Mycosphaerella angulata
فطر
یہ مرض صرف پتوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ مرض کے ابتدائی مراحل میں، انفیکشن زدہ تاکوں کے پتے مدھم، ہریاؤ دھبے پیدا کرتے ہیں جو پتے کے نچلے حصے پر زیادہ پائے جاتے ہیں۔ جیسے جیسے یہ موسم کے دوران حجم میں بڑھتے ہیں، بے قاعدہ بھورے دھبے ان پیلے دھبوں کے درمیان میں پیدا ہوتے ہیں جو انہیں زاویائی حلیہ دیتے ہیں اور انہیں زیادہ مرئی بنا دیتے ہیں۔ علامات باقی پتے میں بھی پھیل سکتی ہیں جس سے بالآخر پتہ پیلا ہو جاتا ہے اور مر جاتا ہے۔ جیسے جیسے مرض بڑھتا ہے، یہ موسم کے آخر میں بھاری پت جھڑ کا سبب بن سکتا ہے۔ پتوں کی کمی پودے کی قوت اور پیداوار اور اس کے ساتھ ساتھ انگوروں کے معیار میں کمی کا باعث بن جاتی ہے۔
معذرت، ہم مائیکوسفیریلا اینگیولیٹا کے خلاف کسی متبادل علاج کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر آپ اس مرض کے خلاف لڑنے کیلئے کسی چیز کے بارے میں جانتے ہوں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کے رابطے کے منتظر ہیں۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ پتوں کا زاویائی دھبہ رسمی فطر کش ادویات کی بروقت ایپلیکیشن سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ موسم کے ابتدا میں فطر کش ادویات کی بار بار ایپلیکیشن انفیکشن سے بچاؤ کا مؤثر ترین طریقہ ہیں۔
علامات فطری پودے کے مرض زا مائیکوسفیریلا اینگیولیٹا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ یہ مُشکِ انگور (وائٹس روٹنڈی فولیا) کا اہم مرض ہے مگر یہ دیگر انگوروں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ تخمک ہوا اور پانی کے چھینٹوں سے دوسرے پتوں اور پودوں تک پھیلتے ہیں۔ یہ پودے کی بافتوں میں پتوں میں موجود قدرتی سوراخوں یا زخموں کے ذریعے داخل ہو کر انفیکشن پیدا کرتے ہیں۔ انفیکشن زدہ پتوں میں ضیائی تالیف ناقص ہو جاتی ہے جس سے پتے کا ضائع ہونا، تاک کی قوت میں کمی ہونا اور انگوروں کا سورج سے جلنا ہو سکتا ہے۔ اگر یہ فروٹ سیٹ سے پہلے ہو تو انفیکشن بیری کی نشوونما کو بلوغت سے پہلے دھیما یا مکمل روک سکتا ہے۔ یہ مرض زا گرم، نم موسم میں بیحد فعال ہوتا ہے بالخصوص نشوونما کے وسم کے ابتدا میں۔