سٹرس

لیموں کا سیاہ دھبہ

Phyllosticta citricarpa

فطر

لب لباب

  • انفیکشن کی شدت پر منحصر ہونے کی وجہ سے پھلوں اور پتوں پر علامات تبدیل ہوتی ہیں۔
  • پھلوں پر مختلف اقسام کے دھبے ظاہر ہوتے ہیں جو جلد کو نشان زدہ کرتے ہیں۔
  • پھلوں پر سخت دھبوں کے زخم، سیاہ رنگت، چھائیوں کے نشانات اور زہر آلود دھبے ہوتے ہیں۔
  • جب یہ موجود ہوتے ہوں تو، پتے کے زخم چھوٹے، روشن مرکز، تاریک کنارے اور انحطاطی حلقے کے ساتھ دھنسے ہوئے انحطاطی دھبوں کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سٹرس

علامات

پھپھوندی کا نتیجہ مختلف قسم کی علامات ہوتری ہیں، جو بنیادی طور پر پھلوں پر نظر آتی ہیں۔ سخت دھبوں کے زخم قطر میں کئی ملی میٹر کے ہوتے ہیں. یہ دھبے آتش فشاں کی طرح ایک روشن مرکز، سیاہ بھوری رنگ کے کنارے، اور اکثر بالغ نارنج پھل پر سبز حلقے کے ساتھ ہوتے ہیں. جعلی سیاہ رنگت گہرے بھورے سیاہ داغ ظاہر کرتی ہے جو سبز پھلوں پر یکجا ہو سکتے ہیں۔ چھائیوں کے دھبے نارنجی سے سرخ، چپٹے، قطر میں1-3 ملی میٹر ہوتے ہیں اور موسم کے آخر میں واقوع پزیر ہوتے ہیں۔ عمر کے ساتھ دھبے بھورے ہو جاتے ہیں۔ زہرآلود دھبے بڑے، قدرے دھنسے ہوئے بالغ پھل کے بڑے علاقوں پر بے قاعدگی سے پھیلے ہوتے ہیں۔ پتے کے زخم غیر معمولی ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات لیموں کے درختوں پر چھوٹے، روشن مرکز، تاریک کنارے اور انحطاطی حلقے کے ساتھ دھنسے ہوئے انحطاطی دھبوں کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

جراثیم کش دوا کے استعمال کے وقت کا تعین کرنے کے لیے پھندوں کے ذریعے اسپورز کا مشاہدہ، بارش اور شبنم کی پیمائش مدد فراہم کر سکتی ہے۔ اس جراثیم پھیلانے والے مرض کے خلاف کاپر کی کئی مصنوعات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ کٹائی کے بعد گرم پانی سے علاج یا پھلوں پر موم لگانا جراثیم پھیلانے والے مرض کی نمو پذیری اور علامات کے ظہور کو کم کرتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں. فصل کی کٹائی سے پہلے بینزیمیڈازول فنگی سائیڈز کا سپرے نقل و حمل یا ذخیرہ کے دوران پھلوں پر علامات کو تاخیر دینے کے لئے ازرائے ممانعت استعمال کیا جا سکتا ہے. گوزاٹین یا یمازالل کے ساتھ علاج سیاہ دھبے کے زخموں میں مرض پھیلانے والے جراثیم کی نمو پذیری کو کم کرتا ہے۔ جراثیم کش ادویات جیسے سٹروبیلیورنس، ڈیتھیوکاربامیٹس اور بینزیمیڈازول بھی پھپھوندی کے خلاف مؤثر ہیں؛ لیکن کئی علاقوں میں مزاحمتیں بھی پیدا ہو چکی ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پھپھوندی پوری سردیاں پتے کے ملبہ پر رہتی ہے اور بہار کے دوران سپور پیدا کرنا شروع کرتی ہے، ایک ایسا عمل جو زیادہ نمی اور پتوں کے کوڑا کرکٹ کے خشک ہونے بڑھتا ہے۔ اسپورز بارش یا آبپاشی کے دوران داخل کیے جاتے ہیں، ہوا اور پانی سے بکھیرے جاتے ہیں اور حساس ٹشو پر گرنے سے نمو پاتے ہیں۔ پتے 10 مہینوں کی عمر تک، پھل فروٹ سیٹ کے 4-5 مہینوں کے دوران غیر محفوظ ہوتے ہیں۔ انفیکشن کے بعد، پھپھوندی بیرونی جلد اور خارجی جلد کے درمیانی علاقہ میں آباد کاری کرتی ہے۔ انفیکشن پھل کے بالغ ہونے تک مخفی اور پوشیدہ رہتی ہے۔ پتوں میں انفیکشن عام طور پر مخفی رہتی ہے، لیکن پرانے پتوں پر دھبے دیکھے جا سکتے ہیں۔ پتے کے زخم عام طور پر جیلاٹینی مادہ میں اسپورز پیدا کرتے ہیں جو نمی کے حالات میں تحلیل ہو جاتے ہیں۔ بیماری اکثر بارشوں یا پانی کے بکھرنے کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • تصدیق شُدہ ذرائع سے صحت مند پودے کے مواد کا استعمال کریں۔
  • اگر دستیاب ہو تو مزاحمتی اقسام اُگائیں۔
  • پتے کی نمی کو کم کرنے کے لیے لیموں کے جُھنڈ کے درمیان ہوا کا گزر بہت زیادہ ہونا چاہیے۔
  • بیماری کی علامات کے لیے باغ کا باقاعدہ معائنہ کریں۔
  • پودے کی قدرتی مزاحمت کو بڑھانے کے لیے اپنی فصل کو درست طریقے سے کھاد دیں۔
  • موسم کے دوران اور موسم کے بعد متاثرہ پودے کے مواد کو فوری طور پر ہٹائیں اور تلف کریں (جلانے سے، مٹی میں دفن کرنے سے، یا مویشیوں کا کھلانے سے)۔
  • سٹوریج کے دوران زخموں کے پیدا ہونے کو کم کرنے کے لیے جس قدر ممکن ہو پھلوں کو ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں