دیگر

مسُور کا زنگ

Uromyces viciae-fabae

فطر

لب لباب

  • سفیدی مائل، ہلکے سے ابھرے ہوئے دھبے پتوں کی اوپری سطح پر نمودار ہوتے ہیں۔
  • پھیلے ہوئے دھبے سفوفی اور رنگ میں نارنجی ہو جاتے ہیں جو عموماً ایک ہلکے رنگ کے ہالے سے گھرے ہوئے ہوتے ہیں۔
  • یہ چھالے پتوں کے دونوں اطراف، تنوں اور شگوفوں پر ہوتے ہیں۔
  • پت جھڑ، پودوں کی افزائش میں رکاوٹ اور قبل از وقت موت ہوتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

3 فصلیں

دیگر

علامات

پتے، تنے اور پھلیاں انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ پہلی علامات چھوٹے، سفیدی مائل، ہلکے سے ابھرے ہوئے دھبوں کے بطور پتوں کی اوپری سطح پر نمودار ہوتی ہیں۔ بڑے ہونے پر یہ پتے سفوفی اور رنگ میں نارنجی یا بھورے ہو جاتے ہیں اور عموماً ایک ہلکے رنگ کے ہالے سے گھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ چھالے پتوں، تنوں اور پھلیوں کی اوپری اور نچلی دونوں سطحوں پر پائے جاتے ہیں۔ بعد کے مرحلے میں، ثانوی چھالے بنیادی والوں کے اندر بنتے نظر آتے ہیں جس سے ان کے مرکز میں گول جیسی شکل بن جاتی ہے جس کے درمیان میں نقطہ ہوتا ہے۔ زنگ کا ظہور اور اس کی سنگینی عمومی موسمی حالات پر بہت حد تک مںحصر ہے۔ اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو یہ پودے پر تیزی سے بڑھتا ہے اور پودے کو پورا ہی ڈھک لیتا ہے۔ بھاری انفیکشن پت جھڑ، پودے کی رکی ہوئی افزائش اور قبل از وقت موت کا سبب بنتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

اس مرض کا قابو کرنے کیلئے حیوی کنٹرول کے ایجنٹس دستیاب نہیں ہیں۔ نیم کے تیل، جٹروفا کے تیل اور رائی کے تیل کے مرض روک اسپرے کنٹرول پلاٹ کے بنسبت مرض کی سنگینی کو کم کرنے اور اناج کی پیداوار بڑھانے کیلئے زیادہ موثر پایا گیا ہے

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ بیج کو فینائل مرکیوری ایسیٹیٹ اور ڈائی کلوبیوٹرازول کے ساتھ ٹریٹ کرنا بیجوں کے ذریعے اس کی منتقلی کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ علامات کے ظہور کے فوراً بعد فطر کش ادویات کا برگی اطلاق جس کے بعد 10 دن کے وقفوں سے دو مزید اسپرے کیے جائیں مرض کے ظہور اور سنگینی کو کم کرتے ہیں۔ فلوٹریافول، میٹالیکسائل یا ٹرائی ڈی مارف کو دال کے زنگ کے نظم کیلئے تجویز کیا جاتا ہے۔ دیگر مصنوعات میں مینکوزیب، کلوروتھالونل اور تانبا کی فارمولیشن شامل ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات فطر یورومائسز ویسیے-فیبے کی وجہ سے ہوتی ہیں جو پودے کے فضلے، رضاکار پودوں اور فالتو جھاڑیاں پر زندہ رہتا جب فصلیں دستیاب نہ ہوں۔ یہ بیجوں کے ساتھ لازم و ملزوم ملاپ کے بطور پر پھیلتا ہے۔ اس کے میزبانوں کی تعداد تھوڑی ہے، دال کے علاوہ اس کے میزبانوں میں چوڑے باقلے اور مٹر بھی شامل ہیں۔ جب حالات سازگار ہوں (17 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور پتا طویل عرصے کیلئے گیلا رہے) تو یہ ایسے تخمک پیدا کرتا ہے جو ہوا سے طویل فاصلوں پر پھیلتے ہیں اور نئے پودوں یا کھیتوں کو انفیکشن کا شکار کرتے ہیں۔ منتقلی کے دیگر ذرائع میں کھیتوں کے درمیان پودے کے فضلے یا آلودہ سوکھی گھاس کی نقل و حمل اور کپڑوں، آلات اور مشینری کا آلودہ ہونے شامل ہیں۔ اس کے پھیلنے کی قابلیت کی وجہ سے اسے شدید معاشی خطرے کے طور پر جانا جاتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • سند یافتہ ذرائع سے صحت مند بیجوں کو استعمال کرنا یقینی بنائیں۔
  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم انواع استعمال کریں۔
  • غیر میزبان فصل کے ساتھ فصل بدل کر لگائیں۔
  • کھیتوں کو فالتو جھاڑیوں اور رضاکار پودوں سے پاک رکھیں۔
  • کھیتوں کو مرض کی علامات کیلئے مانیٹر کریں۔
  • آلودہ پودے کے فضلے کو کھیتون یا فارمز کے مابین منتقل نہ کرنا یقینی بنائیں۔
  • کھیت میں کام کے بعد آلات اور ساز و سامان کو صاف کریں اور ان کی عفونت ربائی کریں۔
  • انفیکشن زدہ پودوں کو کٹائی کے بعد ہٹائیں اور جلا کر، کھرچ کر اور دفنا کر تباہ کر دیں۔
  • بدترین علامات سے پرہیز کیلئے پودا لگانے کی تاریخ تبدیل کر دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں