مکئی

پتے اور خول کا مرجھانا

Rhizoctonia solani

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں اور خول پر دبے ہوئے بدنما گول دھبے اور دائرے نمودار ہوتے ہیں۔
  • متاثرہ ٹشوز پر ہلکے بھورے کاٹنی میسیلیم بنتی ہے اور بعد میں کناروں تک پھیل جاتی ہے۔
  • ایک ہفتے میں پورا پتہ مرجھا سکتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں

مکئی

علامات

بیماری 40 سے 50 دن پرانے پتوں پر پھول لگنے سے پہلے کے مراحل میں واقع ہوتی ہے لیکن چھوٹے پودوں پر بھی ہو سکتی ہے۔ علامات پتوں، خولوں اور شاخوں پر بھی ظاہر ہوتی ہیں اور بعد میں سٹوں تک پھیل جاتی ہیں۔ پتوں اور خول پر، دبے ہوئے بدنما دھبے اور دائرے بنتے ہیں جو دکھائی بھی دیتے ہیں اور سرمئی رنگ کے ہوتے ہیں۔ عام طور پر، علامات زمین سے اوپر پہلے اور دوسرے پتے کے خول پر نمودار ہوتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، متاثرہ ٹشوز پر چھوٹے، گول، سیاہ دھبوں کے ساتھ ہلکے بھورے داغ بنتے ہیں۔ بڑھتا ہوا کوب بھی مکمل طور پر متاثر ہوتا ہے اور خشک پتوں کے ساتھ مرجھا جاتے ہیں۔ بیماری کی شدت بیماری کے وقت سٹوں کی نشوونما کے مرحلے پر منحصر کرتی ہے۔ اگر چھوٹے پتے متاثر ہوں تو، بڑھتے ہوئے حصے مرجاتے ہیں اور پورے پودے ایک ہفتے میں مرجھا سکتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

بیماری کی شدت اور اسکے لاحق ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مکئی کے بیجوں کو 10 منٹ کے لیے 1 فیصد سوڈیئم ہیپوکلوریٹ اور 5 فیصد ایتھانول میں 3 مرتبہ پانی سے دھونا اور خشک کرنا چاہیے۔ بیسیلئس سبٹیلس پر مبنی مصنوعات کا استعمال کرنا بھی موثر پے۔ ٹریچوڈرما ہرزینمیم یا ٹی۔ ویریڈی پر مبنی مصنوعات کا استعمال بھی اس بیماری کے پھیلاؤ کو کامیابی سے کم کرتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاط سے متعلق اقدامات کے ساتھ ہمیشہ مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ مکئی کے بیجوں کو کیپٹن، تھیرم یا میٹلیکسل کے ساتھ علاج کیا جا سکتا ہے، ان کو کشید کردہ پانی کے ساتھ دھویا اور ہوا سے خشک کیا جائے۔ جب حساس اقسام نشوونما پائے اور بیماری کے لیے موسمی حالات موثر ہو تو اس وقت پھپھوندی مار دوا کا استعمال قابل عمل ہے۔ شدید علامات سے بچنے کے لیے پروپیکنیزول پر مبنی مصنوعات کا استعمال زیادہ موثر ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات زمین سے پیدا ہونے والی پھپھوندی ریزوکٹونیا سولانی سے ہوتی ہیں جو مٹی ، متاثرہ فصل کے فضلے یا گھاس پر زندہ رہتی ہے۔ نشوونما کے موسم میں نمی اور درجہ حرارت (15 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ، مناسب 30 ڈگری سینٹی گریڈ) کا ہونا پھپنودی کی نشوونما کو بڑھاتا اور ہوسٹ فصل پر حملہ کرتی ہے۔ 70 فیصد نمی میں، بیماری کی نشوونما بہت کم ہوتی ہے، جبکہ 90-100 فیصد ار ایچ پر، بیماری زیادہ ہوتی ہے۔ پھپھوندی آبپاشی کے پانی، سیلاب اور متاثرہ کپڑوں یا سامان کی نقل و حرکت سے پھیلتی ہے۔ بیماری نمی اور گرم موسم میں زیادہ ہوتی ہے۔ پھپھوندی مار دوا کے ساتھ علاج کرنا بہت مشکل ہوگا اور تاہم، انتظامی مشقوں کا کرنا ضروری ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر مزاحمتی اقسام موجود ہوں تو ان کو لگائیں۔
  • کھیت میں زیادہ پودے لگانے سے گریز کریں۔
  • کاشت کے بعد فضلے کو ہٹائیں اور جلا کر ختم کر دیں۔
  • اس بات کا خیال رکھیں کہ کھیت صاف رہیں اور پودے متاثر نہ ہوں۔
  • متاثرہ پتے جو زمین سے لگے ہوئے ہوں ان کو اکھاڑ لیں۔
  • فصل کی گردش بھی بیماری کے پھیلاؤ کو کسی حد تک کم کرتی ہے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں