مونگ پھلی

مونگ پھلی کے الٹرنیریا لیف اسپاٹ

Alternaria sp.

فطر

لب لباب

  • پیلے کناروں کے ساتھ چھوٹۓ بھورے دھبے بنتے ہیں۔
  • دھبے معیان رگ تک پھیل جاتے ہیں۔
  • پتے اندرونی طرف مڑ اور خستہ حال ہو جاتے ہیں۔
  • پتے پیلے اور خراب ہو جاتے ہیں۔
  • پتے قبل از وقت گر جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

مونگ پھلی

علامات

اراچیڈس پتوں پر چھوٹے بھورے بے ترتیب شکل کے دھبے بناتا ہے جو پیلے ہالے سے گھرے ہوتے ہیں۔ تنویسیما پتوں کے راس کے حصوں پر V شکل کے جھلسے ہوئے نشانات بناتا ہے۔ بعد میں سیاہ بھورے زخم مرکزی نس تک بڑھ جاتے ہیں اور پورا پتہ جھلسا ہوا دکھائی دیتا ہے جو اندر کی طرف مڑا ہوتا ہے اور سخت ہو جاتا ہے۔ زخم جو اے۔ الٹرنیٹا سے بنے ہوتے ہیں وہ چھوٹے، بے ترتیب شکل کے ہوتے ہیں اور پورے پتے پر پھیلے ہوتے ہیں۔ یہ پہلے بے خضر اور پانی جذب کرنے والے ہوتے ہیں لیکن جیسے یہ بڑے ہوتے ہیں یہ نخر العظام میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور ملحق رگوں پر اثر کرتے ہیں۔ درمیانہ حصہ خشک ہو جاتا ہے اور چھوٹے حصوں میں بکھر جاتے ہیں جو پتے کو کھردری شکل دیتے ہیں اور پودے کی خرابی کی وجہ بنتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

اب تک ان بیماریوں کے خلاف کوئی مؤثر متبادل علاج نہیں مل سکا ہے۔ اس مرض کے خلاف علامات ظاہر ہونے کے بعد کاپر آکسی کلورائیڈ کا 3 گرام فی لیٹر اسپرے کرنا بہت مؤثر ہے۔

کیمیائی کنٹرول

حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کیمیائی کنٹرول کے اقدامات میں ابتدائی علامات ظاہر ہونے کے بعد مینکوزیب (3 گرام فی لیٹر) کا برگی اطلاق شامل ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

یہ بیماریاں مٹی میں پیدا ہونے والی تین فطر جو الٹرنیریا کی نسلیں ہیں ان کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ متاثرہ بیج طعم کا بنیادی ذریعہ ہوتے ہیں۔ اگر انکو لگایا جاے اور ماحولیاتی حالات سازگار ہوں تو شدید نقصان ہو سکتا ہے۔ پودوں کے درمیان ثانوی پھیلاؤ ہوا کی گردش اور کیڑوں کی حرکت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ کا درجہ حرارت، زیادہ عرصہ تک پتے کا سوکھا رہنا اور زیادہ نمی بیماری کے پھیلنے کو فروغ دیتا ہے۔ بارش کے موسم کے بعد پانی کے اندر مونگ پھلی کی فصل کی آبپاشی کرنے سے اسکا اثر ضروری ہو جاتا ہے۔ بیماری کی شدت اور وقوع کے اعتبار سے چارے اور پھلیوں کی پیداوار میں 22 سے 63 فیصد کمی کی جا سکتی ہپے۔.


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودے کے مواد سے بیج کا استعمال کریں یا تصدیق شدہ مرض زا سے پاک بیج کا استعمال کریں۔
  • متحمل یا مزاحمتی پودوں کا استعمال کریں، کھیتوں سے فالتو جھاڑیوں، متبادل میزبان اور رضاکار پودوں کو ہٹا دیں۔
  • جب بیماریوں کے لئے حالات مناسب ہوں تو بیماری کی کسی بھی نشانی کے لئے فصل کو چیک کریں۔
  • کھیت یا کیاری میں موجود خراب پودوں کو ہاتھ سے اٹھائیں اور ختم کر دیں۔
  • کم از کم تین سال کے لیے فصل کو غیر میزبان فصل کے ساتھ بدل کر لگانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
  • جب پتے گیلے ہوں تو کھیت میں کام کرنے سے گریز کریں۔
  • مٹی میں بچے ہوئے مرض زا کو ہٹانے کے لیے گہرائی تک ہل چلایئں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں