دیگر

آگ سے مرجھانا

Erwinia amylovora

بیکٹیریا

5 mins to read

لب لباب

  • درختوں کی چھال پر سرخی مائل پانی میں بھیگے ہوئے زخم پیدا ہوتے ہیں۔
  • پتوں اور شاخوں کے سرے تیزی سے مرجھا جاتے ہیں اور بھورے یا سیاہ ہو جاتے ہیں۔
  • پتے مر جاتے ہیں مگر جھڑتے نہیں ہیں۔
  • آگ سے مرجھانا پھول لگنے کی جگہوں، شاخوں اور کبھی کبھار پورے درخت کو مار دیتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں
سیب
ناشپاتی

دیگر

علامات

آگ سے مرجھانے کی نشاندہی پتوں، پھول لگنے کی جگہوں، پھلوں اور ٹہنیوں پر علامات کے ایک سلسلے سے ہوتی ہے۔ پتے اور پھول لگنے کی جگہیں مرجھانے لگتی ہیں اور فوراً سبز خاکستری اور بعد میں بھوری یا سیاہ ہو جاتی ہیں۔ یہ پورے موسم شاخوں سے جڑے رہتے ہیں۔ نشوونما پاتی ٹہنیاں سبز خاکستری ہو جاتی ہیں، مرجھا جاتی ہیں اور 'گڈریے کے خم' والا عنصر اختیار کرتے ہوئے جھک جاتی ہیں۔ جب مرض بڑھتا ہے تو مرجھا کر مرنے والی ٹہنیوں میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ سنگین انفیکشنز میں، ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے درخت آگ سے جھلس گئے ہیں نیز یہی اس مرض کے نام کی وجہ ہے۔ شاخوں پر پت روگ نمودار ہو کر انہیں دھنسی اور چٹخی ہوئی چھال کے ساتھ گہرا رنگ دیتے ہیں۔ مردہ چھال کے نیچے، لکڑی سرخی مائل بھورے رنگ کے ساتھ دھبے دار ہوتی ہے۔ گرم، نم موسم میں، پودے کے انفیکشن زدہ حصوں سے کیچڑ نما سفید مائع خارج ہو سکتا ہے۔ اگر علاج کے بغیر چھوڑ دیا جائے تو انفیکشن جڑوں تک پھیل جاتا ہے اور پورا درخت مر سکتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

بورڈوکس مکسچر یا کوئی اور تانبے کی پروڈکٹ (تقریباً 0.5%) پھول کھلنے کے عرصے کے دوران کئی بار لگانا نئے انفیکشنز کو کم کر سکتا ہے۔ موسمی حالات کے لحاظ سے بروقت استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ زیادہ نمی کے عرصوں میں چار سے پانچ دن کے وقفوں کے بعد اطلاق کریں۔ اس حوالے سے باخبر رہیں کہ کچھ تانبے پر مبنی پروڈکٹس پھل کی سطح پر داغ لگنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ اسٹریپٹومائسز لائڈیکس پر مشتمل پروڈکٹس کا اطلاق بیکٹیریا کے پھیلنے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہوں تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی منتخب کریں۔ آگ سے مرجھانے کو قابو کرنے کی کوشش کرتے وقت پھول لگنے کے عرصے کے دوران تانبے پر مبنی پروڈکٹس استعمال کی جا سکتی ہیں۔ تاہم، کئی بار استعمال بھی موزوں کنٹرول فراہم نہیں کرتا۔ کاٹ چھانٹ کرتے وقت، اوزاروں کی 10 فیصد بلیچ کے محلول یا بیکٹیریا کش کلینر کے ساتھ عفونت ربائی کی جانی چاہیئے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

آگ سے مرجھانا بیکٹیریم ایروینیا ایمی لوورا کی وجہ سے ہونے والا مرض ہے جو سیب، ناشپاتی اور اسی جنس کے سجاوٹی پودوں میں انفیکشن پیدا کرتا ہے۔ گٹھلی دار پھل جیسے کہ آلوچے، چیریاں، آڑو اور شفاتلو اس مرض سے متاثر نہیں ہوتے۔ نقصان بہار سے خزاں تک دیکھا جا سکتا ہے۔ بیکٹیریا ٹہنیوں، شاخوں یا تنوں پر پت روگ میں سردیاں گزارتا ہے۔ بہار کے دوران سازگار حالات میں یہ اندرونی بافتوں میں دوبارہ بڑھنا شروع کر دیتا ہے جس سے ان کا رنگ بھورا ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے پانی اور غذائیت کی نقل و حمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ ٹہنیوں کے سرے مرجھانے کا باعث بنتا ہے جو بالآخر نیچے کی طرف جھک جاتے ہیں۔ بارش کے چھینٹے اور کیڑے بیکٹیریا کو قریبی کھلے ہوئے پھولوں یا تیزی سے نشوونما پانے والی ٹہنیوں میں منتقل کرتے ہیں۔ مٹی کی بلند زرخیزی اور مٹی کی نمی بھی نقصان کی سنگینی کو بڑھاتے ہیں۔ زیادہ گرم حالات یا چوٹیں انفیکشن کیلئے سازگار ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم انواع اگائیں۔
  • ایسی سست روی سے اگنے والی انواع منتخب کریں جو کھادوں کیلئے زیادہ رد عمل ظاہر نہ کرتی ہوں۔
  • مرض کی علامات کیلئے باقاعدگی کے ساتھ پھلواڑیوں کو مانیٹر کریں۔
  • انفیکشن زدہ شاخوں کو چھانٹیں اور انہیں جلا دیں، ترجیحاً سردیوں کے آخر میں۔
  • استعمال کے بعد کٹائی کے اوزاروں کو عفونت ربا سے احتیاط کے ساتھ صاف کریں۔
  • کھیت میں کام کے دوران درختوں کو چوٹ نہ پہنچانا یقینی بنائیں۔
  • موزوں طور پر کاٹ چھانٹ کے ذریعے کھلی ہوئی کینوپی بنانے میں مدد کریں۔
  • درختوں پر اضافی نائٹروجن کا اطلاق نہ کریں۔
  • کھیتوں کے ارد گرد متبادل میزبان نہ لگانا یقینی بنائیں۔
  • سنگین انفیکشن کی صورت میں، درخت کو جڑوں سمیت مکمل طور پر ہٹا دیں۔
  • درختوں کو پھول کھلنے کے عرصے کے دوران پانی نہ لگائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں