پھلی/سیم

لوبیے کی شاخ کا راکھ نما جلنا

Macrophomina phaseolina

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتے مرجھا جاتے ہیں، نیچے کی طرف لٹکے ہوتے ہیں اور پتوں کے ٹشوز لاسبز ہو جاتے ہیں۔
  • شاخیں پیلی ہو کر بدنما ہو جاتی ہیں۔
  • جڑیں مرجھا، سیاہ رنگ، ان کے تنے کمزور اور اندرونی اور بیرونی طرف سے ان پر سیاہ پھپھوندی ہوتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


پھلی/سیم

علامات

چکپیا میں بعد کی پھولداری کے مراحل میں خشک جڑوں کے سڑنے کی علامات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ پودوں کے اوپری حصوں میں ابتدائی طور پر بنتی ہیں اور اس میں پتوں کا لٹکنا اور پتوں کے ٹشوز اور ڈھنٹل کا لاسبز ہونا شامل ہے۔ متاثرہ پودوں کی شاخیں اور پتے پیلے اور کچھ حالات میں بھورے ہو جاتے ہیں۔ جڑیں سڑنے کی علامات کے ساتھ سیاہ ہو جاتی ہیں اور بہت سی ثانوی جڑیں اور چھوٹی جڑیں غائب ہوتی ہیں۔ مرجھائے ہوئے ٹشوز جڑوں کو خشک اور تنوں کو کمزور بنا دیتے ہیں۔ جب پودے کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں تو، یہ باآسانی ٹوٹ اور عام طور پر جڑوں کا اوپری حصہ زمین میں ہی رہتا ہے۔ کالر کے حصوں کی اندرونی طرف اور اندرونی ٹشوز میں پھپھوندی لگی ہوتی ہے ۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

حیاتیاتی کنٹرول ایجنٹس جیسا کہ ٹریچوڈرما ویریڈ، سیوڈومونس فلوریسنس اور بیسیلس سبٹلس کے ساتھ بیجوں کا علاج کرنا بیماری کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات پر مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ تھیوفینیٹ میتھایل اور ویٹیوک کے ساتھ پھپھوندی مار دوا کا استعمال چکپیا کی جڑوں کے سڑنے کو کم کر سکتی ہے۔ بیجوں کا کپٹین، تھیرم یا بینلیٹ کے ساتھ علاج کرنا بیماری کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ( عام طور پر 3 گرام/ کلو گرام بیجوں کا)۔

یہ کس وجہ سے ہوا

جڑوں کا مرجھانا مٹٰی سے بننے والی بیماری ہے جو پھپھوندی ریزوکٹونیا بیٹیٹیکولا جس کو میکروفومینا فسیولینا کہا جاتا ہے اس کے تخمک یا مٹی سے بننے والی پھپھوندی سے ہوتی ہے۔ جب درجہ حرارت 25 سے 30 ڈگری سینٹٰی گریڈ کے درمیان ہو تو علامات ایک دم نمودار ہوتی ہیں۔ بعد میں ، پھپھنودی پودوں کے ٹشوز کے اچھے حصے کو متاثر کرتی ہے اور ان کو نقصان پہچاتی ہے۔ درجہ حرات اور نمی کا زیادہ ہونا، آر۔ بیٹیٹیکولا نم جگہوں میں زیادہ شدید ہو جاتا ہے۔ 30 ڈگری سینٹٰی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت اور پھولداری اور ڈوڈوں کے نکلنے کے وقت مٹٰی کا خشک ہونا بھی بیماری کو شدید کرتا ہے۔ سردیاں گزارنے والے کیڑے جن کو سکلروٹیا کچھ حالات میں مٹی میں 6 سالوں تک رہ سکتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • جلدی بڑی ہونے والی اقسام کو لگائیں تاکہ نشوونما کے دوران یہ زیادہ درجہ حرارت سے متاثر نہ ہو اور بیماری کا خطرہ بھی کم ہو۔
  • بیماری کی علامات کے لیے فصل کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔
  • مٹٰی میں سردیاں گزارنے والے کیڑوں کو کم کرنے کےلیے 3 سالوں تک فصل کی گردش کروانا ضروری ہے۔
  • فصل سے پودوں کے فضلے کو ہٹا دیں اور ختم کر دیں۔
  • پودے لگانے سے پوڈ تک مٹی کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے آبپاشی کریں لیکن زیادہ پانی دینے سے گریز کریں۔
  • بیماری کو کم کرنے کے لیے زیادہ کھاد کے استعمال سے گریز کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں