چاول

چاول میں فوما سورگھینا

Epicoccum sorghinum

فطر

لب لباب

  • بڑھتے ہوئے بالچوں میں پانی جذب کرنے والے دھبے بن جاتے ہیں۔
  • نخالہ پر سفید درمیانے حصے سے گھیرے ہوئے تیز بھورے رنگ کے بیضوی یا بے ترتیب دھبے بنتے ہیں۔
  • شدت کے حالات میں، چاول کی حساس اقسام میں ڈنٹھل ٪95 فیصد تباہ ہو جاتی ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

چاول

علامات

بیماری کی پہلی علامت بڑھتے ہوئے بالچوں پر پانی جذب کرنے والے دھبوں سے ظاہر ہوتی ہے۔ یہ دھبے بعد میں بڑھتے ہیں اور سفید درمیانے حصے کے ساتھ تیز بھورے رنگ کے بیضوی یا بےترتیب دھبے بن جاتے ہیں۔ اگر بیماری ڈنٹھل بننے سے پہلے لاحق ہو جائے تو، بالچے سڑ جاتے ہیں اور بعد میں خشک ہو جاتے ہیں۔ اگر علامات پھول کھلنے کے بعد ظاہر ہوں تو، تو دانے آدھے بھرتے ہیں اور بالچوں پر بے ترتیب دھبے بن جاتے ہیں۔ شدت کے حالات میں، چاول کی حساس اقسام (مثال کے طور پر چائنہ بورو) میں ڈنٹھل ٪95 فیصد تباہ ہو جاتے ہیں۔ یہ مرض زیادہ ہوا، زیادہ پانی والی فصلوں اور سورج کی زیادہ روشنی کے ساتھ زیادہ بارشوں کے دورانیے میں پھیلتا ہے۔ اوپری چاول کی فصل میں نخالہ کا مرجھانا زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، لیکن اگر اس کو دیکھا نا جائے تو یہ تباہ کن وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

آج تک اس بیماری کے واقعات یا شدت کو کم کرنے کے لئے حیاتیاتی کنٹرول نہیں جانا جا سکا۔ اگر آپ کسی کے بارے میں جانتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حفاظتی تدابیر اور حیاتیاتی علاج کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ بینومائل پر مبنی مصنوعات ( کو بیجوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ شاول کی اقسام کے قدرتی طور پر متاچر ہونے والے بیجوں پر پی۔ سورگھینا کو قابو کرنے میں بہتر ہے۔) اپروڈیون اور کپتان کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن یہ زیادہ مفید نہیں ہوتے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات بیج اور مٹی سے پیدا ہونے والی پھپھوندی ایپیکوسم سورگی جس کو پہلے فوما سورگھینا کہا جاتا تھا اس سے ہوتی ہیں۔ یہ ایک موقع پرست جراثیم ہے جو کمزور پودوں کو ختم کرتا ہے اور عام طور پر یہ زیادہ اہمیت کے مالک پودوں جیسے کہ سورگھم، باجرا، گنا اور چاول ( گرامینائے) سے تعلق رکھتا ہے اور یہ دنیا بھر میں میزبانوں کے وسیع تر گروہ کو متاثر کرتا ہے۔ اثیچیا، الوئے، سٹرس، اور ایکلیپٹس کی کچھ نسلیں ان متبادل ہوسٹ میں سے ہیں۔ پھپھوندی فصل کے فضلے میں زندہ رہتی ہے اور یہ افریقہ میں جانوروں اور گھاس بھوس پر بھی رندہ رہتی ہے۔ یہ میکوٹوکسن کو خارج کرتی ہے جو پودوں میں علامات کے بننے کو بڑھاتا ہے اور یہ انسانوں اور جانوروں کے صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ انسانوں پر علامات میں جسم پر سرخ دھبے بننا، منہ میں چھالے بننا اور کینسر کا ہونا بھی شامل ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر مزاحمتی اقسام موجود ہوں تو ان کو استعمال کریں۔
  • فصل کی اچھی نکاسی کو یقینی بنایئں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں