پیاز

پیاز کا سٹیم فیلیئم پت روگ

Pleospora allii

فطر

لب لباب

  • چھوٹے، پانی جزب کرنے والے سفید سے ہلکے پیلے دھبے پتوں پر بنتے ہیں۔
  • وقت کے ساتھ ساتھ، دھنسے ہوئے، لمبے، بھورے دھبے بنتے ہیں۔
  • انحطاطی جگہوں پر ٹشوز زیادہ سڑ جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں
لہسن
پیاز

پیاز

علامات

ابتدائی علامات میں پتوں پر چھوٹے، پانی جزب کرنے والے، سفید سے ہلکے پیلے دھبے بننا شامل ہے۔ یہ دھبے پتوں کی نچلی طرف پائے جاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، یہ چھوٹے دھبے کناروں تک پھیلتے اور بیضوی شکل کے ہو جاتے ہیں۔ ان کے درمیاں ایک گول نشان بھی بن جاتے ہیں۔ بعد کے مراحل میں، بڑے انحطاطی نشان بنتے ہیں، جو پتے یا بیج کو متاثرہ کرتے ہیں اور ٹشوز کے روگ کا سبب بنتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

ایڈیریچٹا انڈیکا ( نیم) اور ڈیٹورا سٹریمونیئم ( جمسنویڈ) کے اخراج کو سٹیمفولیئم لیف بلائٹ بیماری کے لیے بائیوکنٹرول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ موثر ہے۔ گرین ہاؤس حالات میں، ٹریچوڈرما ہردیئنم اور سٹیچیبوٹرز چرٹرم کا استعمال بیماری کی شدت اور اس کے لاحق ہونے کے خطرے کو کم کرتا ہے ( دونوں صورت حال میں 70 فیصد)۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر مبنی مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ ایزوکسیٹرابن ڈیفینوکینزول ، بیسکلیڈ پیریکلوسٹربن، کلوروتھیلونل ، اپروڈیون، مینوکزب ، اور پرہکلوریز پر مبنی محلول ایس۔ویسیکیریئم کی نشوونما کو کم کرتا ہے۔ جب حالات پھپھوندی کے لیے غیر سازگار ہو تو علاج کیا جائے ( ٹھنڈا اور خشک)۔ عام طور پر، پھپھوندی کش کا موثر ہونا متبادل مصنوعات کے ساتھ بڑھتی ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

سٹیم فیلیئم لیف بلائٹ پھپھوندی پلیوسپوا الی، جس کو سٹیم فیلیم ویسیکیریئم کہا جاتا ہے، سے ہوتی ہے۔ یہ پودے کے فضلے میں زندہ رہتی ہے اور بہار میں اچھے حالات میں نشوونما پاتے ہیں۔ یہ پھر تخمک بناتے ہیں جو ہوا سے دوسرے پودوں تک پھیلتے ہیں۔ یہ عام طور پر پیاز کے ٹشوز کو خشک کرتا ہے جیسا کہ پتے کی کناروں کو، اور ان پر نشان بن جاتے ہیں۔ لمبے عرصے تک گرم نم حالات بیماری کی نشوونما کو بڑھاتی ہے۔ جب حالات گر ہو تو پتے متاثر ہوتے ہیں ( 18-25 سینٹی گریڈ) اور جب پتے 24 گھنٹے تک نم رہے تو بھی حملہ ہوتا ہے۔ بیماری عام طور پر پتوں تک محود رہتی ہے اور بلب کو متاثر نہیں کرتی۔ بڑے پتے چھوٹے پتوں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • مزاحمتی اقسام کا انتخاب کریں۔
  • پتے پر لمبے عرصے تک نمی کو کم کرنےکے لیے ہوا کے رخ کی طرف پودوں کی قطاروں کو لگائیں۔
  • ہوا کیا چھی راواداری کے لیے کم پودے لگائیں۔
  • پودے لگانے سے پہلے کھیت ی اچھی نکاسی کریں۔
  • جب بیماری زیادہ ہو تو نائٹروجن کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔
  • پودے کے فضلے کو ہٹا اور جلا دیں۔
  • 4-3 سالوں کے لیے فصل کی گردش کروائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں