک پھیلتی ہے۔ یہ سیساڈیلیڈائے ( شارپشوٹر ) کے خاندان کے متعدد کیڑوں سے درختوں سے درختوں تک مستقل انداز میں پھیلتی ہے۔ یہ لیفہوپر پودے کے زیلم پر مبنی رس کو کھاتے ہیں اور کھانے کے دو گھنٹوں کے دوران بیکٹیریا کو رکھتے ہیں۔ ان کے کھانے کے عمل کی تیز شرح اور یہ امر کہ یہ اپنے آپ کو بیماری میں زندہ نہیں رکھ پاتے ان کو کامل ویکٹر بناتا ہے۔ پہلی علامت بیماری لاحق ہونے کے ایک سال تک نمودار ہوتی ہے اور یہ بیماری کی تصدیق اور اس کے علاج کو مشکل بناتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اپنے ملک میں قارئین کے قواعد و ضوابط کو چیک کریں۔
  • تصدیق شدہ ذرائع سے بیجوں اور پودوں کے مواد کے حصول کو یقینی بنایئں۔
  • بیماری کی علامات یا شارپشوٹر کے لیے سیٹرس کے جھنڈ کی دیکھ بھال کریں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام عملہ اور مہمان حفظان صحت کے طریقوں پر عمل کریں۔
  • جھنڈ سے متاثرہ درختوں کو ہٹا دیں۔
  • جھنڈ میں اور اردگرد شارپشوٹر کے متبادل ہوسٹ کا پتہ لگایئں۔گھاس کی انتظام کے لیے مشق کرتے رہیں۔
  • کیڑوں کو پکڑنے اور جانچ کرنے کے لیے پیلے چپچپے جالوں کا استعمال کریں۔.۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں