مکئی

جوار کے پتے کا دھبہ

Pseudomonas syringae pv. syringae

بیکٹیریا

لب لباب

  • لیموں کی طرح سبز شفاف بدرنگیاں نچلے پتوں کی نسوں کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں۔
  • زخم لمبائی میں پھیلتے ہیں اور اکھٹے اگتے ہیں۔
  • ان کے مراکز میں بھوری انحطاطی دھاریاں خشک ہو کر باہر گر جاتی ہیں جس سے پتے کا حلیہ کھردرا ہو جاتا ہے۔
  • انفیکشن زدہ بافتوں میں کبھی کبھار بیکٹیریل گاد قابل ادراک ہوتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


مکئی

علامات

زخم ابتدائی طور پر لیموں جیسے سبز سے لیکر زیتونی رنگ کی، شفاف بدرنگیوں کے طور پر نمودار ہوتے ہیں جو نچلے پتوں کی نسوں کے ہمراہ ہوتے ہیں۔ یہ آہستہ آہستہ اوپر کے بیل بوٹوں میں بھی نظر آنے لگتے ہیں۔ موزوں موسمی حالات میں، یہ زخم لمبائی میں پھیل کر ایک دوسرے میں ضم ہو جاتے ہیں۔ مرض کے ابتدائی مراحل میں انفیکشن زدہ بافتوں سے کبھی کبھی بیکٹیریل گاد بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ عمر کے ساتھ، زخم مراکز میں بھوری انحطاطی دھاریوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو بعد میں خشک ہو کر گر جاتے ہیں جس سے پتوں کو ایک کھردرا حلیہ ملتا ہے۔ کچھ حساس مکئی کی انواع میں، چکردار پتوں پر ہریاؤ دھاریاں بننا اور اوپر کے نوڈز کا بدہیئت ہونا پودے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

مکئی میں بیکٹیریل دھبے کو قابو کرنے کیلئے متبادل انتخاب محدود ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

تاحال، کیمیائی علاج تانبے یا تانبے ملی مصنوعات تک محدود ہے۔ کئی اسپرے صرف معمولی حد تک مؤثر ثابت ہوتے ہیں جس سے اس مرض کو قابو کرنا بیحد مشکل ہو جاتا ہے بالخصوص تب جب یہ وبا کی صورت میں پھیل رہا ہو۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات مرض کی قوت، مکئی کی نوع اور ماحولیات حالات پر بہت زیادہ منحصر ہوتی ہیں۔ بیکٹریا مٹی میں فصل کے فضلے پر، متعدد متبادل میزبانوں اور فالتو جھاڑیوں (سرغو، رائی اور شبدر) میں اور رضاکار فصلوں کے پودوں پر زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ پودوں کے درمیان آبیاری کے پانی، ہوا یا آلودہ کارکنان اور سامان سے پھیلتا ہے۔ بیکٹیریا پودے کو قدرتی سوراخوں یا زخموں سے انفیکٹ کرنے سے پہلے پتوں پر بڑی آبادیاں قائم کر لیتا ہے۔ یہ 0 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت برداشت کر سکتا ہے مگر اس کی افزائش کیلئے بہترین درجہ حرارت 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔ یہ مرض گیلے اور نم موسم کے عرصوں کے دوران بدترین ہو جاتا ہے۔ جب مرض موسم کی ابتدا میں ہو تو کچھ کسان طشتری کے ذریعے پوری فصل کو تباہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودوں یا سندیافتہ ذرائع سے بیج کا مواد استعمال کریں۔
  • اپنی مارکیٹ میں دستیاب متحمل انواع منتخب کریں۔
  • نم موسمی حالات جو کہ مرض کو پھیلاتے ہیں ان سے اجتناب کیلئے دیر سے پودے لگائیں۔
  • جب بیل بوٹے گیلے ہوں تو کھیتوں میں کام کرنے سے اجتناب کریں۔
  • اونچائی سے آبیاری کرنے سے پرہیز کریں۔
  • فالتوں جھاڑیوں اور متبادل میزبانوں سے کھیت کو پاک کریں۔
  • سڑی سبزیوں کی کھاد یا پودے کی باقیات کو پودوں کے قریب نہ چھوڑیں۔
  • اپنے آلات کی ہائی پروف الکحل یا آگ سے عفونت ربائی کریں (دونوں سے ایک ساتھ نہ کریں)۔
  • انفیکشن زدہ پودوں کو فوراً ہٹا دیں اور ان کی باقیات کو جلا دیں۔
  • فصل کو بدل کر لگانا تجویز کردہ ہے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں