بامیہ

بھنڈی کے پتے کا سرکوسپورا دھبہ

Cercospora malayensis

فطر

لب لباب

  • پتوں کے نچلے حصے پر بھورے بے ضابطہ دھبے ہونا۔
  • پتوں کا خشک اور مرجھا جانا۔
  • قبل از وقت پتوں کا گر جانا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

بامیہ

علامات

شروع میں، بے ضابطہ بھورے دھبے پتے کے نیچے کی طرف ظاہر ہوتے ہیں۔ زیادہ تر زمین کے قریب پرانے پتے اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے تو پتے خشک اور بھورے ہوجاتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ مڑ بھی جائیں اور آخر کار گر جائیں۔ شدید ابتلا میں پودا مکمل طور پر مرجھا جاتا ہے. ابتدائی طور پر، بیماری کی علامات پتوں کی نچلی سطح پر زیتون رنگ کے نشانوں کی شکل میں غیر واضح دھبوں کی طرح ہوتی ہیں۔ اس کے بعد، پھپھوندی کی ہلکی بھوری سے سرمئی نشوونما پوری نچلی سطح کو ڈھانپ دیتی ہے۔ سنگین صورتوں میں، پتوں کی اوپری سطح پر بھی انحطاطی دھبے نظر آتے ہیں۔ متاثرہ پتے بالآخر خشک اور قبل از وقت گرجاتے ہیں۔. یہ بیماری نچلے پتے سے اوپر کی طرف بڑھتی ہے اور تنے اور پھلوں کو متاثر کرتی ہے اور اسی طرح کی علامات پیدا کرتی ہے۔ علامات پی۔ابیلموسچی کے ساتھ ملائی جا سکتی ہیں، جو سیاہ کالے زاویہ دار دھبے بناتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

آج تک ہم اس بیماری کے خلاف دستیاب حیاتیاتی کنٹرول کے کسی بھی طریقہ سے آگاہ نہیں ہیں. اگر آپ کو ان علامات کے وقوع یا شدت کو کم کرنے کے لئے کوئی کامیاب طریقہ معلوم ہے تو، براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو، احتیاطی تدابیر اور حیاتیاتی علاج کے ساتھ ہمیشہ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔. دوپہر کے وقت پتوں کے نچلے حصے پر پھپھوندی مار ادویات چھڑکیں۔ کاپر آکسیکلورائڈ @ 0.3٪ ، منکوزب @ 0.25٪ یا زینب @ 0.2٪ کو بطور حفاظتی پھپھوندی مار ادویات کے طور پر بوائی کے ایک مہینے کے بعد استعمال کریں اور سنگینی کے مطابق اس طریقہ کار کو پندرہ دنوں کے وقفوں پر دہرائیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پتوں پر دھبے سرکوسپرا ملاینسز اور سرکوسپرا ایبلموسچی پھپھوندی کی وجہ سے ہوتے ہیں. یہ مٹی میں متاثرہ پودوں کے ملبے پر اور اسی طرح متاثرہ جڑوں اور بھنڈی کے پودے کے نچلے پتوں پر زندہ رہتا ہے۔ تخمک، ہوا۔ بارش، آبپاشی اور میکانی اوزاروں کے ذریعہ پھیلتے ہیں۔ نمی کے موسم میں پتے کے دھبے بہت عام ہیں، کیونکہ پھپھوندی گرم اور گیلے موسم کی حامی ہے۔ بارش اور زیادہ نمی، انفیکشن، بیماریوں کی نشوونما اور پتوں پر جراثیموں کی تخم زائی کی حمایت کرتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • صرف تصدیق شدہ بیجوں کا مواد استعمال کریں اور اپنی فصلوں کو کافی فاصلے کے ساتھ لگائیں تاکہ پتے ہوا سے خشک ہو سکیں۔
  • اپنے کھیت کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور متاثرہ پتوں کو صحیح طریقے سے ہٹائیں (ان کو جلا دینا بھی ایک انتخاب ہے)۔
  • اچھی طرح جڑی بوٹیاں تلف کرنےکا مشورہ دیا جاتا ہے۔
  • مناسب پانی اور کھاد کے ساتھ پودے کے تناؤ سے بچیں. شام کی بجائے صبح کے وقت آبپاشی کریں، اور سِروں سے اوپر آبپاشی اور زمین کی ناقص نکاسی سے گریز گریں۔
  • غیر میزبان فصلوں کے ساتھ فصل کی زرعی گردش پر غور کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں