ٹماٹر

انتھراکنوز

Colletotrichum spp.

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں، تنوں، خول یا پھلوں پر پانی جذب کرنے والے دھبے بنتے ہیں۔
  • بیضوی دھبے واضح طور پر رنگ دار حاشیوں سے گھرے ہوتے ہیں۔
  • تنے کے نچلے حصے گہرے بھورے ہوتے ہیں۔
  • پتوں کا گرنا، تنوں کا مرجھانا یا شاخوں کے اوپری حصوں کا مرجھانا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

25 فصلیں
بادام
سیب
خوبانی
کیلا
مزید

ٹماٹر

علامات

فصل کی قسم، نسل، اور ماحولیاتی حالات علامات کی شدت کو بڑھاتے ہیں۔ پتوں، تنوں، خول یا پھلوں پر سرمئی دھبے بنتے ہیں۔ یہ دھبے گہرے بھورے، سرخ یا جامنی رنگ کے ساتھ گول، بیضوی یا بے ترتیب ہو سکتے ہیں۔ معاون موسمی حالات میں، یہ تعداد میں زیادہ، لمبے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتے ہیں، اور بعد میں گہرے بھورے اور کالے ہو جاتے ہیں۔ ان کے درمیانے حصے سرمئی اور بعد میں کالے ہو جاتے ہیں۔ کچھ فصلوں میں میان رگ سرخ ہو جاتی ہے۔ شدید حالات میں، پتے مرجھا جاتے، گر جاتے اور خشک ہو جاتے ہیں جس سے پودا قبل از وقت گرجاتا ہے۔ تنوں پر دھبے بڑے، دھنسے ہوئے اور بھورے ہوتے ہیں اور ان کے کنارے سیاہ ہو جاتے ہیں۔ جیسے جیسے دھبے بڑے ہو تے ہیں، دھبے تنوں پر پھیل جاتے ہیں، جس سے پودے مرجھا جاتے ہیں۔ تنوں کا مرجھانا بھی عام ہوتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

بوائی سے پہلے گرم پانی میں بیجوں کو رکھ کر بیماری کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے (فصل پر منحصر ہوتے ہوئے درجہ حرارت اور وقت )۔ حیاتیاتی ایجنٹ بھی بیماری کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ٹرائیکوڈرما ہارزینم پھپھوندی اور سیوڈوموسن فلوریسنسن، بیسیلس سبٹلز یا بی۔میلولیکیوفیسز بیکٹیریا پر مبنی مصنوعات کو بیج کے علاج کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ نامیاتی طور منظور شدہ کاپر محلول کو متعدد فصلوں پر علامات ظاہر ہونے پر اس بیماری کے خلاف اسپرے کیا جا سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

حیاتیاتی علاج کے ساتھ، اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ احتیاطی تدابیر کے مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ بوائی سے پہلے بیج پر کیمیائی محلول کا استعمال پھپوندی کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایزوکسی ٹروبن، بوسکیلڈ، کلوروتھیلونل، مینب، مینکوزیب یا پروتھیوکوینیزول پر مشتمل پھپھوندی کش ادویات کے استعمال سے بیماری کے لاحق ہونے کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں ( براہ کرم اپنی فصل کے لیے مخصوص تجاویز پر عمل در آمد کریں)۔ ان میں سے کچھ مصنوعات کی مزاحمت کے کچھ معاملات بیان کیے گئے ہیں۔ کچھ فصلوں میں، کوئی موثر علاج موجود نہیں ہے۔ آخر میں، کٹائی کے بعد فوڈ گریڈ موم کے ساتھ علاج کر کے پھلوں پر بیماری کو کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات پھپھوندی کی متعدد نسلوں کولیٹوٹریچم ایس پی پی سے ہوتی ہیں۔ یہ مٹی میں، بیجوں سے منسلک ہو کر اور پودے کے فضلے پر اور متبادل میزبان کے طور پر چار سالوں تک زندہ رہتی ہے۔ نئے پودوں تک بیماری دو طریقوں سے پھیلتی ہے۔ بنیادی طور پر بیماری تب لگتی ہے جب مٹی یا بیج سے پیدا شدہ تخمک تخمی پودوں کو بیمار کرتے ہیں، جو ایک نظام کے تحت ٹشوز میں بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ دیگر صورتوں میں، تخمک نچلے پتوں پر بارش کی چھینٹوں سے پھیلتے ہیں اور انفیکشن پیدا کرتے ہیں جو اوپر کی طرف پھیلتی ہے۔ دوسری صورت میں، بیماری تب شروع ہوتی ہے جب پتے یا پھلوں کے دھبوں میں بننے والے تخمک بارش، اوس، کیڑوں یا کھیت میں کام کرنے والے کسانوں سے دوسرے پودوں تک پھیل جاتے ہیں۔ ٹھنڈے سے گرم درجہ حرارت ( موزوں 20-30 ڈگری سینٹی گریڈ)، زیادہ پی ایچ والی مٹی، لمبے عرصے تک پتوں کا نم رہنا، بارش اور گھنی چھتیں بیماری کو فروغ دیتی ہیں۔ متوازن کھاد کا استعمال فصل کو بیماری کے لئے کم حساس بناتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر ممکن ہو تو کم بارشوں والی جگہوں کا انتخاب کریں۔
  • کھیتوں کی اچھی نکاسی کریں۔
  • تصدیق شدہ ذرائع سے یا صحت مند پودوں سے بیجوں کا استعمال کریں۔
  • اگر آپ کے علاقے میں مزاحمتی اقسام موجود ہوں تو ان کا استعمال کریں۔
  • بوائی کے وقت پودوں کے درمیان فاصلہ رکھیں۔
  • بیماری کی علامات کے لیے کھیتوں کا معائنہ کریں۔
  • کھیت کے اندر اور اردگرد خود رو پودوں اور گھاس کو ہٹا دیں۔
  • کھیتوں کے اردگرد ٹریپ فصلیں یا درخت لگائیں۔
  • کھیت کی اچھی نکاسی کی مشقیں کریں مثال کے طور پر پودے کے فضلے کو ہٹانا۔
  • جب پتے نم ہوں تو مشین یا مزدور کی نقل و حرکت سے گریز کریں۔
  • احتیاط سے اوزاروں اور سامان کو صاف کریں۔
  • اگر آبپاشی کی ضرورت ہو تو صبح کے وقت کریں اور اس بات کا خیال کریں کہ پتے رات سے پہلے خشک ہو جائیں۔
  • شدید علامات سے بچنے کے لیے جلدی کٹائی کریں۔
  • اچھی ہوادار جگہ میں پھلوں کو رکھیں۔
  • پودوں کا ملبہ زمین پر چھوڑ دیں کیونکہ پھپھوندی وہاں جلدی گل سڑ جاتی ہے۔
  • متبادل طور پر گلنے سڑنے میں مدد کے لئے مٹی میں پودے کے فضلے کو گہرا دفنا دیں۔
  • غیر میزبان فصل کے ساتھ فصل کی لمبے عرصے تک زرعی گردش کی منصوبہ بندی کریں (3-4 سالوں یا اس سے زیادہ کے لیے)۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں