ٹماٹر

فُٹ اور کالر کی سڑاند

Athelia rolfsii

فطر

لب لباب

  • پھپھوندی تنے اور ارد گرد کی زمین پر سنولائے ہوئے سے کتھئی بناوٹ والا سفید، روئی نما میٹ بناتا ہے۔
  • تنے کی کی بنیاد زردی مائل کتھئی اور نرم ہو جاتی ہے مگر گیلی نہیں۔ پتے خشک اور کلوروٹک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
  • پودے تباہ ہو سکتے ہیں یہ امر سکتے ہیں اور کھیت پر مردہ پودوں کی پوری قطاریں یا بڑے حصے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

29 فصلیں

ٹماٹر

علامات

اگرچہ موزوں حالات میں دیگر حصے بھی متاثر ہو سکتے ہیں لیکن پھپھوندی خاص طور پر تنوں پر حملہ کرتی ہے۔ یہ پودوں کی بافتوں پر تیزی سے بڑھتی ہے اور ارد گرد کی مٹی گول سا، سانولے سے کتھئی 'تخم' والا سفید، روئی نما میٹ بناتا ہے جسے سلیورشیا کہا جاتا ہے۔ تنے کی بافتیں زردی مائل کتھئی اور نرم ہو جاتی ہیں، مگر گیلی نہیں۔ کچھ صورتوں میں، تنا مکمل طور پر حلقہ میں ہوتا ہے اور پتے آہستہ آہستہ خشک اور کلوروٹک ہونے لگتے ہین۔ بالآخر، پودہ تباہ ہوجاتا ہے یا مر جاتا ہے اور کھیت میں مردہ پودوں کی پوری قطاریں یا پڑے حصے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تخمی پودے خاص طور پر اثر پذیر ہوتے ہیں اور انفیکشن زدہ ہوتے ہی مر جاتے ہیں۔ کبھی کبھی، پھل بھی فطری میٹ سے کور ہوتے ہیں اور جلد سڑ جاتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

مخاصمانہ پھپھوندی (اکثر دوسرے معالجات سے میل کے ساتھ) پیتھوجن کے خلاف کچھ کنٹرول فراہم کر سکتی ہے۔ نوٹ کریں کہ نتائج کا انحصار مرکزی طور فصل اور ماحولیاتی حالات پر ہے۔ عام طور پر استعمال کیے جانے والے کچھ نامیاتی اجسام ٹریکوڈرما ہارزیانم، ٹریکوڈرما وائرائیڈ، باسیلس سبٹیلس، سٹریپٹومائسس فلانتھیسم، گلیوگلاڈیم وائرنز اور پینیسیلیم کی کچھ انواع ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ پودہ لگانے سے پہلے متزلزل مٹی کے دخانوں کا استعمال پھپھوندی پر اچھا کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ قیمتی فصلوں کے تخموں کی تہ یا کھیتوں کے علاج کیلئے میٹامسوڈیم، میتھائل برومائڈ، کلوروپسرن، فورمالین یا کلوروبروموپروپین پر مبنی مصنورات کا استعمال ہو سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات ایتھیلیہ رولفسی پھپھوندی کی وجہ سے ہوتی ہیں جنہیں سلیوریشیم رولفسی بھی کہا جاتا ہے، اس ہی وجہ سے یہ مرض کا عام نام ہے۔ یہ مٹی میں سردیاں گزارتا ہے یا پودے کے کباڑ سے وابستہ ہوتا ہے۔ یہ زرعی اور باغبانی کی فصلوں کی ایک وسیع رینج (کچھ نام یہ ہیں مسور، شکرقندی، پیٹھا، مکئی، گندم اور موم پھلی)۔ موزوں حالات میں، اس کی افزائش بہت تیز ہوتی ہے اور مٹی کے حاشیے کے قریب پودوں کی بافتوں میں دنوں کے اندر بس جاتے ہیں۔ مٹی کا کم pH (3.0 سے 5.0)، بکثرت آبیاری اور بارش، گھنے پودے اور شدید درجہ حرارت (25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ) پھپھوندی کی لائف سائکل اور انفیکشن پراسیس کیلئے موزوں ہیں۔ اس کے برعکس، زیادہ pH والی کلسی مٹی مسئلہ کا باعث نہیں بنتی۔ بکھراؤ افزائش والی مٹی اور پانی کی حرکت، آلودہ ٹولز اور آلات اور انفیکشن زدہ پودوں اور جانوروں کے مواد پر منحصر ہوتا ہے (تخم اور کھاد)۔


احتیاطی تدابیر

  • یقینی بنائیں کہ آپ سرٹیفائیڈ ذریعہ سے تندرست بیج استعمال کرتے ہیں۔
  • اگر دستیاب ہو تو مزاحم انواع کا استعمال کریں۔
  • چیک کریں ک تخم کاری کی شرح زیادہ تیز نہ ہو اور اچھے وقفے کی اجازت دیں۔
  • دیر سے پودہ لگانا بھی حادثہ سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
  • کوئی بھی بیمار پودہ یا پودہ کا حصہ اٹھائیں اور اسے سے گہرائی میں دفنائیں یا آگ لگائیں۔
  • پودوں کی زیادہ پانی نہ دیں کیونکہ یہ پھپھوندی کے کیلے معاون ہے۔
  • مٹی کی اضافی نمی سے بچنے کیلئے کھیتوں میں نکاسی کا اچھا انتظام رکھیں۔
  • اگر ضروری ہو تو پودوں کو سیدھا رکھنے کیلئے کھونٹی استعمال کریں۔
  • پھپھوندی کی افزائش کو کم کرنے کیلئے کباڑ کو مٹی کی گہرائی میں دفن کریں اور مٹی کو سورج کی شعاعوں کے سامنے رکھیں۔
  • غیر میزبان پودوں کے ساتھ کئی سالوں تک فصل کو باری باری تبدیل کریں۔
  • اپنے ٹولز اور آلات فطر سے محفوظ اور صاف رکھیں۔
  • مٹی کو درون کھیت منتقل کرنے سے بچیں۔
  • کھیتوں کو گھاس پھوس سے پاک رکھیں۔
  • کھیتی باڑی کے دوڑان پودوں کو نقصان پہنچنے سے بچائیں۔
  • مٹی کو کور کرنے اور پھپھوندی کی افزائش کو محدود کرنے کیلئے کالے پلاسٹک کا گھاس پھوس استعمال کریں۔
  • چونا کاری کے ذریعے مٹی کا pH ایڈجسٹ کریں۔
  • پودوں کو طاقتور بنانے کیلئے اچھا زرخیر کاری پروگرام فراہم کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں