آم

آم کی ناقص بناوٹ

Fusarium mangiferae

فطر

لب لباب

  • شاخوں، پتوں اور پھولوں کی نشوونما کا درست نہ ہونا۔
  • شاخوں کا متاثر ہونا۔
  • نشوونما کا رک جانا۔
  • بدنما ہونے کی دو اقسام ہیں: نباتاتی اور فلورل بدہیئتی۔
  • بیماری پھولوں اور نباتات میں پھیلتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

آم

علامات

بیماری فنگل نسل فوسیرم مینگیفیرے سے ہوتی ہے۔ نباتاتی بدنمائیت عام طور ہر چھوٹے پودوں پر پائی جاتی ہے۔ چھوٹے پودوں پر چھوٹے پتوں کے ساتھ شاخیں نمودار ہوتی ہیں، جس سے شاخوں کی نوک پر ایک جھنڈ بن جاتا ہے۔ چھوٹے پودوں کی نشوونما رک اور یہ مرجھا جاتے ہیں۔ پھلوداری کے مرحلے میں ڈھنٹل بھی بدنما ہو جاتا ہے۔ زیادہ متاثرہ ڈھنٹل چھوٹے اور ان پر زیادہ بڑے پھول لگتے ہیں۔ متاثرہ پودوں پر بڑی شاخیں اور پھول لگتے ہیں۔ نشوونما والے حصے جیسا کہ پتے اور جڑ، ان پر چھوٹے انٹرنوڈ اور بدنما پتوں کے ساتھ شاخیں نشوونما پاتی ہیں۔ پتے صحت ممند پودے کی نسبت چھوٹے ہوتے ہیں۔ پودے پر اچھی اور بدنما نشوونما پائی جاتی ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

بیماری کو کم کرنے کے لیے ڈیٹورا سٹریمونیئم ( الکالویڈز)، کیلوٹروپز گیگینٹا اور نیم کا درخت ( ایزاڈیریچٹن) کے پتے کے اخراج کا استعمال کریں۔ ٹریکوڈرما ہیزرینم پیتھوجن کی نشوونما کو روکنے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ متاثرہ پودوں کو ختم کر دینا چاہیئے۔ بیماری سے پاک پودے کے مواد کا استعمال کریں۔ متاثرہ درختوں سے سکیون سٹیکز کا استعمال ہر گز نہیں کرنا چاہیئے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو،ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کپتان 0.1% فیصد بیماری کے پھیلاؤ کو قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔ احتیاطی طور پر کیڑے مار دوا فولیڈول یا میٹاسیسٹکس کا سپرے کریں۔ پھولداری مرحلے میں 10 ،15 ،20 دنوں کے وقفے سے کاربینڈیزم 0.1% کا سپرے کریں۔ نیفتھیلین ایسیٹک ایسڈ (این اے اے) @ 100 یا 200 پی پی ایم موسم میں بیماری کے لاحق نہ ہونے میں مدد دے گا۔ پھول سے پہلے اور پھل کی کٹائی کے بعد ٹریس مواد جیسا کہ زنک، بورون اور کاپر کا سپرے کرنا بدنمائیت کے لاحق ہونے کےخطرے کو کم کرتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بیماری عام طور پر پودے کے متاثرہ مواد سے پھیلتی ہے۔ زیادہ مٹی کی نمی، کرمک کی زیادہ آبادی، پھپھوندی، وائرس اور دیگر زہریلے مواد پھپھوندی کی نشوونما کا فروغ دیتے ہیں۔ آئرن، زنک اور کاپر کی کمی بھی بدنمائیت کو فروغ دیتی ہے۔ بیماری متاثرہ کھیت میں آہستہ آہستہ پھیلتی ہے۔ 10-15 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت پھولداری میں نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • پودے لگانے کے لیے بیماری سے پاک بیجوں کا انتخاب کریں۔
  • متاثرہ پودوں کے لیے کھیتوں کی نگرانی کریں۔
  • متعدد سالوں کے دوران بدنما ہوناے کے عمل کو روکنے کے لیے ڈنٹھل کو چھانٹنا کافی مددگار ہوتا ہے۔
  • متاثرہ پودوں کو ہٹا اور جلا دیں۔
  • پھول داری سے پہلے اور پھل کی کٹائی کے بعد زنک، بورون، اور کاپر جیسے ٹریس مواد کے ساتھ سپرے بیماری کے خظرے کو کم کرتا ہے۔
  • نائٹروجن کا زیادہ استعمال ڈنٹھل کے بدنما ہونے کو کم کرتا ہے۔
  • کھیت اور اقزاروں کی اچھی صفائی پھپھوندی کے پھیلنے سے بچنے کے لیے بہت اہم ہے۔
  • بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اپنے اوزاروں کی صفائی کرنا ضروری ہے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں