Septoria citri
فطر
پھل پر، چھوٹے گڑھے یا کھڈے (1 سے 2 ملی میٹر قطر کے) نمودار ہوتے ہیں جن کی گہرائی چھلکے سے زیادہ نہیں ہوتی۔ کھڈے ابتدا میں سبز حاشیے کے ساتھ ہلکے سانولے ہوتے ہیں جو پھل کے پکنے پر سرخی مائل بھورے ہو جاتے ہیں۔ زخم مل کر بڑی، بے قاعدہ بھورے سے سیاہ دھنسی ہوئی جگہیں بنا سکتے ہیں۔ زخموں کے اندر قریب قریب موجود سیاہ دھبے بن سکتے ہیں جو دراصل فطر کے پھلدار اجسام ہوتے ہیں۔ بری طرح انفیکشن کا شکار پھل فوراً مخصوص بدبو پیدا کرنے لگتا ہے اور وقت سے پہلے گر جاتا ہے۔ پتے کی علامات ابھرے ہوئے، چھالے نما سیاہ دھبوں (1 سے 4 ملی میٹر قطر) کے طور پر نمودار ہوتی ہیں جنہیں پیلے ہالے نے گھیرے میں لیا ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ، دھبوں کے مراکز انحطاطی اور دھیمے بھورے ہو جاتے ہیں۔ موزوں صورتوں میں، یہ مرض درخت کے نچلے حصے میں شدید پت جھڑ کا باعث بن سکتا ہے۔ جب پتے گرتے ہیں تو زخم گہرے بھورے ہو جاتے ہیں اور سیاہ حاشیے بنا لیتے ہیں۔ زخموں کے اندر چھوٹے، سیاہ پھلدار اجسام بن جاتے ہیں۔
تانبے اور زنک سلفیٹ پر مبنی نامیاتی فطر کش ادویات مؤثر انداز میں سیپٹوریا سٹری کے ایک بڑے حصے کو تباہ کر دیتی ہیں۔ انہیں سردیوں کی بارشوں سے پہلے لگانا چاہیئے اور اگر ضروری ہو تو سردیوں کے دوران اور بہار کے ابتدائی حصے میں ثانوی اطلاق بھی تجویز کردہ ہے۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ مرض پر مؤثر انداز میں قابو پانے کیلئے خزاں کی بارشوں سے پہلے تانبے پر مشتمل فطر کش ادویات لگائیں۔ ایزوکسٹروبن پر مشتمل مصنوعات کا ملاپ تانبے کے مرکبات سے کر دیا جائے تو وہ بھی اطیمنان بخش کنٹرول کے نتائج دکھاتی ہیں۔ اسپرے سردیوں کی بارشوں سے پہلے کرنے چاہئیں اور اگر ضرورت ہو تو سردیوں کے دوران اور بہار کے ابتدائی حصے میں ثانوی اطلاق بھی تجویز کردہ ہے۔