مکئی

مکئی پر آنکھ نما دھبہ

Kabatiella zeae

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • نچلے پتوں پر چھوٹے، پانی سے بھرے گول زخم نمودار ہوتے ہیں۔
  • یہ زخم "آنکھ نما دھبوں" میں تبدیل ہو جاتے ہیں جن کا مرکز سانولا اور حاشیہ گہرا بھورا ہوتا ہے۔
  • یہ بعد میں ہریاؤ کے نشانات یا انحطاطی بافتیں بنانے کیلئے ضم ہو جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

مکئی

علامات

چھوٹے، پانی سے بھرے، گول زخم نچلے پتوں پر نمودار ہوتے ہیں۔ یہ زخم بڑے ہو کر "آنکھ نما دھبوں" میں تبدیل ہو جاتے ہیں جن کا مرکز سانولا اور حاشیہ گہرا بھورا ہوتا ہے اور ایک بڑا زرد "ہالہ" بھی پایا جاتا ہے۔ یہ بعد میں ضم ہو کر ہریاؤ کے نشانات یا انحطاطی بافتیں بنا لیتے ہیں۔ زخم پرانے پتوں پر زیادہ عام طور پر پائے جاتے ہیں مگر انہیں غلافوں اور چھلکوں پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

ہمیں افسوس ہے کہ ہم کیباٹیلا زیائی کے خلاف کسی متبادل علاج کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر آپ اس مرض کے خلاف لڑنے کیلئے کسی مددگار چیز کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کو سننے کے منتظر ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ پیداوار کی گنجائش، فصل کی قدر و قیمت اور فطر کش دوائی کی قیمت کے تناظر میں فطر کش دوائی کے ساتھ علاج کے فائدے اور نقصانات پر اچھی طرح غور کریں۔ فطر کش دوائی کے معالجات میں مینکوزیب، پروپیکونازول اور کلوروتھالونل شامل ہیں۔ ان مرکبات کے ساتھ بیج کے معالجات پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

فطر مٹی میں مکئی کی باقیات پر زندہ رہتا ہے اور بیجوں پر بھی پایا جا سکتا ہے۔ بہار میں، یہ تخمک پیدا کرنے لگتا ہے جو نئی فصلوں پر ہوا یا بارش کے چھینٹوں سے پھیلتے ہیں۔ ثانوی پھیلاؤ تخمکوں کے ہوا یا پانی کے چھینٹوں کے ذریعے ایک پودے سے دوسرے پودے تک پھیلنے سے ہوتا ہے۔ پتے کی گیلاہٹ، سرد درجہ حرارت، کثرت سے بارشیں اور شبنم مرض کے وبائی شکل اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف گرم اور خشک موسم اس کے بڑھنے کو سست کرتا ہے۔ ایک جیسی فصل اور کم ہل چلانا بھی اس فطر کی نشوونما کیلئے فائدہ مند ہیں۔ اگر فطر پھول لگنے یا مکئی کی بلوغت کے مراحل کے دوران پودے کے بالائی حصوں تک پھیل جائے تو اس سے پودے کی زرخیزی اور پیداوار میں کمی آ سکتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مزاحم یا متحمل انواع اگائیں۔
  • کٹائی کے بعد پودے کے فضلے کو ہل چلا کر دفنا دیں۔
  • 2 سال یا اس سے زیادہ عرصہ کیلئے غیر میزبان پودوں کے ساتھ گردش کروائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں