شملہ مرچ اور مرچی

تمباکو کا موزیک وائرس

TMV

وائرس

5 mins to read

لب لباب

  • متاثرہ پتے بد نما ہو جاتے ہیں۔
  • پتوں پر سبز اور پیلے دھبے بن جاتے ہیں۔
  • پودوں کی نشوونما رک اور پھل کی تعداد میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔
  • پکے ہوئے پھلوں کی سطح پر دھبے بن جاتے ہیں اور اندرونی طور پر بھورے دھبے بنتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

3 فصلیں

شملہ مرچ اور مرچی

علامات

نشوونما کے کسی بھی مراحل میں پودے کے تمام حصے متاثر ہو سکتے ہیں۔ علامات ماحولیاتی حالات ( روشنی، دن کا دورانیہ، درجہ حرارت) پر منحصر ہوتی ہیں۔ متاثرہ پتے سبز اور پیلے ہو کر سڑ جاتے ہیں۔ چھوٹے پتے بد نما ہو جاتے ہیں۔ پرانے پتوں پر تیز سبز رنگ کے داغ نمودار ہو جاتے ہیں۔ کچھ حالات میں، ڈنٹھل اور شاخوں پر سیاہ انحطاطی لکیریں نمودار ہوتی ہیں۔ پودوں کی نشونما رک اور پھلوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ نامناسب طور پر پکنے والے پھلوں کی سطح پر بھورے دھبے بنتے ہیں اور ان کی اوپری جلد پر بھورے داغ بنتے ہیں۔ فصل کی پیداوار نمایاں طور پر کم ہوتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

بیجوں کو ستر ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں چار دن رکھنا یا 82-85 ڈگری سینٹی گریڈ میں چوبیس دن کے لیے رکھنے سے وائرس کے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔ متبادل طور پر، بیجوں کو 100 گرام / فی لیٹر ٹرائیسوڈیئم فوسفیٹ کے محلول میں 15 منٹ کے لیے بھگو دیں، پانی سے اچھے طریقہ سے کھنگالیں اور خشک کر لیں۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ ٹماٹر کے موزیک وائرس کے خلاف کوئی موثر کیمیائی علاج موجود نہیں ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

وائرس دو سالوں کے لیے خشک مٹی پر پودوں یا جڑوں کے فضلے میں ہوتا ہے۔ پودے جڑوں پر معمولی دھبوں کی وجہ سے آلودہ ہو جاتے ہیں۔ وائرس متاثرہ بیج، گھاس اور آلودہ پودوں کے حصوں سے پھیلتا ہے۔ ہوا، بارش، ٹڈوں، چھوٹے جانوروں اور پرندوں سے کھیتوں کے درمیان وائرس پھیلتا ہے۔ پودوں کو سنبھالنے کے دوران ناقص کھیتی کی سرگرمیاں بھی وائرس کو پھیلاتی ہیں۔ دن کا دورانیہ، درجہ حرارت اور روشنی کی شدت کے ساتھ ساتھ پودے کی اقسام اور اس کی عمر، بیماری کی شدت کو بتاتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • تصدیق شدہ ذرائع یا صحت مند پودوں سے بیجوں کا استعمال کریں۔
  • مزاحمتی یا متحمل اقسام کو لگائیں۔
  • کیاریوں کی مٹی کو وائرس سے پاک کرنے کے لیے تطہیر حرارتی عمل کا استعمال کریں۔
  • پودوں کو پچھلی مرتبہ متاثر ہونے والے کھیت میں نہ لگائیں۔
  • ہاتھ دھونے، دستانے پہننے اور اپنے اوزار اور آلات کو پاک کر کے پودوں کو اٹھائیں۔
  • ٹماٹر کے پودوں کے ارد گرد تمباکو کی مصنوعات ( جیسا کہ سگریٹ) کو استعمال نہ کریں۔
  • فصل اور کیاریوں کی دیکھ بھال کریں، متاثرہ پودوں کو ہٹا اور جلا دیں۔
  • کھیت کے اندر اور ارد گرد گھاس کو تلاش کریں اور ختم کر دیں۔
  • کٹائی کے بعد ہل چلائیں اور پودوں کے فضلے کو جلا دیں۔
  • ٹماٹر کے قریب متبادل میزبان پودوں کو لگانے سے گریز کریں۔
  • دو سالوں کے لیے فصل کو غیر میزبان پودوں کے ساتھ گردش کروائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں