Cochliobolus heterostrophus
فطر
علامات مرض زا کی قوت، پودے کی قسم اور ماحولیاتی حالات کے اعتبار سے تھوڑی مختلف ہو سکتی ہیں۔ پہلے، نچلے پتوں پر بھورے حاشیوں والے ہیرے نما سے لمبوترے زخم نمودار ہوتے ہیں اور بعد میں آہستہ آہستہ اوپر نو عمر شاخ و برگ تک پھیل جاتے ہیں۔ زخم مختلف حجم کے ہوتے ہیں اور پتے کی نسوں سے باہر نکل جاتے ہیں۔ حساس پودوں میں، زخم ضم ہو سکتے ہیں جس سے پتے کے بڑے حصے مکمل مرجھانے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ریٹھے مرض کے آخری مراحل میں خاکستری غلاف اور خراب بناوٹ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ پتے کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے زرخیزی میں ہونے والی کمی ٹوٹی ہوئی ڈنٹھلوں والے خشک پودوں کا سبب بن سکتی ہے۔ پودے خمیدہ ہو سکتے ہیں۔
مرض زا کے انفیکشن کے خلاف مسابقتی فطر ٹرائیکوڈرما ایٹرو وائرائیڈ ایس جی 3403 کے ساتھ حیوی علاج کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا تھا۔ البتہ کھیتوں میں اس علاج کی اثر انگیزی دیکھنے کیلئے اسے کھیتوں میں آزمانا ضروری ہے۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ درست وقت پر فطر کش ادویات کا اطلاق اس مرض کو مؤثر انداز میں قابو کر سکتا ہے۔ فطر کش ادویات کے اطلاق کا فیصلہ صرف مرض کے بننے کو ممکنہ پیداوار کے نقصان، موسم کی پیشن گوئی اور پودے کے نشوونما کے مرحلے کے مقابلے میں تول کر کریں۔ کوئی بھی فوری کارروائی اور وسیع پیمانے پر اثر دکھانے والی پراڈکٹ تجویز کی جاتی ہے، مثال کے طور پر 8 سے 10 دن کے وقفہ پر مینکوزب پانی کے (2.5 گرام/لیٹر)۔
یہ مرض فطر کوچلیوبولس ہیٹروسٹروفو (بائی بولیرس میڈس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کی وجہ سے ہوتا ہے۔ فطر مٹی میں پودے کی باقیات میں زندہ رہتا ہے۔ جب حالات سازگار ہوتے ہین تو یہ تخمک پیدا کرتا ہے جو نئے پودوں تک ہوا اور بارش کے چھینٹوں سے پھیلتے ہیں۔ یہ پودوں پر نشوونما پاتا ہے اور 72 گھنٹوں کے اندر اپنا حیاتیاتی چکر پورا کر سکتا ہے (انفیکشن سے لیکر نئے تخمک کی پیداوار تک)۔ فطر کی پیدائش اور انفیکشن کا عمل نم موسم، پتے کی گیلاہٹ اور 22 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت سے تقویت پاتے ہیں۔ اگر انفیکشن موسم کے آغاز میں ہو جائے تو پتوں کو پہنچنے والا نقصان پودے کی زرخیزی کم کر سکتا ہے اور پیداوار میں کمی پیدا کر سکتا ہے۔