کپاس

کپاس کے پتے کا سرکوسپورا دھبہ

Mycosphaerella gossypina

فطر

لب لباب

  • پتوں پر سرخی مائل زخم۔
  • جو بعد میں جامنی یا سیاہ حاشیے کے ساتھ بڑے ہو کر خاکستری سے بھورے ہو جاتے ہیں۔
  • حاشیے ہلکے اور گہرے ہم مرکز دائروں کی ادلا بدلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

کپاس

علامات

مرض زیادہ تر بالغ پودوں کے پرانے پتوں کو متاثر کرتا ہے۔ انفیکشن کے ابتدائی مراحل کے دوران سرخی مائل زخم ان پتوں پر نمودار ہوں گے۔ جیسے جیسے مرض بڑھتا ہے، زخم مرکز میں بڑھ کر سفید سے ہلکے بھورے یا خاکستری ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی جامنی، گہرا بھورا یا سیاہی مائل حاشیہ بھی ہوتا ہے۔ زخم دائرے نما یا وضع میں بے قاعدہ ہوتے ہیں اور انفیکشن کے مرحلے کے حساب سے ان کا حجم تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ دھبوں کی ایک ہم مرکز منطقہ بندی ہوتی ہے، جس میں سیاہ اور ہلکے بھورے یا سرخ حاشیے ادل بدل ہوتے رہتے ہیں۔ متاثرہ پتے بالآخر مدھم رنگ کے ہو جاتے ہیں اور پھر گر جاتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

تا حال کوئی حیاتیاتی کنٹرول کے طریقہ کار معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ اگر آپ نے اس مرض کے وقوع یا شدت کو کم کرنے کا کوئی طریقہ کامیابی کے ساتھ آزمایا ہے تو براہ کرم ہمیں آگاہ کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ مرض کے آغاز پر مینکوزیب یا کاپر آکسیکلورائڈ پر مشتمل فارمولیشنز کو 2 کلوگرام/ہیکٹر پر اسپرے کریں۔ 15 دن کے وقفوں کے ساتھ دو سے تین اسپرے مزید بھی کیے جا سکتے ہیں۔ کاربینڈائی زم 3 گرام/لیٹر، کپتان 2 گرام/لیٹر پر مشتمل فطر کش ادویات بھی اسی شرح پر اچھے نتائج دکھاتی ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات سرکوسپورا فیملی کے فطر کی وجہ سے ہوتی ہیں جو روئی کے پودے مائیکوسفیریلا گوسیپنا پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ یہ ان فطروں سے مختلف ہے جو دوسری فصلوں جیسے کہ سویا بین یا کالی مرچ کو متاثر کرتے ہیں۔ کھیت کے اندر عموماً سرکوسپورا پتے کے دھبوں اور دیگر برگی امراض میں تمیز کرنا مشکل ہوتا ہے، جیسے کہ ٹارگٹ دھبہ۔ البتہ، اس مرض کی خصوصیت اس حقیقت میں پوشیدہ ہے کہ یہ اکثر روئی کے پودوں میں تناؤ جیسے کہ قحط یا غذائیت کی کمی (بنیادی طور پر پوٹاشیئم) کے سلسلے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ باقاعدہ زرخیزی کاری کی سکیم سے پودے کی قوت کو برقرار رکھ کر اور قحط کے تناؤ کو باقاعدہ آبیاری کے ذریے کم کر کہ بنیادی انفیکشنز کو کافی دیر کیلئے مؤخر کیا جا سکتا ہے۔ یہ مرض پھوٹنے کی شدت کو بھی کم کرتا ہے۔ 20-30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان کا درجہ حرارت اور متعلقہ نمی اس مرض کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تخمک صحت مند پتوں پر ہوا اور بارش کے چھینٹوں سے پھیلتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم اور متحمل انواع کا استعمال کریں۔
  • مرض کی علامات کیلئے باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔
  • پودے کے متاثرہ مواد کو ہٹائیں اور فاصلے پر لے جا کر تباہ کر دیں۔
  • متوازن زرخیزکاری اختیار کریں (خصوصاً پوٹاشیئم استعمال کریں) اور پودے کا تناؤ کم کرنے کیلئے مناسب آبیاری کریں۔
  • کٹائی کے بعد پودے کی باقیات کو ہٹا کر گہرائی میں دفنا دیں یا کھیت سے فاصلے پر لے جا کر جلا کر تباہ کر دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں