گنا

گنے انناس بیماری

Ceratocystis paradoxa

فطر

لب لباب

  • رگیں اندرونی طور پر لا سبز ہو جاتی ہیں۔
  • پہلے ہفتے میں، متاثرہ جگہوں سے بیشں رسیدہ انناس جیسی بدبو آتی ہے۔
  • چھوٹی جڑیں آہستہ آہستہ سڑنے لگتی ہیں اور جڑیں مکمل طور پر نہیں بن پاتیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

3 فصلیں
کافی
آم
گنا

گنا

علامات

پھپھوندی پودوں کے اندر کیڑوں سے ہونے والے سوراخوں کے ذریعے سے داخل ہوتی ہے۔ پھر یہ اندرونی ٹشو سے پھیل جاتی ہے۔ اندرونی ٹشوز پہلے سرخ اور بعد میں بھورے- سیاہ اور کالے ہو جاتے ہیں۔ سڑنے کا عمل خلا کے بننے اور بیش رسیدہ انناس کی بدبو کو خارج کرنے کا سبب بنتا ہے۔ یہ بدبو متعدد ہفتوں تک رہتی ہے۔متاثرہ فصل کی جڑیں ، ابتدائی کلیاں نہیں بن پاتیں اور جن کی بن جاتیں ہیں، وہ واپس مر یا انکی نشوونما رک جاتی ہٰیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

پودے لگانے کے موسم میں تاخیر کی صورت میں، چھوٹے گنوں کو لگانے سے پہلے گرم پانی ( 51 سینٹی کے درجہ حرارت) میں تیس منٹ لے لیے رکھیں۔ ان چھالوں کے لئے دیکھیں جو کھیت میں پھیلی نہیں ہیں اور انکو مرض ( سڑنے اور بدبو) کی علامات کا سراغ لگانے کے لیے پھیلا دیں۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ پھپھوندی مار دوا کے ساتھ علاج اقتصادی طور پر زیادہ موثر نہیں ہوتا۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پودے لگانے کے بعد کے پہلے ہفتے میں جراثیم نمودار ہوتا ہے۔ پھپھوندی پانی، ہوا یا آبپاشی کے پانی میں موجود تخمک سے پھیلتی ہے۔ کیڑئے، خاص طور پر بھوندرا، تخمک کو چھوٹے گنوں میں پھیلاتے ہیں۔ تخمک مٹی میں کم از کم ایک سال کے لیے رہتے ہیں۔ متاثرہ پودوں پر تخمک متعدد ماہ تک رہتے ہیں۔ وہ جگہیں جہاں بارش کے بعد پانی رہ جاتا ہے، یہ مرض کے لاحق ہونے کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔ 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے پاس درجہ حرات مرض کے پھیلاؤ کو فروغ اور پھپھوندی کی نشونما کو فروغ دیتا ہے۔ طویل عرصے تک خشک سالی گنے کو پیتھوجن کے لیے زیادہ حساس بناتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مزاحمتی اقسام کو اگائیں۔
  • کم از کم تین گانٹھ کے ساتھ صحت مند ہودوں کا استعمال کریں۔
  • لگانے کے بعد جلدی اگنے والی اقسام کا انتخاب کریں۔
  • اس بات کا خیال رکھیں کہ کھیت کی اچھی نکاسی ہو۔
  • زیادہ شدید موسمی حالات سے بچتے ہوئے پودے لگانے کے عمل کا طریقہ کار بنائیں۔
  • متاثرہ فصل کے فضلے کو جلا کر ختم کر دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں