دیگر

کدو کا ڈاؤنی ملڈیو (پھپھندی کی بیماری)

Pseudoperonospora cubensis

فطر

لب لباب

  • پتوں کی اوپری سطح پر زرد دھبے نظر آتے ہیں۔
  • پتوں کی نچلی جانب ایک نرم اور دھندلی سرمئی نشوونما ہوتی ہے۔
  • نوجوان شاخیں، پھول، یا پھل چھوٹے ہو جاتے ہیں یا مر جاتے ہیں۔
  • مجموعی طور پر نشوونما سست ہو جاتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

5 فصلیں

دیگر

علامات

اگرچہ فصلوں میں معمولی فرق ہیں، لیکن کدو کی فصلوں پر ڈآونی ملڈیو عام طور پر پتوں کی اوپر کی سطح پر زرد، کونے دار دھبوں کی تشکیل سے ظاہر ہوتا ہے جو بڑے رگوں سے آگے نہیں بڑھتے۔ رگوں کے درمیان زردی آہستہ آہستہ ایک زرد سے بھورے موزیک پیٹرن میں تبدیل ہو جاتی ہے جو وائرس کی بیماریوں کے ساتھ نہیں ملانی چاہیے۔ پتوں کی نچلی سطح پر، ان دھبوں کے نیچے پانی میں بھگوئے ہوئے زخم ظاہر ہوتے ہیں جو ٹھنڈے اور طویل نمی کے دوران آہستہ آہستہ ہلکے سرمئی، نرم اور دھندلے نظر آنے لگتے ہیں۔ جب پھپھوندی پودے سے غذائی اجزاء نکالتی ہے تو یہ نوجوان شاخوں، پھولوں یا پھلوں کو چھوٹا یا مار سکتی ہے اور سست نشوونما اور کم پیداوار کا باعث بن سکتی ہے۔ پاؤڈری ملڈیو کے برعکس، یہ دھندلاہٹ صرف پتوں کی نچلی سطح پر ہوتی ہے اور اس کی نشوونما بڑی رگوں سے محدود ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ اسے آسانی سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

پھپھوندی سے لڑنے کیلئے تجارتی حیاتیاتی معالجات دستیاب ہیں۔ متوسط صورتوں میں، عموماً کچھ نہ کرنا اور موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کرنا بہتر رہتا ہے۔ کچھ صورتوں میں، نامیاتی، انفیکشن سے قبل استعمال کی جانے والی فطر کش ادویات پودوں کو آلودگی سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں اور ان میں تانبے پر مبنی فطر کش ادویات جیسے کہ بورڈوکس مکسچر شامل ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ بچاؤ کی تدابیر کے ساتھ حیوی معالجات پر مبنی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ محافظ فطر کش ادویات پودے کو آلودہ ہونے سے پچا سکتی ہیں مگر انہیں پتوں کے نچلے حصے پر ٹھیک طرح سے اسپرے کرنا ہو گا۔ مینکوزیب، کلوروتھالونل یا تانبے پر مبنی مرکبات پر مشتمل فطر کش ادویات کی فارمولیشنز استعمال کی جا سکتی ہیں۔ انفیکشن کے بعد استعمال کی جانے والی فطر کش دوائی کو ابتدائی علامات کے تعین کے فوراً بعد لگا دینا چاہیئے۔ عام طور پر انفیکشن کے بعد استعمال کی جانے والی فطر کش ادویات میں میفینوکسام، اسٹروبیلورنز، فلوپیکولائیڈ، فیم آکساڈون + سائیموکسانل، سیازوفامڈ اور زوکسامائیڈ شامل ہیں۔ ان پراڈکٹس میں سے کچھ کے خلاف مزاحمت دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات پانی کی پھپھوندی کے گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک فطر، سوڈوپیرونوسپورا کیوبینسز کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ یہ ایک پابند طفیلی فطر ہے جس کو زندہ رہنے کیلئے سبز پودے کی بافت درکار ہے۔ یہ بالخصوص ٹھنڈے، گیلے پن اور نم موسمی حالات (بھاری شبنم، دھند، اوس) اور 15 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ والے سایہ دار علاقوں میں تباہ کن ہوتی ہے۔ یہ فطر انفیکشن زدہ پودے کے فضلے یا ٹہنیوں میں یا پھر متبادل میزبانوں (فضلوں اور فالتو جھاڑیوں) میں سردیاں گزارتا ہے۔ ہوا، جھونکے اور بارش کی چھینٹے سازگار حالات میں تخمکوں کو صحت مند پودے کی بافتوں تک پہنچاتے ہیں۔ جب یہ تخمک کسی حساس میزبان پر گرتے ہیں تو اگنے لگتے ہیں اور ایسے اجسام پیدا کرتے ہیں جو پتوں کے نچلے حصوں پر موجود قدرتی سوراخوں کے ذریعے پودے کی بافتوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ وہاں یہ پھیلنا شروع ہوتے ہیں اور پھر بالآخر اندرونی بافتوں سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور باہر کی جانب مخصوص پھپھوندی کا غلاف بنا لیتے ہیں۔ وہاں مزید تخمک پیدا ہوتے ہیں اور مرض کو مزید بڑھاتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • یقینی بنائیں کہ بیج اور پودے بیماری سے پاک ہوں۔
  • کدو کی فصلیں موسم میں جلدی بوئیں۔
  • پودوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔
  • پودے لگانے کے لیے ایسی جگہوں کا انتخاب کریں جو سورج کی روشنی میں اچھی طرح ہوں اور صحیح سمت کا انتخاب کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو مزاحمتی اقسام کا انتخاب کریں۔
  • اچھی ہوا داری سے پودوں کو خشک رکھیں۔
  • صبح کے وقت پانی دیں، شام کے بجائے۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ زمین اچھی طرح سے نکلے اور جب پتے گیلے ہوں تو کھیتوں میں کام نہ کریں۔
  • بیلوں کو زمین سے اوپر رکھیں اور انہیں صحیح طریقے سے باندھیں۔
  • صحت مند نشوونما کے لیے متوازن کھاد کا استعمال کریں۔
  • پودے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اضافی چیزیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
  • کھیت کے اندر اور باہر جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کریں۔
  • کھیت سے پودوں کے باقیات کو ہٹا دیں۔
  • اوزار اور سازوسامان کو دھوئیں، اور یہ یقینی بنائیں کہ کھیت کے کارکن دوسرے کھیت میں منتقل ہونے سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں۔
  • کھیتوں کے درمیان متاثرہ مٹی اور پودوں کا مواد پھیلانے سے بچیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں