کپاس

کپاس کی جڑ کی سڑاند

Macrophomina phaseolina

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پودے کا مرجھانا اور پت جھڑ ہونا۔ پتے خمیدہ ہو سکتے ہیں۔ جڑوں کی چھال میں پیلے رنگ کی بدرنگی ہو سکتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

کپاس

علامات

کپاس کے پودوں کا مرجھانا اس مرض کی پہلی قابل مشاہدہ علامت ہے اور سنگین کیسز میں مکمل پت جھڑ یا گر جانا بھی ہو سکتا ہے۔ مرجھانے کے عمل کا تیزی سے ہونا خاص علامت ہے، ایک ایسی خصوصیت جو جڑ کی سڑاند کو یہ علامت پیدا کرنے والے دیگر امراض سے ممتاز کرتی ہے۔ شروعات میں، کھیت میں موجود صرف چند پودے متاثر ہوتے ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ مرض دائرے کی صورت میں ان پودوں کے ارد گرد پورے کھیت میں پھیل جاتا ہے۔ زمین سے اوپر مرجھانے کا عمل دراصل اس مرض کا تاخیری ظہور، جڑوں کے سڑنے اور پانی اور غذائیت کے پودے کے ہوائی حصوں میں ناقص نقل و حمل کی نشانی ہے۔ بالآخر، متاثرہ پودے عدم استحکام کا شکار ہو جاتے ہیں اور باآسانی ہوا سے خمیدہ ہو جاتے ہیں یا زمین سے اکھڑ جاتے ہیں۔ جڑوں کی چھال صحت مندوں کے مقابلے میں پیلی مائل ہو جاتی ہے اور اکثر ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

تا حال، کوئی حیاتیاتی ایجنٹ کپاس کی جڑوں کی سڑاند کے خلاف مؤثر کنٹرول فراہم کرتا نہیں پایا گیا ہے۔ اگر آپ کسی ایسے علاج کے بارے میں جانتے ہوں جو کپاس میں اس مرض کے وقوع یا شدت کو کم کرنے میں مدد کرے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔پھپند ٹرائیکوڈرما کی کچھ انواع نے اس حوالے سے حوصلہ کن نتائج دکھائے کہ ان سے علاج کیے گئے کپاس کی تخمی درختوں میں زندہ رہنے کی شرح کا اضافہ ہوا لہذا انہیں تجارتی مقاصد کیلئے بھی استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ زنک سلفیٹ کی کچھ نامیاتی فارمولیشنز کو اس کا پھیلنا محدود کرنے کیلئے اسپرے کیا جا سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ متعدد فارمولوشینز کے ساتھ، بشمول پھپند کش قوئنٹوزین، کاربینڈازین، تھیابینڈازول، تھیرام، کیپٹافول، کلورونیب، بینومائل، کاربوکسن، تھیوفانیٹ میتھائل، زنک سلفیٹ اور کپتان جڑوں کی سڑاند کا وقوع قابو کرنے کیلئے مؤثر ہیں،

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات بیج اور مٹی کے ذریعے پھیلنے والے پھپند میکروفومینا فاسیولینا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ یہ دنیا بھر میں کپاس کی ایک اہم اور وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا مرض ہے۔ یہ تقریباً 300 مختلف میزبانوں کی وسیع رینج کو بھی متاثر کرتا ہے جن مین سیاہ مرچ، کدوی پودے یا کھیرا شامل ہیں۔ یہ مرض زا مٹی میں زندہ رہتا ہے اور یہ آسانی سے کپاس کی جڑوں سے علیحدہ کیا جا سکتا ہے، بالخصوص افزائش کے موسم کے آخری حصے میں۔ یہ پھپند مٹی میں تب فروغ پاتا ہے جب پودے قحط کا شکار ہوتے ہیں اور توقع کے مطابق، مرض سب سے زیادہ کثرت سے گرمیوں کے وسط میں ہوتا ہے اور خزاں شروع ہونے تک کم ہو جاتا ہے۔ خشک مٹیاں، جن میں نمی 15 سے 20 فیصد ہو اور 35 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان کے گرم درجہ حرارت اس فطر کیلئے موزوں ترین حالات ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • پھپند یا قحط کے خلام متحمل انواع اگائیں۔
  • مضبوط تنوں والی پودوں کی انواع خمیدہ نہیں ہوں گی۔
  • بیج بونے کی تاریخ کو ایسے ایڈجسٹ کریں کہ پھول لگنے کے بعد کا مرحلہ نشوونما کے موسم کے خشک ترین حصے میں نہ پڑے۔ پودوں کے درمیان چوڑی جگہیں چھوڑیں۔
  • آبیاری کے ذریعے مٹی میں اچھی نمی برقرار رکھیں، بالخصوص پھول لگنے کے بعد کے مرحلے کے دوران۔
  • متوازن زرخیزکاری کو یقینی بنائیں اور نائٹروجن کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔ پیداوار میں بڑے نقصانات سے بچنے کیلئے جلدی کٹائی کر لیں۔
  • فصل کی باقیات کو دفنانے کیلئے گہرا ہل چلائیں۔
  • کاشت کے بعد مٹی کی باقیات کی آفتاب زدگی بھی مؤثر ہو سکتی ہے۔
  • غیر میزبان فصلوں جیسے کہ چھوٹی گندم، جئی، چاول، جو اور رئی کے ساتھ تین سالوں تک ادل بدل کر لگائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں