پیاز

بوٹریٹس لیف بلائیٹ

Botryotinia squamosa

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر چھوٹے لمبے، سفید دھبے نمودار ہو جاتے ہیں، اکثر ہلکے سبز رنگ کے حلقے سے گھرے ہوتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، دھبے ابھر اور تنے نما رنگ کے ہو جاتے ہیں، ان کے درمیان میں لمبی دراڑیں آ جاتی ہیں۔
  • پتوں کا مرجھانا اور سڑ جانا بھی پودے کو متاثر کرتا ہے۔
  • کھیت میں مرجھائے ہوئے پودوں پر پیلے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں
لہسن
پیاز

پیاز

علامات

بیماری نشوونما کے کسی بھی مرحلے میں ہو سکتی ہے اور عام طور پر بڑے پتوں سے شروع ہوتی ہے۔ ابتدائی علامات پتے کی اوپری سطح پر چھوٹے (5-1 ملی میٹر) ، گول یا لمبے دھبوں کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔ دھبے اور بڑے دھبے ہلکے سبز یا چاندی نما ہالہ سے گھرے ہوتے ہیں جو اکثر ابتدائی طور پر پانی جذب کرنے والے دھبے بنتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، دھبے بڑھتے اور ان کا درمیانہ حصہ ابھر اور تنے نما رنگ کا ہو جاتا ہے، جو انحطاطی نما ہونے کی نشاندہی ہوتا ہے۔ بعد کے مراحل میں دھبے بنتے ہیں۔ پتے کی نوک اور کنارے نرم اور انحطاطی ہو جاتے ہیں، جس سے پتے مرجھا جاتے ہیں۔ بیماری کے لئے موزوں ماحول میں، بیماری بلب کو متاثر ، اس کی جسامت کو کم اور اس کے معیار کو کم کر دیتی ہے۔ جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے، کھیت میں دور سے ہیلے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اس بیماری کا علاج کرنے کے لیے کوئی دوا یا علاج دستیاب نہیں ہے۔ اگر آپ جانتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو، ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ بیماری کے خظرے کو کم کرنے کے لیے اچھی مشقوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر پھپھوندی مار دوا کی ضرورت ہو تو فلڈیوکسونل کے ساتھ اپروڈیون، پیریمیتھینیل، فلوزینم یا سیپروڈینل پر مبنی مصنوعات اچھے نتائج دیتی ہیں اگر ان کو اسپرے کے طور پر استعمال کیا جائے۔ کلورتھیلونل اور مینوکوزب پر مبنی مصنوعات بھی موثر ہیں لیکن زیادہ موثر نہیں۔ زمینی دھونی کے ذریعے پھپھوندی مار ادویات کا استعمال ایریل سپرے کے طریقے سے زیادہ مؤثر ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بیماری پھپھوندی بوٹریٹس سکواموسا، جو متاثرہ بلب یا کھیت کے دیگر پودوں کے فضلے میں رہتی ہے سے ہوتی ہے۔ جب حالات سازگار ہوں تو، پھپھوندی کے سپورز ٹشوز پر بنتے ہیں اور دیگر پودوں تک ہوا سے بیماری کو منتقل کرتے ہیں۔ درجہ حرارت 10 اور 20 سینٹی گریڈ، زیادہ بارش، پتے پر لمبے عرصے تک نمی یا نمی پھپھوندی کے دائرہ حیات کو فروغ دیتی ہے۔ بیماری کو کم کرنے کے لیے پتوں کا خشک رہنا بہت ضروری ہے۔ علامات کو دیگر بیماریوں سے ملایا جاتا ہے جیسا کہ خشک سالی، ہیل انجریز، تھرپس یا جڑی بوٹیوں کو نقصان سے۔


احتیاطی تدابیر

  • تصدیق شدہ ذرائع سے پودے کےاچھے بیجوں کا استعمال کریں۔
  • جلدی نشوونما پانے والی اقسام کا انتخاب کریں۔
  • ہوا کی اچھی آمدورفت کے لیے پودوں کے درمیان تجویز کردہ فاصلہ رکھیں۔ پیاز کی پیداوار والی جگہوں کے پاس بیج کے پیداواری کھیت نہ لگائیں۔
  • مٹی کی اچھی نکاسی کریں اور زیادہ آبپاشی سے گریز کریں۔
  • موسم کے آخر میں کھاد کا استعمال نہ کریں کہ اس وقت اوپری حصے خشک ہوتے ہیں۔
  • بیماری کی علامات کے لیے اپنے پودوں اور کھیتوں کی نگرانی کریں۔ کھیتوں کے اندر اور باہر گھاس کو ہٹا دیں۔
  • متاثرہ پودوں اور پودوں کے حصوں کو ہٹا اور جلا دیں۔
  • کٹائی کے بعد پیاز کے اوپری حصوں کو کاٹیں اور ان کو جلا دیں۔
  • دیگر بیماریوں سے بیماری کے خظرے کو بڑھانے سے گریز کرنے کے لیے 2 سالوں تک فصل کی گردش کروائیں۔
  • متاثرہ جگہوں سے پیاز کو دوسری جگہ نہ لگائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں