پپیتا

پپیتے کا موزیک وائرس

PapMV

وائرس

لب لباب

  • بدنما پیٹرن پتوں پر۔
  • ہلکے بدنما پتے۔
  • نشوونما کا رک جانا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

پپیتا

علامات

انفیکشن کی علامات کا ارتکاز نوعمر پتوں میں ہوتا ہے اور اس میں پتوں پر متوسط موزیک پیٹرن اور معمولی سی بدہیئتی شامل ہے۔ پتوں پر گہرے سبز چھالے نما نشانات نمودار ہوتے ہیں جو بصورت دیگر زرد مائل سبز ہوتے۔ مرض کے آخری مراحل میں، پتے کی نسیں شفاف ہونے کی علامات ظاہر کرتی ہیں، پت ڈنڈیاں کچھ حد تک چھوٹی رہ جاتی ہیں اور پتے سیدھے کھڑے ہونے کی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے نیچے کی طرف مڑ جاتے ہیں۔ پودے میانہ روی سے نشوونما میں رکاوٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں جو صرف صحت مند پودوں سے براہ راست موازنہ کرنے پر ہی عیاں ہوتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

وائرس کو مارنے کیلئے کام کرنے کے آلات کی عفونت ربائی کریں یا اوون میں 150 ڈگری سینٹی گریڈ پر 1 گھنٹے کیلئے انہیں گرم کریں۔ کام کرنے کے آلات اور دستانوں کو 0.525% سوڈیم ہائپوکلورائٹ میں ڈبو کر پانی میں کھنگالا بھی جا سکتا ہے۔ ورٹیسیلیم لیسانی پر مشتمل حیوی فطر کش ادویات رکھ جوؤں کی آبادی کو قابو کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ حشرات کش صابن بھی انفیکشن کے آغاز میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ وائرل انفیکشنز کیلئے کوئی کیمیائی علاج دستیاب نہیں ہے۔ رکھ جوؤں کو کیمیائی مصنوعات کی ایک سیریز جیسے کہ سائپرمیتھرن، کلورپائریفوس، امیڈاکلوپرڈ، پریمی کارب یا کاربوسُلفان کے ذریعے قابو کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

وائرس پپیتے کے علاوہ دیگر فصلوں کو بھی متاثر کرتا ہے مثلاً جنس کدو کو۔ یہ ایک پودے سے دوسرے پودے میں رکھ جوؤں یا میکانکی انجریوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ مرض کے پھیلنے کے دیگر طریقوں میں انفیکشن زدہ پودا لگانے کے مواد کی پیوندکاری یا پودوں کو لگنے والی میکانکی انجریاں شامل ہیں۔ یہ عموماً دیگر وائرل امراض سے منسلک ہوتا ہے اور اس صورت میں علامات کچھ حد تک مختلف ہو سکتی ہیں۔ یہ وائرس درحقیقت پپیتے میں معمولی اہمیت کا حامل ہے لیکن اگر حالات سازگار ہوں تو یہ پیداوار میں نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودوں یا سندیافتہ ذرائع سے حاصل ہونے والے بیج یا تخمی پودے لگائیں۔
  • غیر میزبانوں کے ساتھ فصل بدل کر لگائیں۔
  • انفیکشن زدہ مٹی یا پودے کے مواد کو غیر انفیکشن زدہ کھیتوں میں لے جانے سے خبردار رہیں۔
  • انفیکشن زدہ پودوں یا پودے کے اعضاء کی نشاندہی کریں، ہٹائیں اور تباہ کر دیں۔
  • اپنے آلات اور ساز و سامان کی تپش یا دیگر طریقوں عفونت ربائی کریں۔
  • ہاتھون اور کپڑوں کو صاف رکھیں اور دستانے پہنیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں