مٹر

مٹر کا اینیشن موزیک وائرس

PEMV

وائرس

لب لباب

  • پتوں پر جھلسے ہوئے نیم شفاف دھبوں کی موجودگی۔ پودے اور پتوں کی ساخت کا بے ڈھنگا ہونا پتوں کی نچلی طرف چھوٹے پتے کا نکل آنا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

3 فصلیں

مٹر

علامات

اس بیماری کی سب سے بڑی علامت اینیشن یعنی پتے کے حصے سے چھوٹا پتے کا نکلناہے ۔بیماری کا پودے میں داخل ہونے کے 5-7 دنوں کے درمیان اوپر والے پتوں کا نیچے کی طرف مڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد پتے کی متاثرہ نالی صاف نظر آتی ہے جس پر جھلسے ہوئے چھوٹے غیر شفاف دھبے نکل آتے ہیں۔ پھلی کا سائز اور معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

فصل کی ایسی اقسام کاشت کریں جن میں قوت معدافعیت ہو۔ کھیت میں پیلے چپکنے والے پھندے تیلے کو کنٹرول کرنے کے لئے لازمی لگائیں۔ کھیت کے اطراف میں لمبے قد والی فصلیں جیسے مکئی جوار اور باجرا لگائیں تاکہ تیلے کی آبادی کم رہے۔ پودے لگانے کے لیے مزاحمتی اقسام کا استعمال کریں۔ افیڈ کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے پیلے چپکنے والے پھندے لگائیں۔ افیڈ کی آبادی کو کم کرنے کے لیے اونچی سرحدی فصلیں لگائیں جیسے مکئی، جوار یا باجرہ۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ احتیاطی تدابیر اور دستیاب حیاتیاتی علاج کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ تیلے کی آبادی کی نگرانی کریں اور درست وقت پر منظور شدہ کیڑے مار دوائی کا استعمال کریں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پودوں کو نقصان لیٹیئوویریڈی موزیک وائرس اور اس کو پھیلانے والے کیڑے یعنی تیلے(اےکراتھوسیفون پیسم اور مائیزئس اورنئٹس ) کی وجہ سے ٹکڑیوں کی صورت میں ہوتی ہے۔ اس کیڑے کے بالغ کی نسبت بچے وائرس کو پھیلانے میں زیادہ موئثر ہیں۔ بیماری کے حملے شدت پودوں کی عمر اور موحولیاتی حالات پر منحصر ہوتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • فصل کاشت کرنے سے پہلے کھیت میں تیلے کی موجودگی کو لازمی چیک کریں۔
  • کیونکہ یہ بیماری تیلے کہ وجہ سے ایک پودے سے دوسرے پودے میں پھیلتی ہے۔
  • اس بیماری اور اسکو پھیلانے والے کیڑوں کے دوسرے پھلی دار سالانہ اور پرینئیل ہوسٹ کو کھیت سے نکال دیں۔ جتنا ممکن ہو اس بیماری کو پھیلانے والے کیڑے کو کنٹرول کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں