Phakopsora gossypii
فطر
منقطہ حارہ کے زنگ کی ابتدائی علامات پرانے پتوں پر نمودار ہوتی ہیں۔ یہ پتے کی اوپری سطح پر چھوٹے، چمکدار زرد تا نارنجی زخموں کی صورت میں سب سے زیادہ نماٰاں ہوتی ہیں۔ نچلی جانب، اسی رنگ کے دھبے ہوتے ہیں مگر کچھ بڑے اور حلیے میں کھردرے ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے مرض بڑھتا ہے، یہ بڑے، ابھرے ہوئے، مدھم بھورے فطر کے چھالوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو زرد ہالے سے گھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ جب یہ پھٹ کر کھلتے ہیں تو اپنے تخمک خارج کرتے ہیں، یہ اکثر ضم ہو کر بے ترتیب گہرے بھورے دھبے بنا لیتے ہیں۔ تنوں اور ڈنٹھلوں پر، یہ چھالے عموماً لمبوترے ہوتے ہیں اور زیادہ ابھرے ہوئے نہیں ہوتے۔ جیسے جیسے مرض بڑھتا ہے، پودے قبل از بلوغت پت جھڑ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس کا نتیجہ ڈوڈوں کا حجم کم ہو جانے کی صورت میں نکلتا ہے۔
1% کوریمبیا سٹریوڈوریا، 0.5% سائمبوپوگون اور 0.3% تھائمس ولگیرس کے لازمی تیلوں پر مشتمل مصنوعات دیگر زنگوں کی سنگینی اور وقوع کم کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ درست فطر کش دوائی کا انتخاب کرنا اور اسے درست وقت پر لگانا اہم ہے۔ ہیگزاکونازول اور پروپیکونازول (1 تا 2 ملی لیٹر فی پانی کے لیٹر) پر مبنی فطر کش ادویات کو پیداوار کے نقصانات کی حدب بندی کیلئے بونے کے تقریباً 75 دن کے بعد اور 15 دن کے وقفوں سے 120 دن تک استعمال کریں۔ گریما گھاس سے تخمک کے بننے سے پہلے 0.25% مینکوزیب اسپرے کریں۔
کپاس کا زنگ ایک حارحانہ مرض ہے جو فطر فیکوپسورا گوسیپی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بیج یا مٹی سے پھیلنے والا نہیں ہے لہذا اسے زندہ رہنے کیلئے سبز زندہ بافت کی ضرورت ہوتی ہے۔ موسم کے دوران، کپاس کے چھالوں میں پیدا ہونے والے تخمک گریما گھاسوں کو انفیکٹ کرتے ہیں (بوٹیلوا ایس پی پی۔) جو کھیتوں کے گرد ہوں اور اپنے پتوں پر لمبوترے بھورے مائل یا سیاہ دھبے پیدا کرتے ہیں۔ اگلے موسم کے آغاز میں، گھاس پر اگنے والے تخمک اپنا چکر پورا کرنے کیلئے کپاس کے پودوں کو انفیکٹ کریں گے۔ یہ تخمک پتے کی بافت میں سوراخوں یا زخم کے بجائے براہ راست پودے کے خلیات میں داخل ہوتے ہیں۔ زیادہ نمی، پتے کا گیلا پن اور متوسط سے گرم درجہ حرارت مرض کیلئے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔