مکئی

مکئی کا مہلک انحطاطی مرض

MLND

وائرس

5 mins to read

لب لباب

  • پتے ایک زرد و سبز بیضوئی والے پیٹرن کا مظاہرہ کرتے ہیں، عموماً نسوں کے متوازی۔
  • پتے کناروں سے خشک ہونے لگتے ہیں اور یہ خشک ہونا مرکزی نس تک بڑھتا ہے۔
  • سنگین انفیکشنوں میں پورا پودا مرجھا جاتا ہے اور مردہ دل تنوں کے اندر دیکھے جا سکتے ہیں۔
  • نشوونما ٹھہر جاتی ہے، گل کشائی رک جاتی ہے اور کناروں کی بناوٹ خراب ہو جاتی ہے اور ان کی بھرائی جزوی رہ جاتی ہے۔
  • متاثرہ پودے موقع پرست پھپھوندی اور نیماٹوڈز کا ہدف بن جاتے ہیں جس سے سڑن پیدا ہوتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

مکئی

علامات

انفیکشن کے ابتدائی مراحل میں ایک زرد و سبز بیضوئی والا پیٹرن ظاہر ہوتا ہے جو عموماً نسوں کے متوازی ہوتا ہے اور اس کا آغاز بنیاد سے ہوتا ہے۔ جیسے جیسے مرض بڑھتا ہے پتے خشک ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور عموماً مرکزی نس کی جانب کنارے بنانے لگتے ہیں۔ سنگین انفیکشنوں میں یہ علامت آہستہ آہستہ باقی پودے میں پھیل جاتی ہے اور تنوں کو کاٹ کر دیکھا جائے تو ان میں مردہ دل دیکھے جا سکتے ہیں۔ انفیکشن زدہ پودے کی نشوونما ٹھہر جاتی ہے، گل کشائیاں بانجھ ہو جاتی ہیں اور بالیوں کی بناوٹ خراب ہو جاتی ہے، ان کا حجم چھوٹا رہ جاتا ہے اور ان کی بھرائی جزوی ہوتی ہے۔ متاثرہ پودے کمزور ہو جاتے ہیں اور موقع پرست مرض زا اور نیماٹوڈز کا ہدف بن سکتے ہیں جس سے بافتوں کی سڑاند اور مکئی کی مقدار اور معیار تباہ ہو سکتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

ہمیں افسوس ہے کہ ہم اس مرض کے خلاف کسی حیاتیاتی کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں نہیں جانتے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ وائرس والے امراض کیلئے کوئی کیمیائی علاج نہیں ہوتا۔ کچھ حشرات کش ادویات بیج کے علاج کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں یا پھر وائرس کو پھیلانے والے حشرات کی آبادیوں کو قابو کرنے کیلئے برگی اسپرے کے طور پر۔

یہ کس وجہ سے ہوا

تمام مکئی کے پودے اس مرض کیلئے حساس ہیں۔ البتہ، علامات موجودہ وائرسز کے ملاپ، ماحولیاتی حالات اور پودے کے نباتیاتی مرحلے کے لحاظ سے بہت حد تک مختلف ہو سکتی ہیں۔ مرض دراصل دو وائرسز کے ملاپ سے پیدا ہوتا ہے، "میز کلوروٹک موٹل وائرس" اور ایک اور وائرس جو زیادہ تر صورتوں میں "شوگر کین موزیک وائرس" ہوتا ہے۔ یہ انفیکشن کے ایجنٹس بنیادی طور پر کھیتوں کے اندر اور ایک کھیت سے دوسرے کھیت میں مرض داروں جیسے کہ میز تھرپس، جڑ کی سنڈیوں اور لیف بیٹلز اور اس کے ساتھ ساتھ سیریل لیف بیٹلز کی مدد سےپھیلتا ہے۔علامات ناسازگار ماحولیاتی حالات جیسے کہ قحط سالی، مٹی کی ناقص زرخیزکاری اور غیر موزوں زراعتی طریقوں کی وجہ سے بدترین ہو جاتی ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو متحمل انواع اگائیں۔
  • صحت مند پودوں یا تصدیق شدہ ذرائع سے بیج استعمال کریں۔
  • اپنے علاقے میں کیڑوں کی آبادیوں کے بڑھنے سے بچنے کیلئے جلدی پا پھر تاخیر سے فصل لگائیں۔
  • شدید انفیکشن کا شکار پودوں کو اکھاڑ کر جلا دین تاکہ مرض نہ پھیلے۔
  • کھیت کے اندر اور اردگرد فالتو جھاڑیوں کو قابو کریں۔
  • ایک ہی علاقے میں یکفصلی کے طور پر باجرے کو نہ لگائیں۔
  • فصلوں کو پھلیوں، جوار کے بیج، آلو، کساوا اور دیگر غیر میزبان پودوں کے ساتھ گردش کروائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں