کھیرا

پتے کے زاویائی دھبے کا مرض

Pseudomonas syringae

بیکٹیریا

لب لباب

  • چھوٹے، گول دھبے پتوں پر نمودار ہوتے ہیں بعد میں بڑے، زاویائی سے بے قاعدہ، پانی میں بھیگے ہوئے حصے بن جاتے ہیں۔
  • انفیکشن زدہ حصے خاکستری ہو کر گر جاتے ہیں اور پیچھے بے قاعدہ سوراخ رہ جاتے ہیں۔
  • پھلوں پر گول دھبے بعد میں سفید ہو جاتے ہیں اور چٹخ کر کھل جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

5 فصلیں

کھیرا

علامات

ابتدا میں چھوٹے، گول دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ یہ دھبے بعد میں بڑے، زاویائی سے بے قاعدہ، پانی میں بھیگے ہوئے نشانات بن جاتے ہیں۔ نم موسم میں بیکٹیریل رساؤ کے قطرے پتوں کے نچلے حصوں پر موجود دھبوں سے نکلتے ہیں۔ یہ قطرے خشک موسم میں اپنی نمی کھو دیتے ہیں اور ایک سفیدی مائل پپڑی بنا لیتے ہیں۔ بعد میں، انفیکشن زدہ حصے انحطاطی اور خاکستری ہو جاتے ہیں اور سکڑ جاتے ہیں جو کہ اکثر صحت مند بافت سے پھٹ کر الگ ہو جاتے ہیں اور گر جاتے ہیں۔ ان زخموں کے حاشیے پیلے ہوتے ہیں۔ بڑے، بے قاعدہ سوراخ پتے کو کھردری شکل دیتے ہیں۔ کچھ مزاحم انواع میں، زخم چھوٹے ہوتے ہیں اور ان میں پیلے حاشیے بھی نہیں ہوتے۔ انفیکشن زدہ پھلوں میں چھوٹے، تقریباً گول دائرے ہوتے ہیں جو عموماً سطحی ہوتے ہیں۔ جب متاثرہ بافتیں مر جاتی ہیں تو یہ سفید رنگ کے ہو کر چٹخ کر کھل جاتے ہیں جس سے موقع پرست مرض زا فطر اور بیکٹیریا کالونی بنا لیتے ہیں اور پورے پھل کو سڑا دیتے ہیں۔ نو عمر پھل کا انفیکشن وسیع پیمانے پر پھل گرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

انفیکشن زدہ بیجوں کے مواد کو لہسن کے محلول اور گرم پانی (50 ڈگری سینٹی گریڈ) سے 30 منٹ کیلئے ٹریٹ کیا جا سکتا ہے۔ پود گھروں میں، پتے کا زاویائی دھبہ کو رات کے وقت کی نمی کو نمی کش آلات کی مدد سے قابو کر کہ (80 سے 90%) قابو کیا جا سکتا ہے۔ حیوی کنٹرول ایجنٹ پینٹافیج مؤثر انداز میں پی۔ سرینجی کی بڑی تعداد کو ختم کر دیتا ہے۔ نامیاتی تانبے پر مبنی فطر کش ادویات مرض کے پھیلنے کو دھیما کر سکتی ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ کاپر ہائیڈروآکسائڈ پر مشتمل حشرات کش ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاج تب سب سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے جب درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو اور بیل بوٹے گیلے ہوں۔ گرم دن اسپرے کرنا جب بیل بوٹے خشک ہوں پودوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مرض کو قابو کرنے کیلئے ہفتہ وار اسپرے کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات بیکٹیریا سوڈومونا سائرینجی کی وجہ سے ہوتی ہیں جو تمام جنس کدو کی فصلوں کو انفیکٹ کر سکتا ہے۔ یہ انفیکشن زدہ بیجوں یا مٹی میں پودے کے فضلے میں 2 سال کے سے زیادہ کے عرصوں کیلئے زندہ رہ سکتا ہے۔ جب نمی زیادہ ہو تو شفاف یا سفید چپچپے بیکٹریل رساؤ کا قطرہ انفیکشن کے حصوں پر بنتا ہے۔ یہ بیکٹیریا ایک پودے سے دوسرے پودے تک کارکنان کے ہاتھ اور آلات، حشرات یا پھر پانی کے چھینٹوں یا ہوا سے پھیلتے ہیں۔ بالآخر، بیکٹیریا پودے کے اندر پتوں کی سطحوں پر موجود سوراخوں (مسام برگ) کے ذریعے داخل ہو جاتا ہے۔ جب پھل انفیکشن زہ ہوتا ہے تو بیکٹیریا گودے کے اندر گہرائی تک چلا جاتا ہے اور بیجوں کو بھی انفیکش زدہ کر دیتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر، تمباکو کے انحطاطی وائرس سے انفیکشن زدہ پتے پتے کا زاویائی دھبہ پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے خلاف کچھ حد تک مزاحمت فراہم کرتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودوں یا سند یافتہ ذرائع سے بیج استعمال کریں۔
  • اگر دستیاب ہو تو مزاحم انواع منتخب کریں۔
  • فواروں کے بجائے لیکھوں کے ذریعے آبیاری کریں اور ضرورت سے زیادہ پانی مت لگائیں۔
  • ایسی جگہوں کا انتخاب کریں جہاں نکاسی آب اچھی ہو۔
  • بیج اور پھل دونوں کی پیداوار کیلئے فصل ایسے کھیتوں میں لگائیں جن میں جنس کدو کم از کم 2 سال تک نہ لگایا گیا ہو۔
  • انفیکشن زدہ علاقوں میں کم از کم 3 سال تک جنس کدو نہ لگائیں۔
  • انفیکشن زدہ یا مشکوک پودے کے مواد کو نکال کر تباہ کر دیں (مثلاً جلا دیں)۔
  • کھیتوں کو مرض کی علامات کیلئے باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کریں۔
  • آلات کو کھیت میں کام کے بعد باقاعدگی کے ساتھ صاف کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں