Phyllachora maydis
فطر
پہلی علامات یہ ہے کہ پتے کے دونوں طرف پیلے بھورے دھبوں سے نمایاں ہوتی ہیں۔ دھبوں کو سیاہ کناروں کے ساتھ گول، بھورے نشانات نےگھیرا ہواہوتا ہے ۔جس کوعام طور پر "مچھلی کی آنکھ" کہا جاتا ہے۔گول، بیضوی، بعض اوقات کونیی یا بے ترتیب دھبے اکٹھے ہو کر 10 ملی میٹر لمبی دھاریاں بن سکتے ہیں۔ پورے پتے کو دھبوں نےڈھانپ لیا ہوتا ہےاور پتوں کے ارد گرد کا مواد سوکھ جاتا ہے۔ علامات سب سے پہلے نچلے پتوں پر ظاہر ہوتی ہیں، اور پھراوپری پتوں تک پھیل جاتی ہیں۔شدید نقصان کی صورت میں بھوسے اور پتوں کی اوپر بھی دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ 21 سے 30 دنوں کے بعد پتے مکمل طور پر مر سکتے ہیں۔ جسکی وجہ سے پیداوارمیں کمی آ سکتی ہے
اس بیماری کے خلاف حیاتیاتی کنٹرول کا کوئی حل دستیاب نہیں ہے۔ اگر آپ اس بیماری کے کنٹرول کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
حیاتیاتی کنٹرول کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں. آج تک، اس بیماری کا کوئی کیمیائی علاج معلوم نہیں ہے۔ اگر آپ اس بیماری کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
یہ علامات تین قسم کی پھپند کی باہمی تعامل کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں پی- مائیڈیس، مونوگرافیلا میڈیس اور ہائپرپراسائٹ کونیوتھیریئم فائیلاچورا شامل ہیں پی- مائیڈیس. کے حملے کے دو یا تین دن بعد ایم- مائیڈیس متاثرہ حصے پر حملہ کرتا ہے، پھپند پودوں کے باقیات میں 3 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے۔ سپورز ہوا اور بارش سے پھیلتے ہیں۔ ٹھنڈا درجہ حرارت 16-20 ڈگری سینٹی گریڈاور زیادہ نمی بیماری کے پھیلنے میں مدد دیتی ہے ہے۔ اس لیے دریا کے کنارے کے قریب کے کھیت اس بیماری کا شکارہوتے ہیں