سٹرس

سٹرس کے پتے کا دھبہ

Pseudocercospora angolensis

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • گہرے حاشیے اور پیلے ہالے والے ہلکے بھورے سے خاکستری دھبے۔
  • نوعمر پھلوں پر پیلے ہالے کے ساتھ ابھری ہوئی، ٹیومر نما افزائش۔
  • چپٹے زخم جن کے مرکز پرانے پھلوں میں بھورے اور دھنسے ہوئے ہوتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سٹرس

علامات

گول، زیادہ تر الگ دھبے پتوں پر ظاہر ہوتے ہیں اور قطر میں 10 ملی میٹر تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ خشک موسم کے دوران سرخی مائل حاشیے اور واضح پیلے ہالے کے ساتھ ہلکا کتھئی یا سرمائی مائل وسط دکھاتے ہیں۔ بارشوں کے حملے کے بعد، یہ کالے ہو جاتے ہیں اور تخمک سے بھر جاتے ہیں، یہ بالخصوص پتوں کے نچلے حصے پر ظاہر ہوتا ہے۔ مرض میں اضافے کے ساتھ، دھبے یکجا ہو جاتے ہیں اور پتے کے عمومی کلوروسس کا سبب بنتا ہے، بعض اوقات اس کے بعد پتے جھڑتے ہیں۔ کبھی کبھار، دھبے کا درمیانہ حصہ گر جاتا ہے اور گولی نما سوراخ کا تاثر دیتا ہے۔ ہرے پھلوں پر، دھبے گول سے غیر متناسب، جدا یا پیوستہ اور اکثر پیلے ہالے کے ساتھ ہوتے ہیں۔ شدید انفیکشنز کا نتیجہ کالی، ٹیومر کی طرح ابھری ہوئی افزائش کی صورت میں نکلتا ہے جس کے بعد انحطاط یا تباہ کاری ہو جاتی ہے۔ پرانے پھل پر آبلے سائز میں مختلف ہوتے ہیں پر عمومی طور پر یہ چپٹے ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار ان کا درمیانہ حصہ دھنسا ہوا کتھئی رنگ کا ہوتا ہے۔ کبھی کبھار آبلے تنے پر ہوتے ہیں جو ڈنٹھل سے بڑھتے ہیں۔ ان میں سے کئی آبلوں کا اختتام پودے کی موت پر ہوتا ہے

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

سٹرس لاتیفولیا اور سٹرس لائمن کی مزاحم انواع کے پھلوں سے نکالے گئے قدرتی تیل پیتھوجن کی افزائش کو کم کر سکتے ہیں۔ چونا پتے کا نچوڑ اور سٹرس اورنٹیفولیا، ساتھ ہی بوٹل برش پودے (سیلسٹمون سٹرینس اور سیلسٹمن رجیڈس) پیتھوجن کی مزاحمت کر سکتے ہین۔ ان اثرات کو اب تک صرف کنٹرول کردہ حالات میں لیبارٹریوں میں جانچا گیا تھا۔ تانبا پر مبنی فطر کش بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ منرل اسپرے آئل کے ساتھ یکجا ٹرائفلوکسسٹروبلن، مینکوزیب اور بینومائل پر مبنی فطر کشوں نے اس فطر کو ختم کرنے میں اچھے نتائج دکھائے۔ کلوروتھینونل، تانبا اور ان کے مرکبات پر مبنی فطر کش بھی موثر ہیں۔ بارش کے بعد اسپرے کرنا تجویز کردہ ہے کیونکہ بارش تخمک کی پیدائش کو تیز کرتی ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات کا سبب سوڈوسرکوسپورا اینگولینسز فطر ہے۔ یہ عموماً انفیکشن زدہ پودوں کے مواد پر تخمک کی افزائش کیلئے حالات کے موافق ہونے تک ساکت آبلوں پر زندہ رہتا ہے۔ اس کی لائف سائکل کیلئے عموماً نم موسم کے طویل حالات جس کے بعد خشک وقفے ہوں اور ساتھ ہی معتدل طور پر22-26 ڈگری سینٹی گریڈ کے سرد درجہ حرارت موزوں ہوتے ہیں۔ انفیکشن پھیلنے کا بنیادی ذریعہ پتے ہیں، کیونکہ پھلوں کی نسبت پتوں پر موجود آبلے زیادہ تخمک پیدا کرتے ہیں۔ فطر کا فاصلے تک پھیلاؤ ہوا کے ذریعے پھیلنے والے تخمک کے ذریعے ہوتا ہے اور قریبی پھیلاؤ بنیادی طور پر بارش کے چھینٹوں یا بارش کے قطروں سے ہوتا ہے۔ انفیکشن زدہ مواد کو دوسرے کھیتوں یا مقامات تک منتقل کر کے انسان بھی اس مرض کو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم اور متحمل انواع اگائیں۔
  • گرے ہوئے پھلوں اور پھولوں کو جمع کریں مثال کے طور پر انہیں دفن کر کے یا جلا کر۔
  • کراس آلودگی سے بچنے کیلئے باغ کے گرد ہوا روک بنائیں۔
  • درختوں کے بیچ وسیع جگہ رکھ کر باغ کی ہوا داری کو بہتر بنائیں۔
  • باقاعدگی سے چھانٹیں اور متبادل میزبانوں کے ساتھ فصل در فصل کاشت سے پرہیز کریں۔
  • پھلوں کے سیٹ کو آبیاری کے ذریعے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں۔
  • آلودہ علاقوں سے انفیکشن زدہ پودوں، درختوں یا پھلوں کی نقل و حرکت سے بچیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں