Uromyces phaseoli
فطر
ابتدائی علامات عموماً پتے کے نچلے حصے پر چھوٹے، گول، سرخی مائل بھورے آبلوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہیں جو سفید فطر کی نشوونما کے دھبوں کے درمیان ہوتے ہیں۔ یہ آبلے چھوٹے گروہوں میں ظاہر ہو سکتے ہیں جو بعد میں مل کر پتے پر بڑے حصے بنا لیتے ہیں۔ مزید برآں، قطاری، گہرے بھورے حصے موسم کے آخری حصے میں نمودار ہوتے ہیں۔ بھاری انفیکشن پتے کی اوپری سطح کو متاثر کرتا ہے جس کا نتیجہ پتوں کے آبلوں سے بھر جانے کی صورت میں نکلتا ہے۔ پتے خشک ہو سکتے ہیں، سکڑ سکتے ہیں اور گر سکتے ہیں۔ مرض کے اس مرحلے پر، ڈنٹھلیں، پھلیاں اور تنے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ شدید پت جھڑ کا نتیجہ پیداوار کے سنگین نقصانات میں نکل سکتا ہے۔
سالویا آفیشنالس اور پوٹینٹیلا ایریکٹا کے پودوں کے عروق انفیکشن کے دریافت ہونے کے بعد فطر کی نشوونما کے خلاف بچاؤ کی تدابیر کے بطور کافی مؤثر ہوتے ہیں۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اگر انفیکشن بعد کے مراحل میں شناخت کیا گیا ہے تو کیمیائی علاج کارگر ثابت نہیں ہوں گے۔ اگر فطر کش ادویات درکار ہوں تو مینکوزیب، کاربنڈازم، پروپیکونازول، تانبے یا گندھک کے مراکب کو برگی اسپرے کے بطور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا اطلاق پہلی بار انفیکشن ظاہر ہونے کے فوراً بعد کر دیں اور پھر 15 دنوں کے بعد دہرائیں۔
مرض مٹی کے اندر فصل کے فضلے میں یا متبادل میزبانوں پر زندہ رہتا ہے۔ بنیادی انفیکشن تخمکوں کے مٹی سے پودے کی بنیاد پر موجود پرانے پتوں پر منتقل ہونے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ ثانوی منتقلی ہوا کے ذریعے ایک پودے سے دوسرے پودے تک ہوتی ہے۔ گرم درجہ حرارت (26 ڈگری سینٹی گریڈ)، نمی اور ابر آلود موسم رات کے دوران بھاری شبنم کے ہمراہ انفیکشن کے آغاز اور پھیلاؤ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔