آلو

آلو کا ایکس وائرس

PVX

وائرس

لب لباب

  • پتوں پر ہلکے سبز نقش ہوتے ہیں۔
  • متاثر جگہوں پر چھوٹے، بھورے نقطے ہوتے ہیں۔
  • دوسرے وائرس کے ساتھ انفیکشن ، علامات کو بدترین بنا دیتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

آلو

علامات

علامات کی شدت پودوں کی قسموں، پروان چڑھنے کی عمر ، وائرس کی کشیدگی، اور ماحولیاتی حالات پر منحصر ہوتی ہے۔ علامات کا دائرہ کار رگوں کے اندر غیر واضح لا سبزیت سے شکن دار پتوں ، انحطاطی پتوں کی چوٹیوں پر شدید ہلکے سبز پچ کاری جیسے خاکوں ، پودوں کے کم ہونے اور مرنے تک ہوتا ہے۔ کچھ صورتوں میں ، دھبوں والی جگہوں پر چھوٹے بھورے دھبے ہوتے ہیں۔ دوسرے وائرس کے ساتھ مرض لاحق ہونا علامات کو شدید کر دیتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

افسوس، ہم PVX کے خلاف کوئی متبادل علاج نہیں جانتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسی چیز سے واقف ہوں جو اس بیماری سے لڑنے میں مدد دے سکے تو ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں ۔ ہم آپ سے سننے کے منتظر ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں، اگر دستیاب ہو تو۔ وائرس بیماریوں کا کیمیائی علاج ممکن نہیں ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

یہ وائرس زیادہ تر سولینیسی فصلیں جیسے بینگن، آلو، تمباکو اور مرچ ، اس کے ساتھ ساتھ مختلف گھاس کو بھی متاثر کرتا ہے۔ بیماری کا پھیلاؤ ، متاثرہ پودے یا جھینگر ، آلودہ آلات یا غلط ثقافتی طریقوں کے ذریعہ سے ہوتا ہے۔ علامات 16- 22 سینٹی گریڈ پر زیادہ واضح طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ زیادہ تحولی درجہ حرارت میں علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • وائرس سے پاک مصدقہ بیج استعمال کریں۔
  • آلو کو PVX کی مزاحمتی اقسام کے ساتھ اگائیں۔. ٹماٹر اور آلو کو ایک دوسرے کے آگے نہ لگائیں۔
  • فصلوں کا معائنہ کریں اور کسی بھی مشکوک بیمار پودے کو ہٹا دیں۔
  • میکانکی علاج کی وجہ سے پودے کے زخموں سے اجتناب کریں۔
  • پودوں کے درمیان کافی جگہ چھوڑیں۔
  • اگر ایک فصل کے بعد دوسری حساس فصل پر کام کرنا ہو تو، کپڑے تبدیل کریں اور صابن اور پانی سے اچھی طرح دھویں۔
  • ساز و سامان اور آلات کو جراثیم سے پاک کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں