دیگر

ہالہ کا بلائیٹ

Pseudomonas savastanoi pv. phaseolicola

بیکٹیریا

لب لباب

  • پتوں پر پانی جذب کرنے والے دھبے بنتے ہیں۔
  • درمیانے حصے سیاہ ہو جاتے ہیں ڈوڈوں پر پانی جزب کرنے والے سیاہ سبز دھبے بنتے ہیں۔
  • جس سے پودا متاثر ظاہر ہوتاہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


دیگر

علامات

پتوں پر، اکثر نچلی طرف چھوٹے، بے ترتیب پانی جذب کرنے والے دھبے بنتے ہیں۔ بیماری کے ساتھ دھبے بڑھتے نہیں ہیں لیکن یہ پتے کے کنارے تک پھیل جاتے ہیں۔ لاسبز، پیلا سبز ہالہ ان کو گھیر لیتا ہے۔ گرم، خشک حالات میں، دھبے کے درمیان ٹشوز انحطاطی ہو جاتے ہیں، جبکہ ہالہ کم نظر آتے ہیں۔ ابتدائی مراحلے میں متاثرہ پودوں کے پتے مڑ اور لا سبز ہو جاتے ہیں لیکن ان پر علامات کوئی خاص نمودار نہیں ہوتی۔ ڈوڈوں پر پانی جذب کرنے والے دھبے، سیاہ سبز دھبے یا نمی کے بعد بھوری ہونے والے لکیریں نمودار ہوتی ہیں۔ متعدد دنوں بعد پتوں پر دھبے بدنما ہو جاتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

پی۔ سایسٹینو پی وی کے خلاف لوپینس البس، ایل۔ لوٹیئس یا لہس کے اخراج نے کچھ بیکٹیریل اثرات مرتب کیے ہیں۔ بیجوں پر اروینیا ہربیکولا کا استعمال بھی بیکٹیریا کی نشوونما کو کم کرتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر مبنی مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ زہر کو کم کرنے کے لیے بیجوں کو اینٹی بائیوٹک کے ساتھ علاج کرنا چاہیئے۔ بعد کے نباتاتی مراحل میں کاپر پر مبنی مصنوعات کا استعمال کرنا بھی کچھ حد تک موثر ہوگا۔

یہ کس وجہ سے ہوا

سیوڈومونس سیرینج پی وی۔ فیسیولیکا ایک کیڑا ہے جو مٹی میں بیجوں اور پودے کے فضلے پر سردیاں گزارتا ہے۔ اس کو زندہ رہنے کے لیے پودے کے ٹشوز کے ضرورت ہوتی ہے۔ ابتدائی بیماری نم حالات جب پانی پتے میں داخل ہوتا ہے تب ہوتی ہے۔ پھیلاؤ بارش، کھیت میں کام کرتے وقت پودے متاثر ہونے سے ہوتا ہے۔ ٹھنڈا موسم ( 20 سینٹٰ گریڈ کے قریب) کیڑے کی نشوونما کو بڑھاتا اور زہر خارج (فیسیولوٹکسن) کرتا ہے جو پودے کو متاثر کرتا ہے۔ 25 سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہالہ کے بننے کو کم کرتا ہے۔ بیماری سے پودے کی پیداوار، پھل کی پیداوار اور معیار متاثر ہوتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • تصدیق شدہ بیماری پھیلانے والے جراثیم سے پاک ذرائع سے بیجوں کا استعمال کریں۔
  • مزاحمتی اقسام کا استعمال کریں۔
  • درختوں کی مضبوطی کے لیے کھاد کا استعمال کریں۔
  • کام کرتے وقت پودوں کو متاثر کرنے سے گریز کریں۔
  • ڈرپ آبپاشی کا استعمال کریں۔
  • گھاس اور لوبیہ کے بیجوں کا ہٹا دیں۔
  • کٹائی کے بعد پودے کے فضلے کو دفنا دیں۔
  • دو سالوں کے لیے غیر ہوسٹ فصلوں کے ساتھ فصل کی گردش کروائیں۔
  • ملچ کے طور پر متاثڑہ لوبیہ کا استعمال نہ کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں