Cercospora beticola
فطر
یہ بیماری پہلے پرانے یا نچلے پتے پر شروع ہوتی ہے اور پھر چھوٹے پتوں کی طرف پھیل جاتی ہے۔ ہلکے بھورے اور ہلکے سرمائی رنگ کے گول دھبے جن کا سائز 2-3 ملی میٹر ہوتا ہے ۔ دھبے اکثر آپس میں مل جاتے ہیں ، اور ان کا درمیانی حصہ خشک ہوجاتا ہے اور گر جاتا ہے ، جس سے پتوں (شاٹ ہول ) پر سوراخوں کی نشوونما ہوتی ہے۔ آہستہ آہستہ پتے کا رنگ خراب ہو جاتا ہے ، پتے پہلے پیلے رنگ (کلوروسیس) کے ہو جاتے ہیں اور بعد میں وہ خشک ہوجاتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔دور سے متاثرہ پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ یا پودوں کی کناپی یا چھتری سے باہر نکل آتے ہیں۔ ۔ تنوں اور پیٹںیولز کے مقامات پر یہ نشانات پھیل جاتے ہیں۔ ۔ زیادہ لمبے نمی والے یعنی گیلے حالات کے تحت ، سیاہ بھوری رنگ کی مخملی پھپندی کی بڑھوتری ظاہر ہوتی ہے ، یہ مخملی پھپندی بنیادی طور پر پتوں کے نچلے طرف اور خاص طور پر دھبوں کے نیچے۔ پیدا ہوتے ہیں ۔۔ یہ نیکروٹک ٹشوز سرخ بھوری کناروں سے گھرے ہوتےہیں۔
حیاتیاتی فولیئر اسپرے میں بیکٹیریا سوڈموناس فلوروسینس، بیسیلس امائیلولیکیفاسینس، بیسیلس سبٹیلس اور فائدہ مند پھپند جیسے ٹرائیکوڈرما ایسپریلم پر مبنی مصنوعات وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ، بیجوں کی سطح کو پھپھوندی سے صاف کرنے اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے گرم پانی کے ساتھ ٹریٹ کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔آرگینک فارمنگ کے طریقوں میں کاپرپر ممبنی مرکبات جیسے کاپر آکسی کلورائیڈ کے استعمال سے اس بیماری کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اگر دستیاب ہو تو حیاتیاتی کنٹرول اوراحتیاطی تدابیر کے ساتھ ہمیشہ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ بیماری پیدا کرنیوالی پھپند کو کنٹرول کے لئے پھپندکش زہریں جیسے ڈائی فیناکونازول، پروپی کونازول، سائیپروکونازول، ٹیٹراکونازول ایپوکسیکونازول، فلوٹرائیفول اور بینزیمیڈازول وغیرہ شامل ہیں
یہ بیماری سرکوسپورا بیٹیکولا نامی پھپند کی وجہ سے ہوتی ہے جو زمین میں یا مٹی کی اوپری تہہ میں پودوں کی باقیات پر زندہ رہتی ہے۔ یہ متبادل میزبانوں جیسے جڑی بوٹیاں (پگ ویڈ، گوز فوٹ، تھیسٹل) پر بھی سردیوں میں گزر سکتا ہے جو چقندر کے پتوں پر سرکوسپورا دھبوں کی بیماری کا ذریعہ معلوم ہوتے ہیں۔ پھپند کی نشوونما کے لیے بہترین حالات زیادہ نمی (95-100فیصد)، اور گرم موسم کےہیں۔ نائٹروجن پر ممبنی کھادوں کا استعمال بیماری کے حملے کو بڑھا دیتا ہے۔بیماری اکثر کھیتوں میں غیر مساوی طور پر تقسیم ہوتی ہے، عام طور پر ایسے علاقے جہاں نمی کی زیادہ رہتی ہو وہاں بیماری کا حملہ شدید ہوتا ہے۔ یہ پھپند چقندر کو سب سے زیادہ نقصان پہچانے والی فولئر پھپند ہے۔پتوں پر دھبوں کے سائز کا چھوٹا ہونا اور دھبوں کے درمیان کالا ہونا سرکوسپورا پھپند کا حملہ دوسری بیماریوں جن میں الٹرنیریہ فوما اور بیکٹیریل لیف سپاٹ سے مختلف نظر آتی ہے۔