کپاس

کپاس کا اینتھراکنوز

Glomerella gossypii

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر سیاہ انحطاطی حاشیوں کے ساتھ سرخی مائل سے ہلکے بھورے دھبے۔
  • تنوں پر موجود زخم پودے کی موت کا سبب بن سکتے ہیں۔
  • ڈوڈوں پر پانی میں بھیگے ہوئے دھبے ہوتے ہیں جو بعد ازاں دھنسے ہوئے۔
  • پیلے زخموں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

کپاس

علامات

کپاس میں اینتھراکنوز پودے کی نشوونما کے کسی بھی مرحلے میں ہو سکتا ہے اور تمام بافتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اگر مرض تخمی پودوں کو انفیکشن زدہ کرے تو یہ برگ تخم اور بنیادی پتوں پر چھوٹے سرخی مائل سے ہلکے بھورے گول دائرے پیدا کرتا ہے جن کے سیاہ انحطاطی حاشیے ہوتے ہیں۔ اگر زخم کالر کے حصے میں بنیں تو تنے کو پٹکا لگ سکتا ہے جو تخمی پودوں یا نو عمر پودوں کے مرجھانے اور مرنے کا سبب بنتا ہے۔ بالغ پودوں میں، تنے پر کالونی کا بننا چھال کے ٹوٹ کر بکھرنے اور جھڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔ متاثرہ ڈوڈوں میں چھوٹے، گول، پانی میں بھیگے ہوئے دھبے ہوتے ہیں جو نم حالات میں تیزی سے دھنسے ہوئے، پیلے سے بھورے زخموں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ لنٹ (کتانہ) ریشوں کا ایک بے ترتیب اور خستہ جسم بن جاتا ہے اور پیلے سے بھورے رنگ کا ہو جاتا ہے۔ انفیکشن زدہ ڈوڈوں کی نشوونما کا رک جانا، خشک ہو جاتا ہے اور وقت سے پہلے پھٹ جانا بھی ایک عام بات ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

تاحال، ہم اس مرض کے خلاف حیوی کنٹرول کے کسی طریقے سے واقف نہیں ہے۔ اگر آپ اس مرض کے ظہور کو یا علامات کی شدت کو کم کرنے کیلئے کسی کامیاب طریقہ کار کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ کپتان، کاربین ڈازم، کاربوکسن یا تھیرام جیسی فطر کش ادویات کے ساتھ بیجوں کا ٹریٹمنٹ (عموماً 2 گرام/بیجوں کے کلوگرام) مرض کے ظہور کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ ڈوڈوں کے بننے کے مرحلے پر فصلوں پر مینکوزیب، کاپر آکسی کلورائیڈ یا کاربین ڈازم کے ساتھ برگی اسپرے علامات کی شدت کو کم کرتے ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات فطر کولیکٹوٹریکم گوسیپیئم کی وجہ سے ہوتی ہیں جسے گلومیریلا گوسیپی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک موسم سے دوسرے موسم تک معطل حالت میں یا مٹی کے اندر انفیکشن زدہ بیجوں میں رہ سکتا ہے اور اپنی نشوونما موسمی حالات کے سازگار ہونے پر دوبارہ ملتوی کر سکتا ہے۔ یہ انفیکشن زدہ پودے کے فضلے، سڑے ہوئے ڈوڈوں یا آلودہ بیجوں کے ذریعے طویل فاصلوں پر پھیلتا ہے۔ کھیت کے اندر، ثانوی انفیکشن ہوا، بارش، بارش کیے پھیلاؤ اور کیڑوں کی طرف سے منتشر سپورز کے ذریعے ہوتا ہے۔ پیتھوجن بریکٹیاٹا اور ہیبسکس ڈائورسیفولس گھاس میں بھی زندہرہ سکتے ہیں۔ گرم اور نم آلود موسم (29 سے 33 ڈگری سینٹی دریڈ)، طویل دورانئیے کی بارش یا قریب قریب پودے لگانا اس کی نشوونماکی حمایت کرتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • براہ کرم اپنے ملک میں ممکنہ قرنطینہ ضوابط کے حوالے سے آگاہ رہیں۔
  • صرف صحت مند اور مرض سے پاک بیج استعمال کریں۔
  • اس بیماری کے خلاف مزاحمت کی اقسام کے لیے اپنے علاقے میں دیکھیں۔
  • ان بیجوں کا استعمال کریں جو پہلے سے ہی اچھے ہوں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہپ کھیہت میں نکاسی کا نظام بہتر ہو۔
  • پودوں کو بیماری کے خلاف مزاحمت دیکھانے اور مٹی میں معدنیات کو بڑھنے کے لیے کھاد کا استعامل کریں۔
  • سیم زدگی اور اضافی آبیاری سے پرہیز کریں۔
  • جب پودے نم ہوں تو کھیت میں کام کرنے سے گریز کریں۔
  • گھاس اور ممکنہ متبادل ہوسٹ کو ہٹا دیں۔
  • مٹی سے لگے ہوئے پکے ہوئے پھلوں کو اٹھا لیں۔
  • کتائی کے بعد مٹی کی سطح سے متاثرہ پودوں کو ہٹا دیں۔
  • غیر حساس فصلوں کے ساتھ 2-3 سالوں کے لیے فصؒ کی گردش کروائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں