شملہ مرچ اور مرچی

مرچ پرجراثیمی دھبے

Xanthomonas sp.

بیکٹیریا

5 mins to read

لب لباب

  • نئے پتوں پر چھوٹے ، پیلے سبزرنگ کےداغ اورپرانے پودوں پر گہرے،پیلے رنگ کے دائروں والےزخم بن جاتےہیں، پتےخراب ہوکرمڑجا تے ہیں۔
  • پھلوں پر پانی سے بھیگی ہوئی جگہ ،جوکےبعد میں کھردری ، بھوری اور کھرنڈ میں تبدیل ھوجاتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


شملہ مرچ اور مرچی

علامات

پہلی علامات میں نئے پتوں پر چھوٹے ، پیلے سبز رنگ کےدھبوں کا ظاہرہونا ہے ، جو عام طور پر بعد میں خراب اور مڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پرانے پودوں پر ، زخم دھبوں کی بجائے زاویوں کی شکل میں، گہرے سبز اور لیس دار رنگت والے ہوتے ہیں ، جو اکثر پیلے رنگ کے دائروں میں گھرے ہوئےہوتے ہیں۔ اکثر پتوں کے حاشیوں یا سروں پر بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ بدتدریج ، داغ چھوٹےسوراخوں کی طرح نظر آتے ہیں کیونکہ درمیانہ حصہ سوکھ کر ٹوٹ جاتا ہے۔ پھلوں پر دھبے (0.5 سینٹی میٹر تک) ہلکے سبز ، پانی سے بھرے ہوئے جگہوں کے طور پر شروع ہوتے ہیں ، جو بالآخر کھردرے ہوکر ، بھورے ہوجاتے ہیں اور کھرنڈ بن جاتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

جراثیمی دھبوں کا علاج بہت مشکل اور مہنگا ہے ۔ اگر بیماری موسم کےشروع میں ہو تو ، پوری فصل کو ختم کرنے پر غور کریں۔ کاپرپر مبنی جراثیم کش ادویات پودوں اور پھلوں پر حفاظتی تہہ مہیا کرتی ہےس۔ بیکٹیریا کے وائرس (بیکٹیریوفیجز) جو خاص طور پر بیکٹیریا کو ہلاک کرتے ہیں وہ دستیاب ہیں۔ بیجوں کو ایک منٹ کے لئے 1.3فیصد سوڈیم ہائپوکلورائٹ میں یا گرم پانی ( 50ڈگری سینٹی گریڈ ) میں 25 منٹ کے لئے ڈبویں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو توہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے مربوط طریقہ پر غور کریں۔ کاپر پر مبنی جراثیم کش ادویات بیماری سے بچائوکے طور پر استعمال ہوسکتی ہیں اور جزوی طور پر بیماری پر قابو پاسکتی ہیں۔ بیماری کی پہلی علامت ظاہرہونےپراور پھر گرم ، نم مرطوب آب وہوا کی کیفیت غالب ہونے پر 10 سے 14 دن کے وقفوں پراستعمال کریں۔ فعال اجزاء کاپر اور مینکوزب بیماری سے بچائوکےلیےمفید ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

جراثیمی دھبوں کی بیماری پوری دنیا میں پائی جاتی ہے اور گرم ، نم مرطوب آب وہوا میں پیدا ہونے والی کالی مرچ اور ٹماٹر کی فصلوں پر سب سے زیادہ تباہ کن بیماریوں میں سے ایک ہے۔ پیتھوجین بیجوں کے ساتھ مل کر، یا تو بیرونی یا اندرونی طور پر زندہ رہ سکتا ہے اور ساتھ ہی مخصوص جڑی بوٹیوں پر اور بعد میں بارش یا بالائےسرآبپاشی کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ پتوں کے مسام اور زخموں کے ذریعے پودوں میں داخل ہوتا ہے۔ مناسب ترین درجہ حرارت 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔ ایک بار فصل میں انفکشن ہوجانے کے بعد ، اس بیماری پر قابو پانا بہت مشکل ہے اورپھرساری فصل کے نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • تصد یق شدہ ، بیماریوں سے پاک بیج استعمال کریں۔
  • اگرآپ کے علاقے میں دستیاب ہوں تومزاحم اقسام استعمال کریں۔
  • بیماری کے علامات کومعلوم کرنےلئے باقاعدگی سے کھیتوں کا معائنہ کریں۔
  • کسی بھی پودے یاپنیری کے پتوں پردھبے نظرآنےپران کے ساتھ ساتھ ملحقہ پودوں کو بھی ہٹا دیں اور جلا دیں۔
  • کھیت میں اور آس پاس موجود جڑی بو ٹیوں کونکال لیں۔
  • پودوں کے ارد گرد ملچ لگا ئیں، جوکہ زمین سے پودوں میں آلودگی پھیلنے سے بچائومیں مدد کرتی ہے۔
  • اگراوزار اور سازو سامان مختلف کھیتوں کے مابین استعمال ہورہے ہوں تو استعمال کے بعد لازمی صاف کریں۔
  • جب پودوں میں نمی موجود ہو توبالائے سرآبپاشی اور کھیتوں میں کام کرنے سے گریز کریں۔
  • کٹائی کے بعد بقایاجات کوگہرے ہل چلا کرمٹی میں مکس کردیں۔
  • یا پھر، انہیں نکال لیں اور جلا دیں۔
  • غیراثرپزیر پودوں کے ساتھ 2-3 سال کی فصل گردش کا منصوبہ بنائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں