سرغو

سرغو کا زنگ

Puccinia purpurea

فطر

لب لباب

  • پتوں پر چھوٹے دھبے نچلے حصے پر آہستہ آہستہ جامنی رنگ کے، ہلکے سے ابھرے ہوئے چھالوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں یہ وضع میں گول یا بیضوی ہوتے ہیں اور ڈھیلے ڈھالے انداز میں بکھرے ہوئے یا پھر نشانات کی صورت میں ہوتے ہیں۔
  • علامات پتے کے غلاف اور پھولوں کی ٹہنیوں میں بھی پائی جا سکتی ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سرغو

علامات

علامات عموماً 1 سے 1.5 ماہ کی عمر والے پودوں میں دیکھی جاتی ہیں۔ مختلف رنگوں (جامنی، سانولے یا سرخ) رنگ کے چھوٹے دھبے پہلے نچلے پتوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔ مزاحم انواع میں علامات مزید نہیں بڑھتیں۔ حساس والوں میں تخمکوں کے بھرتے ہی دھبے سفوفی، جامنی مائل، ہلکے سے ابھرے ہوئے چھالوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو وضع میں گول یا پھر لمبوتری مائل ہوتے ہیں۔ یہ ڈھیلے ڈھالے انداز میں بکھرے ہوئے یا پھر نشانات کی صورت میں ہوتے ہیں اور پودوں کے پکنے پر مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔ بہت زیادہ حساس زراعتوں میں چھالتے پورے پودے کو ڈھانپ سکتے ہیں اور انفیکشن زدہ کھیت بھورے رنگ کی دکھائی دے سکتی ہے۔ چھالے پھولوں کی ٹہنیوں پر یا پتے کے غلاف پر پائے جا سکتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

فی الحال پچینیا پرپیریا کے خلاف کوئی متبادل علاج معلوم نہیں ہے اگر آپ اس مرض کے خلاف لڑنے کیلئے کسی چیز کے بارے میں جانتے ہوں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کے رابطے کے منتظر رہیں گے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ فطر کش ادویات کو حساس انواع پر استعمال کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ ہیکساکونازول (0.1%)، ڈائی فینکونازول (0.1%) اور پروپیکونازول (0.1%) پر مبنی پروڈکٹس کا استعمال مرض کو قابو کرنے کیلئے کیا جا سکتا ہے۔ علامات پہلی بار ظاہر ہونے کے 15 دن کے فوراً بعد 15 دن کے وقفوں سے ان فطر کش ادویات کے دو اسپرے تجویز کیے جاتے ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

مرض پچینیا پرپیریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ ایسا فطر ہے جو صرف مختصر مدتوں کیلئے مٹی اور انفیکشن زدہ فضلے میں زندہ رہتا ہے۔ چنانچہ، اسے سردیاں گزارنے کیلئے متبادل میزبان جیسے کہ گھاس کی مختلف اقسام یا کچھ فالتو جھاڑیوں کی ضرورت پیش آتی ہے مثلاً کریپنگ وڈسورل (اوگزالس کورنیکیولاٹا)۔ تخمک ہوا اور بارش کے زور پر طویل فاصلے طے کر سکتے ہیں۔ مرض کا پنپنا بلند نسبتی نمی (تقریباً 100٪)، شبنم، بارش اور سرد درجہ حرارتوں (10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ) کی وجہ سے تقویت پاتا ہے۔ اس کے برعکس، گرم، خشک موسم فطر کی افزائش اور مرض کے وقوع کو سست کر دیتے ہیں یا روک دیتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں، شدید انفیکشن کا شکار پتوں کا مرجھانا اور تباہ ہوجانا ممکن ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مقامی طور پر دستیاب مزاحم انواع لگائیں۔
  • سندیافتہ ماخذ سے صحت مند بیج استعمال کریں۔
  • انفیکشن زدہ کھیتوں سے بیج استعمال نہ کریں۔
  • انفیکشن کیلئے موزوں حالات سے بچنے کیلئے موسم کے ابتدا میں لگائیں۔
  • مختصر موسم والی انواع استعمال کریں جو جلد پک جاتی ہیں۔
  • مرض کی علامات کیلئے کھیت کو مانیٹر کریں۔
  • انفیکشن زدہ پودوں کو ہٹائیں اور تباہ کر دیں (مثلاً انہیں جلا کر)۔
  • دیگر میزبان پودوں کے ساتھ کراس انفیکشن سے بچنے کیلئے فالتو جھاڑیوں کو ہٹانے کے اچھے انتظام کی منصوبہ بندی کریں۔
  • غیر حساس پودوں کے ساتھ گردش کرائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں