دیگر

تخمی پودوں کا مرجھانا

Pythium spp.

فطر

لب لباب

  • نشوونما کے مرحلے میں، بیج مٹی میں گل سڑ جاتے ہیں اور بیج پھوٹنے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔
  • نشوونما کے بعد کے مراحل کی پہچان تنوں کی بنیاد پر پانی جزب کرنے والے، بھورے یا سیاہ ٹشوز سے ہوتی ہے۔ چھوٹے پودے یا درخت مٹی پر گر جاتے اور سفید یا سرمئی پھپھوندی ان کو ڈھانپ لیتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

37 فصلیں

دیگر

علامات

چھوٹے پودوں کی نشوونما کے دوران بیجوں کا مرجھاؤ دو مراحل میں ہوتا ہے، پودے نکلنے سے پہلے اور پودے نکلنے کے بعد ۔ پودے نکلنے سے پہلے، پھپھوندی بیج بونے کے بعد بیجوں کو متاثر کرتی ہے، جو بیج کے سڑنے اور نشوونما کے رکنے کا سبب بنتی ہے۔ پودے کے نکلنے کے بعد، چھوٹے پودوں کی ناقص نشوونما ہوتی ہے اور تنے بنیاد سے سڑنے لگتے ہیں،جن پر نقصان پانی جزب کرنے والے ، سرمئی ، بھورے یا سیاہ دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔ چھوٹے پودے یا درخت لاسبز ہو جاتے ہیں اور مرجھانے شروع کر دیتے ہیں، جس سے یہ نیچے گر جاتے ہیں۔ متاثرہ پودوں یا مٹی کی سطح پر سرمئی یا سفید دھبے نظر آتے ہیں۔ جب چھوٹے پودوں کا نقصان زیادہ ہوتا ہے ، پودوں کو دوبارہ لگانا ضروری ہو جاتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

پھپھوندی ٹریکوڈرما ویروڈ، بیووریا بیسیانا یا بیکٹیریا سیوڈیمونس فلوریسنس اور بیسیلس سبٹلیز پر مبنی حیاتیاتی پھپھوندی مار دوا کو بیج کے علاج یا اس کو پودے کی جڑ کے علاقہ میں پھوٹنے سے پہلے بیجوں کے مرجھاؤ سے بچنے کے لیے بیج بوتے وقت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ صورتوں میں، بیماری کی شدت کو کم کرنے کے لیے کاپر پھپھوندی مار ادویات جیسا کہ کاپر آکسی کلورایڈ یا بورڈیکس میکسچر کا استعمال بیماری کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گھر پر بنے پودے کے اخارج یوپاٹوریئم کینابینم پر مبنی محلول پھپھوندی کی نشوونما کو مکمل طور پر روک سکتا ہے۔ سموک واٹر کے ساتھ آبپاشی (جو پودے کے مواد کو جلانے اور پانی میں دھواں ملانے سے تیار ہوتا ہے) کا بھی پھپھوندی پر اثر ہوتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو، حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر احتیاطی تدابیر پر مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ بیماری سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا بہترین طریقہ ہے۔

بیجوں کے مرجھاؤ یا نکاسی کی مشکلات والے کھیتوں میں پھپھوندی مار دوا کے استعمال کو حفاظتی اقدامات کے طور پر موثر سمجھا جاتا ہے۔ بیجوں کے مرجھاؤ کو پودے پھوٹنے سے پہلے قابو کرنے کے لیے بیجوں کا میٹلگزایل -ایم کے ساتھ علاج کیا جا سکتا ہے۔

ابر آلود موسم کے دوران 31.8 فیصد کیپٹن یا 75 فیصد میٹلگزایل-ایم کے ساتھ فولیئر سپرے کا استعمال بھی مدد دے سکتا ہے۔ پودے لگانے کے وقت سے ہر دو ہفتے بعد مٹی یا پودے کی بنیاد کو کاپر آکسی کلورائڈ یا کپٹن کے ساتھ سپرے کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بیجوں کا مرجھانا متعدد فصلوں کو متاثر کر سکتا ہے اور یہ پیتھیئم جنس کی پھپھوندی جو مٹی یا پودے کے فضلے میں متعدد سالوں تک رہ سکتی ہے سے ہوتی ہے۔ یہ تیزی سے نشوونما پاتی ہے جب موسم گرم اور بارشی ہو، مٹی بہت زیادہ نم ہو اور پودے زیادہ گنجان ہوں۔ زیادہ شدید حالات جیسا کہ ، زیادہ پانی یا نائٹروجن کا زیادہ استعمال ، پودوں کو کمزور بناتے ہیں اور بیماری کو فروغ دیتے ہیں۔ سپورز اوزاروں یا سامان اور جوتوں یا کپڑوں پر مٹی سے پھیلتے ہیں۔ حتی کہ یہ اپنے مکمل دائرہ حیات کے دوران فصلوں کو متاثرہ کرتی ہے، پھوٹنے والے بیج یا چھوٹے پودے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ بیماری کا ایک سے دوسرے موسم میں ایک ہی جگہ پر ہونا ضروری نہیں ہے، بلکہ یہ وہاں ہوتی ہے جہاں انفیکشن کے لیےحالات سازگار ہوتے ہیں۔۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودوں یا تصدیق شدہ ذرائع سے بیجوں کا استعمال کریں۔
  • اگر مزاحمتی اقسام دستیاب ہوں تو ان کو استعمال کریں۔
  • ناقص نکاسی والی یا گیلی مٹی والی جگہوں میں کیاریوں کا استعمال کریں۔
  • کناپی کو خشک رہنے کو فروغ دینے کے لیے پودے لگاتے وقت چھوٹے ہودوں یا بیجوں کے درمیان فاصلہ رکھیں۔
  • تخمی پودوں کی منتقلی کے وقت چھوٹے پودوں کو گہرائی میں نہ اگائیں۔
  • پہلی علامت ظاہر ہو تے ہی متاثرہ پودوں کو ہٹا دیں۔
  • نائٹروجن کے منقسم استعمال کے ساتھ متوازن کھاد کے استعمال کی منصوبہ بندی کریں۔
  • باقاعدگی سے آبپاشی کریں۔
  • صبح کے وقت پانی دیں تاکہ مٹی شام تک خشک ہو سکے۔
  • آبپاشی کے لیے رنگ میتھرڈ کو اپنائیں تاکہ پانی تنوں کے ساتھ براہ راست نہ جا سکے۔
  • اس بات کا خیال رکھیں کہ ایک کھیت سے مٹی دوسرے کھیت میں منتقل نہ ہو۔ اوزاروں یا سامان کو صاف کریں، مثال کے طور پر گھر کے بلیچ کے ساتھ۔
  • فصل کی کٹائی کے بعد پودے کے فضلے کو ہٹا دیں اور تلف کر دیں۔
  • غیر حساس فصلوں کے ساتھ فصل کی گردش کی منصوبہ بندی کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو، پلاسٹک کے ملچ کے ساتھ کیاریوں کو سورج کی روشنی کے سامنے لائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں