چاول

دھان کا جراثیمی جھلساؤ

Xanthomonas oryzae pv. oryzae

بیکٹیریا

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر خاکستری مائل سبز دھاریاں۔ پتوں کا پیلا مڑنا اور مرجھا جانا۔ پتوں میں دودھیا مائل رسنے والے قطرے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

چاول

علامات

چاول کے پتوں پر ہلکے سے سرمئی سبز بھیگے پانی نماداغ ظاہر ہوتے ہیں۔ بعد میں یہ داغ جذب ہو جاتے ہیں اور بڑے پیلے سفید غیر مستوی کنارے بناتے ہیں۔ جراثیمی جھلساؤ کے انفیکشن کے آخری مرحلے میں، چاول کے پتے سفید سے بھوری پرت کے ساتھ ڈھکے ہوتے ہیں۔ پتے سڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔ صبح کے وقت چھوٹے دھبوں پر بیکٹیریا کے دودھ کی طرح شبنم کے قطرے نظر آتے ہیں – یہ سوکھ جاتے ہیں اور سفید پپڑی چھوڑ جاتے ہیں

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

بیکٹیریل بلائیٹ کا حیاتیاتی کنٹرول نسبتاً حال ہی میں شروع ہوا ہے اور اس وقت عام استعمال میں نہیں ہے۔

کیمیائی کنٹرول

جراثیمی جھلساؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے سٹرپٹومائسن سلفیٹ اور ٹٹراسائکلن 300 گرام تانبا آکسیکلورائڈ 1۔25 کلو گرام/ایچ اے کے میل کا استعمال کریں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بیکٹیریا ہوا اور بارش یا آبپاشی سے پھیلتا ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ کے لئے حساس عوامل زیادہ نمی، تیز ہوا اور 25 سے 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہیں ۔ زیادہ نائٹروجن کی کھاد کا استعمال بھی بیماریوں کو تقویت دیتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • صرف صحت مند یا منظور شدہ بیج کا استعمال کریں۔
  • ایسی اقسام کاشت کریں جس میں اس بیماری کے خلاف قوت معدافعیت ہو یہ سب سے مؤثر اور قابل اعتماد (اور سستا ترین) طریقہ ہے۔
  • نرسری شفٹ کرتے ہوئے پودوں کا خاص خیال رکھیں۔کراس کنٹامینیشن سے بچنے کیلئے کھیت اور نرسری میں موزوں نکاسی یقینی بنائیں۔
  • زیادہ کھاد لگانے سے بچنے کیلئے نائٹروجن کھاد کے استعمال کو ایڈجسٹ کریں اور کھادوں کو پورے کراپ سائیکل کے حساب تقسیم کر دیں جب موسمی حالات سازگار ہوں تو نائٹروجن کی ایک آخری خوراک کے ساتھ پوٹاش کی اضافی خوراک کا استعمال کریں۔
  • یوریا کی صورت میں نائٹروج کا اطلاق کرنے سے گریز کریں۔
  • آب پاشی کے نالوں اور ارد گرد سے فالتو جھاڑیوں یعنی متبادل میزبان پودوں کو تباہ کر دیں اور ہٹا دیں۔
  • زمیں میں سٹبل، اسٹرا، اور رضاکار تخمی پودوں پر ہل چلا دیں جو بیکٹیریا کیلئے میزبان کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
  • مٹی اور پودے کی باقیات میں امراض کے ایجنٹس کو دبانے کیلئے کاشتکاری کے درمیان کھیتوں کو خشک ہونے دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں